شکم مبارک:۔
یہ شکم مبارک وہ ہے کہ جس کے بارے میں تاجدار بریلی شہنشاہ ولایت امام
العاشقین امام احمد رضا خان فرماتے ہیں کہ کل جہاں ملک اور جو کی روٹی غذا
اس شکم کی قناعت پہ لاکھوں سلام ۔
نور مجسم شفیع معظم سرکار دوجہاں ،مختار کون مکاں،باعث تخلیق کون
مکاں،آقائے دو جہاں ،فخر موجودات ،زینت بزم کائنا ت حضور نبی کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کا شکم مبارک اور سینہ اطہر ہموار اور برابر تھاسینہ اقدس
کے درمیان میں موئے مبارک کا ایک پرنور خط تھا جو ناف تک تھا۔آپ کا سینہ
اقدس کسی قدر ابھرا ہوا اور چوڑا تھا۔
یہ شکم مبارک وہ شکم مبارک ہے کہ جو کبھی کھانے سے سیر نہیں ہواصدیقہ
کائنات حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ آپ نے کبھی سیر
ہوکر کھانا نہیں کھایا اور آپ ؐ کے فقر اختیاری کا عالم یہ تھا کہ آپ کئی
کئی دن فاقہ کرتے مگر اس کی شکایت کبھی کسی سے نہیں کی۔
یہ آپکا فقر اختیاری تھا اگر آپ چاہتے تو شاہانہ زندگی بسر کر سکتے تھے آپ
ؐ کے ہاتھوں میں خزانوں کی چابیاں تھیں آپ تو وہ ہیں کہ آپ ؐ نے ارشاد
فرمایا کہ
واللہ یعطی وانا قاسم
کہ اللہ مجھے عطاکرتا ہے اور میں تقسیم کرنے والاہوں۔
مالک کونین ہیں گو پاس کچھ رکھتے نہیں دو جہاں کی نعمتیں ہیں ان کے خالی
ہاتھ میں۔
شفا شریف میں ہے کہ صدیقہ کائنات حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا
فرماتی ہیں کہ میں آپ کے فاقہ کی حالت دیکھ کر رو پڑتی تھی ۔
اور آپ کے شکم مبارک پر ھاتھ پھیرتی اور کہتی کہ میں آپ پر واری جاؤں اتنا
تو قبول کرلیں کہ جسمانی قوت قائم رہے تو( آپ ؐ پر قرباں جائیں )آپ فرماتے
کہ
مالی وللدنیا اخوانی من اولی العزم من الرسل صبرواعلی ما ھو اشد من ھذا
مجھے دنیا سے کیا کام میرے برادر اولوالعزم رسل تو اس سے بھی زیادہ حالت پر
صبر کیا کرتے تھے۔
میرے آقا و مولیٰ مولا کائنات حضور نبی کریم ؐ آپ بغیر افطار کیے کئی کئی
دن روزہ رکھا کرتے تھے تو صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے آپ
کو دیکھ کر روزے رکھنے شروع کر دیے تو صحابہ کرام کمزور ہونا شروع ہو گئے
جب صحابہ کرام کمزور ہونا شروع ہوئے ان کی کمزوری ظاہر ہوئے تو آقا کریم ؐ
نے پوچھا(آپ ؐ کو علم تھا مگر تعلیم امت کے لئے پوچھا)تو آپ ؐ نے منع
فرمایا تو صحابہ کرام عرض کرتے کہ ۤآپ خود روزہ رکھتے ہیں اور ہمیں منع
کرتے ہیں تو آپ ؐ ارشاد فرماتے کہ
لست کاحد منکم انی اطعم واسقی وانی ابیت اطعم واسقی
میں تمہارے جیسا نہیں ہوں
اب وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ آقاکریم ؐ ہماری طرح بشر ہیں تو وہ اس کو سامنے
رکھیں کہ لست کاحد منکم آپ ؐ نور بھی ہیں بشر بھی ہیں اور بشر ہماری طرح کے
نہیں بلکہ
محمد بشر لا کالبشر بل ھو یاقوت بین الحجر
جاری ہے |