5 سال پہلے ایکسیڈنٹ میں اکلوتے بیٹے کے مرنے کے بعد دکھی ماں کا جنت البقیع میں ایسا عمل جو سب کو افسردہ کر دے

image
 
ماں کی ممتا ایسا جذبہ ہوتا ہے جس کا مقابلہ دنیا کی کوئی اور طاقت نہیں کر سکتی ہے نو مہینے تک اپنی کوکھ میں لے کر اپنے بچے کو پالنے والی اور اس کے بعد تمام تکالیف برداشت کر کے اس کو دنیا میں لانے والی یہ ماں ہر طرح کی تکلیف برداشت کرتی ہے- مگر پھر بھی اس کے دل میں سے اپنے بچے کی محبت کم نہیں ہوتی ہے-
 
اس کے بعد اس بچے کو سالوں تک ماں اپنی چھاتی کے دودھ سے اس کو غذا فراہم کرتی ہے رات بھر اس بچے کے لیے جاگتی ہے اور اپنی جوانی کی قیمت پر اس بچے کو مضبوط اور جوان کرتی ہے-
 
ایک ماں کی زندگی کا مقصد ہی اس کی اولاد
بچے کی پیدائش سے لے کر اس کی جوانی تک ماں اپنی زندگی کی ہر تفریح ہر خواہش کا رخ تبدیل کر دیتی ہے اور اس کی زندگی کا محور صرف اس کا بچہ ہو جاتا ہے۔ حالیہ دنوں میں سوشل میڈيا پر لائف ان سعودی عرب کے حوالے سے ایک تصویر گردش کر رہی ہے جو کہ ایک بوڑھی عورت کی ہے-
 
image
 
ذرائع کے مطابق اس عورت کا جوان بیٹا پانچ سال قبل مدینے میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور جس کے بعد اس کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا ۔ ایک ماں کے لیے اس سے بڑا دکھ کیا ہو سکتا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اپنے جوان بیٹے کو منوں مٹی تلے دفن ہوتے دیکھے-
 
مگر اللہ کے حکم پر راضی یہ ماں صبر کا پیکر اپنے غم زدہ دل کو سکون پہنچانے کے ليے گزشتہ پانچ سال سے ہر جمعے کے دن جنت البقیع کے قبرستان کے باہر ایک مخصوص مقام پر آتی ہے اور ان قبروں کو تکتی ہے جن میں سے کوئی ایک قبر اس کے اپنے بیٹے کی بھی ہے اس دوران وہ باہر کھڑے کھڑے ہی اپنے بیٹے سے ڈھیروں باتیں کرتی ہے اور اپنا سارا دن اس قبرستان کے باہر گزارتی ہے-
 
یہ عورت گزشتہ پانچ سالوں سے اپنی اس روٹین پر قائم ہے اور جوان بیٹے کی موت کے سانحے کو نہ تو بھول سکی ہے اور نہ ہی اپنی زندگی کو دوبارہ نارمل انداز میں شروع کرنے میں کامیاب ہو سکی ہے-
 
image
 
اس عورت کی یہ محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا کے ہر رشتے اور ہر محبت سے زيادہ بے غرض اور خوبصورت ماں ہی کی محبت ہوتی ہے جس کا نہ تو کوئی نعم البدل ہوتا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی مقابلہ ہوتا ہے -
YOU MAY ALSO LIKE: