نئی دنیا کا دروازہ کھل گیا٬ وہ 8 لوگ جنہوں نے اپنی دلچسپ دریافتوں سے ہمیں حیران کر دیا

ہماری مصروف اور تیز رفتار زندگیوں میں، چھوٹی چھوٹی چیزوں کو نظر انداز کرنا آسان ہے۔ تاہم، چھوٹی چھوٹی چیزوں پر توجہ مرکوز کرکے، ہم ایسی دلچسپ اور منفرد دریافت کر سکتے ہیں جو ہم سے اکثر چھوٹ جاتی ہیں۔ ہمیں صرف قریب سے دیکھنے کی ضرورت ہے، اور ایک بار جب ہم ایسا کرتے ہیں، تو ہماری آنکھوں کے سامنے ایک مختلف دنیا کھل جاتی ہے۔
 
image
یہ سیل ٹاور مصر میں واقع ہے جو کھجور کے درخت کے بھیس میں ہمیں دھوکہ دے رہا ہے۔
 
image
اس دروازے پر ایک جیکٹ اتنے زیادہ وقت تک لٹکی رہی کہ سورج کی روشنی نے اردگرد کے رنگ کو دھندلا کر کے یہاں جیکٹ کا پورا نقش ہی تیار کردیا۔
 
image
شاید ہی کوئی انسان ایسا ہو جسے گلاب کا پھول پسند نہ ہو لیکن یہ گلاب کا پھول شاید آپ نے بھی نہیں دیکھا ہوگا اسے Osiria کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ بیک دو رنگوں سرخ اور سفید میں ہوتا ہے-
 
image
اس برگر کنگ کی چھت پر نصب لائٹس بھی برگر کی شکل میں تیار کی گئی ہیں-
 
image
اس تصویر کے مالک کا کہنا ہے کہ میرے کتے کی 2 مختلف رنگ کی آنکھیں ہیں، نیلی اور بھوری۔ جب میں فلیش کے ساتھ تصویر لیتا ہوں تو وہ دونوں 2 مختلف رنگوں میں چمکتی ہیں-
 
image
گلی کا روشن کیا جانے والا ایک مخصوص حصہ جس کی بظاہر کوئی خاص وجہ سمجھ نہیں آتی-
 
image
گھر کا لان موسمِ سرما میں داخل ہورہا ہے- منتقلی کا یہ منظر واقعی حیران کن ہے-
 
image
ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں ساحل پر تھا اور مجھے ایک خول ملا جس پر بارنیکلز تھے جو اسے جسمانی طور پر بالکل دل کی طرح دکھاتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: