مسلمانوں کے لیے کامیابی کا نسخہ

(Iftikhar Ahmed, Karachi)

مسلمانوں کے لیئے کامیابی کا نسخہ

سورہ الجن میں ہمارے پیارے اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا

وَمَنْ يُّعْرِضْ عَنْ ذِکْرِ رَبِّهِ يَسْلُکْهُ عَذَابًا صَعَدًا.

’’اور جو شخص اپنے رب کے ذِکر سے منہ پھیر لے گا تو وہ اسے نہایت سخت عذاب میں داخل کر دے گا‘‘۔
(الجن: 17)

آج کل اگر ہم اپنے معاشرے پر نظر ڈالیں تو ہمیں ہر شخص پریشان سا نظر آتا ہے ، کوئی نوکری کی تلاش میں سرگرداں ہے ، کوئی بیٹی کے لئے اچھے رشتے کی تلاش میں پھر رہا ہے کوئی بیماری میں مبتلا ہے، کوئی ترقی نہ ہونے کی وجہ سے فکر مند ہے ، غرض شکر گزار لوگ کم ہی نظر آئیں گے ۔ کسی بزرگ کا قول ہے

"دانت نعمت کھاتے کھاتے گھس گئے مگر زبان شکوہ کرتے کرتے نہ تھکی۔

یہ صورتحال دیکھ کر لگتا ہے کہ ہم لوگ قرآن کریم کی سورۃ طٰہ کی آیت نمبر 124 کی عملی تفسیر بن گئے ہیں جس کے ترجمے میں ہمارے پیارے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں

"جو میری راہ ہدایت سے منہ موڑے گا اس کے لئے ہو گی تنگ اور ترش زندگی ۔"

لگتا ہے کہ آج کل ہم لوگوں نے صرف محرومیاں لکھنے کا رجسٹر بنا لیا ہے اور نعمتیں لکھنے کا رجسٹر خالی رکھ چھوڑا ہے ۔ ہم نے ایسا چشمہ پہن لیا ہے جو صرف مشکلوں کو دیکھتاہے اور ہمیں نعمتیں نظر نہیں آتیں جس کی وجہ سے ہم مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں جو کہ ایک شیطانی کیفیت ہے کیونکہ شیطان کا ایک نام "ابلیس" ہے جس کا مطلب ہے "
"اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس

اگر ہم اپنے اوپر مایوسی کی کیفیت طاری کرینگے تو دوسرے الفاظ میں دراصل ہم شیطان کی پیروی کریں گے
ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع کریں جو قرآن کریم کی مجسم تفسیر ہیں اور ہمارے پیارے اللہ تعالیٰ نے ان کے اسوہ حسنہ کو ہمارے لئے بہترین نمونے قرار دیا ہے

بقول شاعر

یا نبی نسخہء تسخیر کو میں جان گیا
اس کو سب مان گئے آپ کو جو مان گیا
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)



 

Iftikhar Ahmed
About the Author: Iftikhar Ahmed Read More Articles by Iftikhar Ahmed: 26 Articles with 23115 views I am retired government officer of 17 grade.. View More