ہم کب بدلیں گے‎‎

صبح ابھی میں نہا رہا تھا کے دروازہ زور زور کھٹکھٹانے کی آواز آئی یہ آواز اتنی تیز تھی کے فوری نکل کر باہر آیا جی کون ہے ۔۔ آواز آئی جی میں دودھ والا جناب دودھ لے لو میں نے برتن آگے کیا اور 2 کلو دے دو کون سا دودھ لینا ہے گوالا بولا یہ سن کر میں سکتے میں آگیا لیکن بعد میں گوالا بولا 120 روپے والا یا 140 روپے والا یا پھر 150 یا 180 روپے کلو والا حیرت انگیز ہو کر میں نے پوچھا بھائی کیا ماجرہ ہے بھینس تو ایک ہی قسم کا دودھ دیتی ہے بولا صاحب مہنگائی بہت ہے جس میں جتنا زیادہ پا نی کی ملاوٹ ہوگی وہ اتنا ہی سستا ہو گا میں نے بولا اسلام میں تو حکم ہے "جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے ہی نہیں"۔ یعنی وہ مسلمان کی لسٹ سے ہی خارج ہے میں گھر میں اکیلا تھا فیملی کسی شادی پر لاہور سے باہر گئ تھی۔دودھ والے کو گھر میں بلا کر چائے پلائی اور اس کو قسم دیکر پوچھا آپ دودھ میں ملاوٹ کیوں کرتے ہو یہ بہت بڑا گناہ ہے۔بولا صاحب شکر کرو میں پانی ملاتا ہوں ورنہ لوگ تو کپڑے دھونے والا سرف عورتوں کا بال صفائی والا پوڈر اراروٹ یوریا کھاد اور بہت سے جان لیوا کمیکل ملا کر دودھ فروش کرتے ہیں۔شائد ہم لوگ سیلاب سے جو 75 فیصد پاکستان کا علاقہ پانی میں غرق ہو گیا اور 2005بالا کوٹ زلزلہ سے جو تباہی پورے پاکستان میں ہوئی اور کرونا سے جو بد بختی آئی ہے ہم نے اللہ کریم کی یاد دھانی کو سمجھا ہی نہیں یعنی ہماری زندگی کے ہر شعبہ سےخوف خدا ہی ختم ہو گیا ہے اب حال یہ ہمارا ہے کے ہم لوگ
دﻭﺩﮪ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ
ﺷﮩﺪ ﻣﯿﮟ ﺷﯿﺮﮦ
ﮔﮭﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﻤﯿﮑﻞ
ﻣﺮﻏﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﻧﺘﮍﯾﺎﮞ
ﮨﻠﺪﯼ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﻨﻮﻋﯽ ﺭﻧﮓ
ﺳﺮﺥ ﻣﺮﭺ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﻨﭩﻮﮞ ﮐﺎ ﺑُﻮﺭﺍ
ﮐﺎﻟﯽ ﻣﺮﭺ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﻮﮌﮮ ﮐﺎ ﺩﺍﻧﮧ اور پپیتے کے بیج
ﺟﻮﺱ ﻣﯿﮟ ﺟﻌﻠﯽ ﺭﻧﮓ ﺍﻭﺭ ﻓﻠﯿﻮﺭﺯ
چائے کی پتی میں چنے کے چھلکے اور لکڑی کا باریک بورا رنگ کرکے
باسی روٹی چھان بورا مشین سے پیس کر ملانا
چنے کے آٹے میں لکڑی کا بھوسہ
پھلوں میں میٹھے انجکشن
سبزیوں پر رنگ
پیٹرول میں گندہ تیل اور تو اور پٹرول پمپس میں پٹرول کی مقدار کم ڈالنا
بچوں کی چیزوں میں زہر آلود میٹریل
ﺑﮑﺮﮮﮐﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﺍﻧﺠﮑﺸﻦ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﻭﺯﻥ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﺮﻧﺎ
بھینس کو دودھ بڑھانے کے ٹیکے لگانا اور تو اور عورتوں کا بال صفا پوڈر اور سرف ملا کر کمیکل ملا کر نقلی دودھ تیار کرنا
ﺷﻮﺍﺭﻣﮯ ﮐﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﺘﮯ ﺍﻭﺭ چوہے اور مردہ مرغی کا گوشت یہاں تک کے
ﺷﺎﺩﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﺮﯼ ﮨﻮﺋﯽ ﻣﺮﻏﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ بھی کھلا دیتے ہیں اور مزید جھوٹ بول کر گدھے کا گوشت کھلایا جا رہا ہے ۔ادارے منتھلی لیکر خاموش
ﻣﻨﺮﻝ ﻭﺍﭨﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﻠﮑﮯ ﮐﺎ ﭘﺎﻧﯽ ڈال کر سیل لگا دی جاتی ہے
ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺟﻌﻠﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﭘﯽ ﻓﻮﻥ
ﺟﻌﻠﯽ ﺻﺎﺑﻦ، ﺟﻌﻠﯽ ﺳﺮﻑ، ﺟﻌﻠﯽ ﺷﯿﻤﭙﻮ ﻣﮕﺮ ﺳﺐ ﺍﻭﺭﯾﺠﻨﻞ ﭨﯿﮕﺰ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
ﺩﻭ ﻧﻤﺒﺮ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ ﺍﺻﻠﯽ ﭘﯿﮑﻨﮓ ﻣﯿﮟ
ہسپتالوں میں جعلی ڈاکٹرز چند ہزار روپے کے لالچ میں ڈاکٹر حاملہ عورت کا بڑا آپریشن کر ڈالتے ہیں
بازاروں میں بدنگاہی اور جھگڑے
ﺍﻣﺘﺤﺎﻧﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻧﻘﻞ
مسلمان لڑکیوں کے ہاتھ میں قرآن پاک کی جگہ فحش ڈائجسٹ۔ اور ٹچ فون
ﻧﺎﭖ ﺗﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ فروٹ والا اچھے کے پیسے لیکر گندا فروٹ بھی ڈال دیتا ہے
ﺩﻭﺳﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﻏﺮﺿﯽ
محبت میں دھوکہ
ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﺎﻓﻘﺖ
ﻧﻮﮐﺮﯼ ﻣﯿﮟ ناجائز ﺳﻔﺎﺭﺵ ﻭﺭﺷﻮﺕ
ﺑﺠﻠﯽ کے بلز میں ﮨﯿﺮﺍ ﭘﮭﯿﺮﯼ
بے ریش چہرے
بے نمازی پیشانیاں
ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﮐﮯ ٹائیٹ اور بے ہودہ پہنے ﮨﻮﺋﮯ ﮐﭙﮍﮮ ﺍﻭﺭ ﻧﻨﮕﮯ ﻟﺒﺎﺱ جسکو جدید فیشن کا نام دیکر
اپنی زندگیوں میں شامل کرکے رواج کا نام دے دیا گیا
ﺷﺎﺩﯼ ﺑﯿﺎﮦ ﭘﺮ ﺷﺮﺍﺏ ﻧﻮﺷﯽ، ﻣﺠﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﻓﺎﺋﺮﻧﮓ
مرد و عورت کا اختلاط
مردہ عورتوں کیساتھ قبروں تک میں ریپ۔یعنی اب مردہ بھی قبر میں محفوظ نہیں
ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻣﯿﮟ ﻓﺤﺶ ﺗﺼﺎﻭﯾﺮ ﻭﻓﻠﻤﯿﮟ
ٹی وی پر ننگے ناچ
بھائی بہنوں میں نفرت
ماں باپ کی عزت میں عدم تکریم
رشتے داروں سے قطع تعلقی
پڑوسیوں سے بدسلوکی
استادوں سے بدتمیزی
بغیر عمل کا علم
مساجد ویران...سینما گھر اور تیھٹر آباد
میاں بیوی میں نفرت
بچوں پر سختی
غربت کی آزمائش میں چوری
امیری میں تکبر
اپنے علم پر غرور
روزی میں حرام کی آمیزش
ﺟﮭﻮﭦ ﻧﯿﮑﯽ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﻨﺎ
ﮈﮐﯿﺘﯽ، ﻓﺮﺍﮈ، ﺩﮬﻮﮐﺎ، ﺭﺍﮨﺰﻧﯽ
ﻋﺒﺎﺩﺕ ﻣﯿﮟ ﺭﯾﺎﮐﺎﺭﯼ آہ اسلامی ملک میں ٹرانسجینڈر بلز پاس

ایک ہی سمت میں چل پڑا بھیڑوں جیسا ہجوم...!!
ایک ایسا ریوڑ جو ساڑے سات عشروں یعنی (75 سال) میں بھی اپنی درست سمت کا تعین ابھی تک نہ کرسکا. آخر کیوں اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ملک۔جسکا پورا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ لیکن اسلام ہماری زندگیوں سے بہت دور

ان تمام باتوں کے بعد حیرت زدہ و حیرت کدہ ہوں کہ ﮨﻢ صرف ﺣﮑﻤﺮﺍﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﻏﻠﻂ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
کیا آپ نے نہیں سنا کہ ظالم و جابر حکمران کب اور کیوں مسلط ہوتے ہیں؟؟؟

کیا ایک پَل کو ذہن و دل نے یہ سوچا یا محسوس ہی نہ
کیا کہ ہم خود کتنے نیک اور دودھ کے دھلے ہیں؟؟؟


ایک اور جگہ ارشاد ہے : ”وَمَآ أَصَابَکُمْ مِّنْ مُّصِیْبَةٍ فَبِمَا کَسَبَتْ أَیْدِیْکُمْ وَیَعْفُوْا عَنْ کَثِیْرٍ“․ (الشوریٰ:۳۰)

ترجمہ:”اور تم کو جو کچھ مصیبت پہنچتی ہے تو وہ تمہارے ہی ہاتھوں کے کیے کاموں سے (پہنچتی ہے) اور بہت سارے (گناہوں) سے تو وہ (اللہ تعالیٰ) درگزر کردیتا ہے

آپ ذرا غور کریں کہ جن حکمرانوں کو ہم ظالم و جابر چور غدار کہتے ہیں۔ یہ کہاں سے آئے؟ کس قوم میں سے آئے ہیں کس علاقے سے آئے ہیں؟ تو جواب یہی آئے گا کہ یہ ہم ہی میں سے آئے۔ یہ ہمارے ہی درمیان پلے بڑے اور آج حکمران بنے بیٹھے ہیں۔ پھر یہ اتنے ظالم کیسے بن گئے؟ اقتدار میں آنے سے قبل تو یہ ہمارے درمیان نظر آتے تھے۔ ہمارے دکھوں کو اپنا دکھ قرار دیتے تھے، مہنگائی، کرپشن اور ظلم کو ختم کرنے کے ہم سے وعدے کرتے تھے مگر اقتدار میں آتے ہی یہ اتنے ظالم کیسے بن گئے ؟ حدیث قدسی میں اس کا جواب موجود ہے۔ رب تعالیٰ فرماتا ہے جب لوگ میری اطاعت کریں تو میں بادشاہوں (حکمرانوں) کے دلوں میں رحمت اور نرمی ڈال دیتا ہوں اور جب لوگ میری نافرمانی کریں تو حکمرانوں کے دلوں کو غضب کی طرف پھیر دیتا ہوں پھر وہ ان کو (قوم کو) سخت ایذائیں دیتے ہیں ۔ معلوم ہوا کہ ﷲ تعالیٰ کی نافرمانی کے سبب حکمران قوم کو تکالیف پہنچاتے ہیں۔ جیسا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز علیہ الرحمہ فرمایا کرتے تھے کہ حجاج بن یوسف خدا کی طرف سے ایک آزمائش تھا جو بندوں پر گناہوں کے موافق آیا
۔۔
پھر ہم کہتے ھیں کہ دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں۔ہم پر اللہ کا فضل و کرم کیوں نہیں ہوتا اللہ کی غیبی مدد نہیں آرہی۔۔؟؟؟ مختصر یہ کی حرام سے پلنے والے جسم کے لئے اللہ کریم نے جنت حرام کردی ہے۔۔آگر آج ہم نے اپنی چند روزہ زندگی کا درست راستہ اور سیدھی سمت اختیار نہ کی تو اللہ کے سخت عذاب کا انتظار کرو۔۔
 

Syed Maqsood Ali Hashmi
About the Author: Syed Maqsood Ali Hashmi Read More Articles by Syed Maqsood Ali Hashmi: 171 Articles with 152316 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.