انڈے کے چھلکوں کو توڑ کر پیس دیں ورنہ، کھانے پینے کی اشیا کے حوالے سے کچھ ایسی توہمات جن پر لوگ آنکھیں بند کر کے یقین رکھتے ہیں

image
 
آپ کا تعلق کسی بھی معاشرے سے ہو یا آپ کتنے ہی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور آزاد خیال ہونے کے دعویدار ہوں مگر اس کے باوجود زندگی کے کسی نہ کسی معاملے میں توہم پرستی کا شکار ضرور ہو سکتے ہیں- عام طور پر لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہمارا مشرقی معاشرہ تعلیم کی کمی کے سبب توہم پرستی اور ضعیف العقادی کا جلد شکار ہو جاتا ہے اور چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی اس کا اظہار کرتے ہیں- آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ توہم پرستی کی چیزوں کے بارے میں بتاؤں گی جن کا تعلق براہ راست کھانے پینے کی اشیا سے ہوتا ہے-
 
کافی کا مگ یا پیسوں کی برسات
ایک کافی کا کپ آپ کے لیے دولت کی نوید بھی ہو سکتا ہے یہ سن کر اگرچہ آپ کو یقین نہیں آئے گا مگر بہت سارے لوگوں کا اس حوالے سے عقیدہ ہے کہ کافی کے کپ پر موجود جھاگ میں بننے والے بلبلوں کو اگر پھوٹنے سے قبل پی لیا جائے تو یہ خوشخبری کا سبب ہو سکتا ہے- اور یہ خوشخبری بھی کوئی چھوٹی موٹی خوشخبری نہیں بلکہ دولت کے ملنے کی خبر ہو سکتی ہے۔
image
 
لیموں میں مرچیں پرونا
ہندوستانی معاشرے اور ایسے گھرانوں میں جن کا تعلق قیام پاکستان سے قبل ہندوستان سے تھا ان گھرانوں میں لیموں کو شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرنے والے پھل کے طور پر سمجھا جاتا ہے- اسی وجہ سے اگر آپ کو کسی کے گھر یا دفتر یا گاڑی میں ایک لیموں تین یا پانچ ہری مرچوں کے ساتھ کسی دھاگے میں پروئے ہوئے اور لٹکے ہوئے نظر آئے تو اس کو اتارنے کی کوشش مت کیجيے گا کیونکہ ان لوگوں کے نزدیک یہ شیطانی قوتوں اور بری نظر سے محفوظ رکھنے کی ڈھال ہے جو آپ کو ان سے بچانے کے لیے لگائے جاتے ہیں-
image
 
انڈہ کے چھلکوں کو پھینکنے سے قبل اچھی طرح پیس لیں
یہ وہم بھی صدیوں سے مختلف افراد کے دلوں میں پل رہا ہے جس میں انکا یہ ماننا ہے کہ انڈے کو توڑنے کے بعد اس کے چھلکوں کو اچھی طرح پیس کر پھینکنا چاہیے کیونکہ اگر انڈوں کے چھلکوں کو پیسا نہ جائے تو اس انڈے کے خول کو چڑيل اپنی کشتی بنا لیتی ہے اور اس میں تیر کر آپ کے خلاف منصوبہ سازی کرتی ہے اس وجہ سے بہتری یہی ہے کہ اس کو استعمال کے بعد پیس لیں-یاد رہے یہ ایک توہم پرستی کی سوچ ہے-
image
 
سورج غروب ہونے کے بعد دودھ کسی کو مانگنے پر نہ دیں
دودھ جو کہ ایک صحت بخش مشروب ہے جتنا اس کا استعمال مفید ہے اسی طرح اس سے جڑی توہم پرستی بھی کم نہیں ہے جن میں سے کچھ ہم آپ کو بتائيں گے- دودھ کا گرنا بد شگونی ہوتا ہے اس وجہ سے اگر کسی کے ہاتھ سے دودھ گر جائے تو اس انسان کے ساتھ کچھ برا ہونے والا ہوتا ہے- کسی بھی بڑے کام کے لیے گھر سے نکلنے سے قبل دودھ پی لینا اچھا ہوتا ہے- اس کے علاوہ اگر سورج کے غروب ہونے کے بعد اگر آپ سے کوئي پڑوسی عاریتا دودھ مانگے تو اس کو انکار کر دیں کیونکہ یہ ایک بدشگونی ہوتی ہے-
image
 
نمک اگر گر جائے تو جھاڑو سے صاف نہ کرنا
نمک کو بھی اکثر حلقوں میں بہت قابل احترام سمجھا جاتا ہے اور اس کا پیروں کے نیچے آنے کو بہت برا سمجھا جاتا ہے اور بدشگونی کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے- لہٰذا اگر نمک کہیں گر جائے تو اس کو کسی کپڑے سے اٹھا کر اس کے بعد اس کو پانی میں جزب کر کے پھینکنا چاہیے تاکہ وہ کسی کے پیروں تلے نہ آئے-
image
 
یہ تمام چیزیں جن کا تعلق توہم پرستی کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے اور ان کو بتانے کا مقصد صرف یہی ہے کہ کس طرح سے لوگ کھانے پینے کی اشیا کے حوالے سے دنیا بھر میں توہم پرستی کا شکار ہوتے ہیں-
 
YOU MAY ALSO LIKE: