|
|
ماں کا تعلق کسی بھی مذہب کسی بھی معاشرت سے ہو مگر اس
کے دل میں اپنے بچوں کے لیے ممتا ایک جیسی ہی ہوتی ہے ایک ماں بیک وقت بچوں
کی خاطر ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کر سکتی ہے- |
|
بچوں کے لیے
خطروں سے کھیلنے والی ماں |
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ہیومن آف بمبئی
میں ایسی ہی ایک خاتوں کی زندگی کی کہانی شئير کی گئی جس کو پڑھ کر انسان
بے ساختہ ماں کی ممتا کو سلام پیش کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے- |
|
اس ماں نے اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا تعلق ایک انتہائی غریب گھرانے
سے تھا گھر والوں کی مدد کے لیے وہ لوگوں کی شادی بیاہ پر صرف آٹھ سال کی عمر سے
مہمانوں کو پانی پلاتی تھی جس کے بدلے میں اس کو 40 روپے ملتے تھے- |
|
وہ اپنے حال پر خوش تھی مگر اسی دوران شادی بیاہ میں آئے مہمانوں میں سے کسی نے اس
کو بالی وڈ کی فلم میں ایک چائلڈ رول کے لیے ایکسٹرا کے طور پر کاسٹ کیا جس کا اس
کو اچھا معاوضہ ملا- جس کے بعد اس کی زندگی فلم کے سیٹ اور شادی ہال کے درمیان
گزرنے لگتی اور اس کا مقصد یہی ہوتا تھا کہ وہ زيادہ سے زيادہ پیسے کما سکے- |
|
خطروں کا کھلاڑی بننے کی کہانی |
ایک دن ایک ٹی وی شو کی شوٹنگ کے دوران جب کہ فلم کی ہیروئين کو گہرے پانی میں جا
کر ایک سین شوٹ کروانا تھا تو اس نے ڈر کے مارے وہ سین کروانے سے منع کر دیا- جس پر
انہوں نے اسی وقت پانی میں تیر کر بتایا کہ یہ کام تو وہ کر سکتی ہے- اس موقع پر سب
نے ان کی بہت تعریف کی اور ان کو صرف 16 سال کی عمر ہی سے بطور اسٹنٹ یا ڈپلیکیٹ
اداکار کے طور پر کام ملنے لگا- |
|
|
|
شادی کا غلط فیصلہ
|
دو سال کے بعد ہی ان کو کام کے دوران ایک شخص سے محبت ہو
گئی جس کے حوالے سے ان کے والدین نے ان کو بہت منع کیا مگر انہوں نے ان کی
مخالفت کے باوجود بھی اس سے شادی کر لی اور اپنا گھر چھوڑ دیا- |
|
شادی کے بعد کام کرنا چھوڑ دیا اور صرف ایک سال کے بعد
ہی بیٹے کی ماں بن گئی مگر ان کا یہ فیصلہ اس حوالے سے غلط ثابت ہوا کہ ان
کا شوہر ایک شکی اور بے وفا انسان تھا اس کے ساتھ ساتھ وہ ہر طرح سے مار
پیٹ اور گالم گلوچ بھی کرتا تھا۔ شادی کے پانچ سال کے بعد دو بیٹوں کے ساتھ
انہوں نے اس سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا- |
|
طلاق دینے کے لیے ان کے شوہر نے ان سے ان کی ساری جمع
پونجی چھین کر ان کو گھر سے نکال دیا دو بچوں کے ساتھ وہ ایک بار پھر قرضوں
کے بوجھ تلے دب گئيں- |
|
بچوں کی پرورش کے لیے
مشکل فیصلہ |
اس معاشرے میں ایک تنہا عورت کے لیے جس کے سر پر نہ تو
ماں باپ کا سایہ ہو اور نہ ہی اس کو شوہر کا ساتھ میسر ہو زندگی گزارنا بہت
دشوار ہوتا ہے جبکہ اس کے ذمے دو معصوم بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال کی ذمہ
داری بھی ہو- |
|
اس بہادر ماں نے ایک بار پھر اپنے بچوں کی خاطر
ایسا کام کرنے کا فیصلہ کیا جس میں خطرے تو بہت تھے مگر وہ اتنا پیسہ کما
سکتی تھی کہ بچوں کی پرورش آسانی سے کر سکے تو اس نے فلموں میں دوبارہ سے
اسٹنٹ یا ڈپلیکیٹ اداکار کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا- |
|
اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاہے 15
ویں منزل سے چھلانگ لگانا ہو یا گہرے سمندر میں جانا وہ اپنے بچوں کے لیے
کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتی ہیں یہاں تک کہ ایک بار ان کو اس بری طرح آگ
نے اپنے گھیرے میں لے لیا کہ ان کو دو ماہ تک بستر پر محدود رہنا پڑا - |
|
|
|
امی اپنا خیال
رکھیں |
سال 2013 سے بطور اسٹنٹ کام کرنے والی اس ماں
کا کہنا ہے کہ اب اس کے بچے نوجوانی کی حدود میں قدم رکھ رہے ہیں اور اپنی
ماں کو اپنے لیے اس طرح سے جوکھم اٹھاتے دیکھ کر پریشان ہو جاتے ہیں اور
کہتے ہیں کہ امی آپ اپنا خیال رکھیں کیونکہ ان کا اس دنیا میں ماں کے علاوہ
کوئی اور رشتہ موجود نہیں ہے- |
|
اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں کو
ایک اچھی زندگی دینے کے لیے وہ اپنے آپ کو ہر طرح کے خطرے میں ڈالنے کے لیے
تیار ہیں اور جب تک ان میں جان ہے وہ اپنے بچوں کے لیے کچھ بھی کرنے کو
تیار ہیں - |