ایسی لڑکی سے شادی زندگی برباد کر سکتی ہے، اگر شادی کے خواہشمند ہیں تو ایسی لڑکی سے شادی کرنے سے بچیں

image
 
شادی زندگی بھر کا معاملہ ہے جس کا کامیاب ہونا ایک جوئے کی طرح ہوتا ہے اگر اچھا جیون ساتھی مل جائے تو انسان کو دنیا میں ہی جنت مل جاتی ہے اور اگر جیون ساتھی کے ساتھ مزاج نہ مل سکے تو زندگی جہنم بن جاتی ہے- اس وجہ سے اگر آپ شادی کرنا چاہ رہے ہیں تو شادی سے قبل کسی بھی لڑکی کے انتخاب سے قبل ان نکات کا خیال رکھ لیں تو ایسی لڑکی سے شادی کرنے سے بہتر کنوارہ رہنا ہی بہتر ہے-
 
شک کرنے کی عادت
میاں بیوی کا تعلق باہمی اعتماد کا تعلق ہوتا ہے اور ان کے درمیان اگر کوئی ایک ساتھی بھی شک کرنے کی عادت رکھتا ہو تو وہ دوسرے کی زندگی کو جہنم بنا سکتا ہے- اس وجہ سے یہ ضروری ہے کہ لڑکی کے مزاج کو سمجھتے ہوئے یہ ضرور چیک کر لیں کہ وہ شک کرنے کی عادت میں مبتلا تو نہیں ہے اور اگر کوئی لڑکی ایسی ہو تو اس سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ منع ہی کر دیں-
 
لالچ
شادی کے بعد زندگی میں ویسے تو ہر انسان کی ہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے جیون ساتھی کو دنیا کا ہر سکھ اور آرام فراہم کرے- لیکن اگر لڑکی کے اندر لالچ ہوگی تو اس کی خواہشات کی کوئی حد نہیں ہوگی
خواہشات کی یہ انتہا آپ کی زندگی کو کبھی بھی پرسکون نہیں ہونے دے گی اور اس کو خوش کرنے کی کوشش میں آپ کی خوشیاں ختم ہو جائيں گی-
 
image
 
رشتوں کو اہمیت نہ دینے والی
ہمارے مذہب میں شادی سے قبل لڑکی اور لڑکے کی ملاقات کا حکم اسی لیے دیا گیا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے مزاج کو نہ صرف سمجھ سکیں بلکہ ایک دوسرے کو جان بھی لیں- اگر اس ملاقات میں آپ کو محسوس ہو کہ لڑکی کی نظر میں اس کے ماں باپ بہن بھائيوں اور دوسرے رشتے داروں کی اہمیت اور احترام نہیں ہے تو ایسی لڑکی سے شادی کرنے سے بچیں کیونکہ جس لڑکی کی نظر میں اپنے ماں باپ اور بہن بھائيوں کی اہمیت نہ ہوگی وہ کبھی بھی آپ کے قریبی رشتے داروں کو وہ اہمیت نہیں دے سکے گی جس کی توقع آپ اس سے کر رہے ہیں-
 
خودپسند
خودپسندی درحقیقت ایک نفسیاتی مسئلہ ہے اور اس کا شکار فرد اپنی ذات سے بڑھ کر کسی کو بھی کچھ سمجھنے کو تیار نہیں ہوتا ہے اس کے نزدیک وہی دنیا کی حسین ترین، ذہین ترین انسان ہے- ایسے انسان کے سامنے انسان کی اپنی شخصیت احساس کمتری کا شکار ہونے لگتی ہے جو کہ ایک اچھا عمل نہیں ہے اس وجہ سے اس کے بجائے کسی ہم مزاج لڑکی کی تلاش کر لینا زيادہ بہتر ثابت ہو سکتا ہے-
 
جیسی ماں ویسی بیٹی
عام طور پر بڑوں کا یہ ماننا ہے کہ اگر شادی کرنی ہے تو لڑکی کے بجائے اس کی ماں کو دیکھو کیونکہ لڑکی اپنی ماں کای تربیت کا عکس ہوتی ہے- اس وجہ سے اگر ماں کا کردار اپنے سسرال والوں کے ساتھ مثبت نہیں ہوگا اور وہ مزاج کے اعتبار سے سراہے جانے کے قابل نہیں ہے تو اس کی بیٹی بھی ویسی ہی ہونی ہے اس وجہ سے ایسی لڑکی سے شادی نہ کرنا زيادہ بہتر ہے-
 
image
 
یہ تمام نکات تجربہ کار افراد کی زندگی کا نچوڑ ہیں جن سے اختلاف کرنے کا حق آپ کے پاس موجود ہے۔ لیکن جیسا کہ شروع میں ہی کہہ دیا گیا ہے کہ شادی ایک جوا ہے تو اسکی کامیابی اور ناکامی کا حتمی فارمولا آج تک سامنے نہیں آسکا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: