نیلی جینز پہننا منع ہے، دنیا کے کچھ ممالک جہاں پر عجیب و غریب پابندیاں شہریوں کو پریشان رکھتی ہیں

image
 
ہر ملک کی حکومت اپنے ملک میں نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے اور اپنی معاشرت اور تہذيب کے مطابق کوئی نہ کوئی ایسے قانون بناتے ہیں جن کی پیروی کرنا اس کے شہریوں پر لازمی ہوتی ہے- کچھ قوانین ایسے ہوتے ہیں جو کہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی مماثلت رکھتے ہیں- مگر کچھ قانون ایسے بھی ہوتے ہیں جو عجیب و غریب ہوتے ہیں اور ان کی پیروی کرنے والوں کے لیے دشوار بھی ہوتے ہیں-
 
دنیا کے مختلف ممالک کے عجیب وغریب قانون
 
ایران میں مردوں کے بال باندھنے پر پابندی
ایران کے اندر رہنے والے مردوں کو مغربی تہذيب کی پیروی کرنے والے بالوں کے انداز اپنانے پر سختی سے پابندی ہے۔ ایران کے مرد نہ تو بال لمبے کر کے ان کا جوڑا بنا سکتے ہیں اور نہ ہی پونی ٹیل یا اسپائک بنا سکتے ہیں۔ اور اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے-
image
 
سنگاپور میں چیونگم پر پابندی
سال 1992 میں سنگاپور میں چیونگم کی فروخت اور اس کے استعمال پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی اس فیصلے کے پیچھے حکومت کا مقصد یہ تھا کہ چیونگم کے کچرے کے سبب اکثر ٹرین وغیرہ کے دروازے آپس میں چپک جاتے تھے- جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس وجہ سے حکومت نے یہ فیصلہ کیا کہ چیونگم کے کھانے اور فروخت کرنے پر ہی پابندی لگا دی جائے-
image
 
موبائل فون کے کیمرے کی آواز بند کرنے پر پابندی
موبائل فون میں کیمرے کا آغاز 1999 میں جاپان ہی سے ہوا تھا مگر اس کے بعد موبائل فون کے اس کیمرے کے غلط استعمال کے سبب کئی شکایات سامنے آئيں- بڑھتی ہوئی شکایات کے سبب جنوبی کوریا اور جاپان کی حکومتوں نے اس حوالے سے ایک بڑا فاصلہ کیا اور اپنی عوام پر کسی بھی پبلک جگہ پر کیمرے کی آواز بند کرنے پر پابندی لگا دی-
image
 
شور کرنے پر پابندی
ویسے تو شور کرنا ہر ملک میں ہی منع ہوتا ہے مگر اس کے باوجود دن بھر شور جاری رہتا ہے- آسٹریلیا دنیا کا واحد ملک ہے جس نے اپنے شہریوں پر رات کے وقت شور کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس ملک کے شہریوں کو رات کے وقت ہارن بجانے، اونچی آواز میں میوزک بجانے اور ایسے کسی بھی کام کرنے سے منع کیا گیا ہے جس سے دوسرے شہری متاثر ہوں-
image
 
نیلی جینز پہننا منع ہے
شمالی کوریا میں اپنے شہریوں کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ نیلے رنگ کی جینز نہیں پہن سکتے ہیں- اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ حکومت کے مطابق نیلی جینز مغربی طرز معاشرت کی عکاسی کرتی ہے- اس وجہ سے حکومت نے ملک میں نیلی جینز کی فروخت اور استعمال پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے-
image
 
اگرچہ یہ تمام پابندیاں ایسی ہیں جو کہ ہمارے ملک میں لوگ کھلے عام کرتے ہیں اور ہمارے ملک میں ایسی کوئی پابندی عاؤد نہیں ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE: