|
|
شادی جس طرح دو افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ دینے کا
نام ہے اسی طرح سے طلاق دو قریب ترین افراد کو ایک پل میں ایک دوسرے سے جدا
کر دینے کا نام ہے- عام طور پر شادی شدہ جوڑوں میں ہونے والی طلاق ان کو
ایک دوسرے سے متنفر کر کے جدا کر دیتی ہے اور وہ ساری عمر ایک دوسرے کا نام
تک سننا گوارہ نہیں کرتے ہیں- |
|
طلاق کے بعد
دوبارہ شادی کرنے والا جوڑا |
مگر آج ہم آپ کے سامنے ایک ایسی کہانی لے کر
آئے ہیں جو کہ اس حوالے سے بہت مختلف ہے کہ عام دنیا میں ایسا شازونادر ہی
دیکھنے میں آتا ہے یہ کہانی چین کے ایک جوڑے کی ہے- |
|
|
|
چین کے شہر شنگھائی میں رہنے والے اس جوڑے کے درمیان
طلاق کو تین سال ہو چکے تھے جب کہ ایک دن اس شخص کو جس نے اپنی شناخت میڈیا
سے پوشیدہ رکھی، پتہ چلا کہ اس کی سابقہ بیوی ایک انتہائی خطرناک بیماری
اپلاسٹک انیمیا کا شکار ہو چکی ہے- |
|
اس بیماری کا علاج کافی مشکل ہوتا ہے اس موقع پر اس شخص
نے آگے بڑھ کر اپنی سابقہ بیوی کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ اس سے علاج کے لیے
ہسپتال داخل ہونے سے قبل دوبارہ سے شادی کر لی- |
|
اس کے بعد اس شخص نے علاج کے دوران اپنی بیوی کا ہر ہر
طرح سے ساتھ دیا اس کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان طلاق اس وقت کے حساب سے
ایک فیصلہ تھا مگر اس کا یہ ماننا تھا کہ اس وقت اس کی بیوی کو اس کی ضرورت
ہے اس وجہ سے اس نے اس سے دوبارہ سے شادی کر کے اس کے ساتھ کھڑا ہونے کا
فیصلہ کیا- |
|
|
|
زندگی کی امید
|
اس خاتون کا علاج ابھی جاری ہے اور ڈاکٹر حضرات
بہت پر امید ہیں کہ وہ جلد ہی موت کو شکست دے کر زندگی کی طرف لوٹ آئے گی-
اس گمنام شخص کے اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف بہت سراہا بلکہ ہر
ایک نے یہ دعا کی کہ خدا اس کی ان کوششوں کو کامیاب کرے اور اس خاتون کو
صحت یاب کرے- |