|
|
میاں بیوی کے رشتے کی ڈور بہت مضبوط ہوتی ہے۔ وقت کے
ساتھ ساتھ ان کی محبت میں کمی آنے کے بجائے اضافہ ہی ہوتا جاتا ہے یا پھر
میاں بیوی کی محبت کا اصل وقت جوانی نہیں بلکہ بڑھاپا ہوتا ہے۔ یہ تمام
باتیں تو ہم سب نے کبھی نہ کبھی سنی ہی ہوں گی اور ان کی مثالیں بھی ہمیں
اپنے اردگرد کبھی ہمارے ماں باپ کبھی نانا نانی اور کبھی دادا دادی کے روپ
میں نظر آتی رہتی ہیں- |
|
ان جوڑوں کی عمروں میں جیسے جیسے اضافہ ہوتا
جاتا ہے ان کے جسمانی اعضا جیسے جیسے کمزور پڑتے جاتے ہیں ویسے ویسے ان کو
وقت کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے لیے مہلت بھی بڑھتی جاتی ہے اور فرصت میں
بھی اضافہ ہوتا جاتا ہے- |
|
سوشل میڈيا پر شئير ایک خوبصورت ویڈیو |
سوشل میڈيا صارف ابا زيون کی جانب سے ایک ویڈيو حالیہ دنوں میں شئیر کی گئی ہے جس
میں ایک بزرگ جوڑا کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانا کھارہا تھا- اس ویڈيو کا سب سے
خوبصورت پہلو یہ تھا کہ عمر میں اضافے کے سبب مرد اپنے ہاتھ سے کھانا کھانے سے قاصر
تھا- |
|
|
|
مگر اس کی جیون ساتھی جس نے اس کے ساتھ عمر بھر ساتھ
نبھانے کا وعدہ کیا تھا اپنے اس وعدے کو نبھاتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے اس کو
کھانا کھلا رہی تھی- |
|
یہ ویڈيو سوشل میڈيا پر لگتے ہی نہ صرف وائرل ہو گئی
بلکہ مختصر سے وقت میں اس ویڈیونے گیارہ ملین ویوز بھی حاصل کر لیے- |
|
عام طور پر جوانی میں تو میاں بیوی اپنی ذمہ
داریوں میں مصروف ہونے کے سبب ایک دوسرے کو وقت نہیں دے پاتے ہیں- مگر عمر
کے بڑھنے کے ساتھ جیسے جیسے فرصت ملتی جاتی ہے ان کی ایک دوسرے کے لیے محبت
اور انسیت میں بھی گہرا اضافہ ہوجاتا ہے اور یہ ویڈيو اسی محبت کا ایک عملی
مظاہرہ بھی کہا جاتا ہے جبکہ میاں بیوی ہی بچوں کے بڑے ہونے کے بعد ایک
دوسرے کی تنہائی کا سہارا ہوتے ہیں- یہی وہ وقت ہوتا ہے جب ان کو ایک دوسرے
کی ضرورت سب سے زيادہ ہوتی ہے- |
|
سوشل میڈيا
صارفین کا ویڈيو پر ردعمل |
اس موقع پر سوشل میڈيا صارفین نے نہ صرف ویڈيو
کو شئير کیا بلکہ انہوں نے اس پر بہت کمنٹ بھی کیے جو کچھ اس طرح سے تھے-
کچھ صارفین نے اس جوڑے کی محبت کو انتہائی خالص قرار دیا جب کہ کچھ افراد
نے ان کی محبت کو کبھی نہ ختم ہونے والا قرار دیا- |
|
|
|
جبکہ کچھ افراد کے مطابق یہی درحقیقت وہ تعلق
ہے جس کے لیے میاں بیوی کا ساتھ ضروری ہوتا ہے کچھ صارفین ایسے بھی تھے جو
بے ساختہ اس جوڑے کی محبت اور ساری عمر کے ساتھ کے لیے دعاگو تھے- |
|
یاد رہے کہ آج کل سوشل میڈيا نے ایسی باتوں کو
وائرل کرنا شروع کر دیا ہے ورنہ اگر ہم اپنے اردگرد معاشرے پر نظر ڈالیں تو
ہمیں اپنے اردگرد ایسے بہت سارے بزرگ جوڑے نظر آئيں گے جن کے درمیان ایسی
ہی محبت قائم و دائم ہے وہ ہمارے والدین ہوں یا ہمارے دوسرے بزرگ جیسے جیسے
وقت گزرتا جاتا ہے ان جوڑوں کی ایک دوسرے سے بونڈنگ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی
جا رہی ہے- |