تمام نوجوان آنکھوں پر سیاہ پٹی بندھی تصویر کی ڈی پی لگائيں، ایسا کیا ہوگيا کہ پاکستان کے تمام نوجوانوں نے یہ انوکھا فیصلہ کر ڈالا

image
 
23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا وہ دن ہے جب قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی۔ یہ وہ دن تھا جب مصور پاکستان علامہ اقبال کے خواب کو تعبیر ملنے کی پہلی بنیاد رکھی گئی تھی۔ یہ وہ دن تھا جس نے پورے ہندوستان میں بکھرے مسلمانوں کو ایک جھنڈے تلے جمع کر دیا تھا-
 
یہ وہ دن تھا جب قیام پاکستان کی منزل کے حصول کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس کے لیے تمام مسلمانوں نے ذات پات، قومیت کی قید سے آزاد ہو کر ایک تحریک چلائی تھی جس کے نتیجے میں سات سال بعد پاکستان معرض وجود میں آیا-
 
23 مارچ 2023 کو قوم کے نوجوانوں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک
اکیسویں صدی میں سانس لینے والے، پاکستانی نوجوان اس وقت ایک ایسے ملک میں سانس لے رہے ہیں جہاں کے ان کی تعداد 56٪ فیصد ہے ۔ دنیا کی کسی بھی قوم میں اگر جوانوں کی تعداد اتنی زیادہ ہو تو اس قوم کی ترقی کے امکانات میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے-
 
 
لیکن حقیقت کیا ہے؟
تو حقیقت یہ ہے کہ ملک کے معاشی حالات انتہائی غیر مستحکم ہیں اس وجہ سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع محدود تر ہو رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ مہنگائی کے طوفان کے سبب متوسط طبقہ کے لوگ فاقہ کرنے پر مجبور ہیں- حقیقت یہ ہے کہ نوجوان کبھی تو گھر کا کرایہ نہ ہونے کے سبب بیوی بچوں سمیت خودکشی کر رہے ہیں-
 
حقیقت یہ ہے کہ اگر کوئی نوجوان سوشل میڈيا کے ذریعے ملکی حالات کے بارے میں تنقید کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو اٹھا لیا جاتا ہے- اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر ایسی جگہ لے جایا جاتا ہے کہ جہاں سے واپس آنے کے بعد اس کی آواز ہمیشہ کے لیۓ بند ہو جاتی ہے-
 
23 مارچ کو آنکھوں پر پٹی باندھ لو
ہیش ٹیگ پاکستانی یوتھ ڈزرو بیٹر یعنی پاکستانی نوجوان اس سے بہتر کے حقدار ہیں- ایک ایسی تحریک ہے جس کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس کا آغاز کراچی کے ایک سوشل میڈيا پیج کے نوجوانوں نے کیا-
 
ان کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت کے خلاف، ملک میں غیر جمہوری حکومت کے خلاف، ملک میں موجود کٹھ پتلی سرکار کے خلاف احتجاج کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے- تمام نوجوان آنکھوں پر کالی پٹی باندھ کر تصویر لیں اور اس تصویر کو اپنی پروفائل پر لگا کر اس ہیش ٹیگ کا استعمال کر کے اپنا احتجاج نوٹ کروائيں-
 
image
 
نوجوانوں کی حمایت کا اعلان
اس ہیش ٹیگ کو نہ صرف نوجوانوں نے قبول کیا بلکہ کئی نوجوانوں نے اس احتجاج میں آنکھوں پر پٹی باندھ کر تصویر بھی لگا لی ہے۔ یہ احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے نوجوان با شعور اور پر امن نوجوان ہیں-
 
وہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور 23 مارچ کی مناسبت سے اپنے بڑوں کو اس بات کا احساس دلانا چاہتے ہیں کہ وہ ان نوجوانوں کے مستقبل کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور ملکی حالات کو سنوارنے کی کوشش کریں- ورنہ یاد رکھیں اگر ایک دفعہ ان نوجوانوں نے اس ملک کی طرف سے آنکھیں بند کر لیں تو پھر اس ملک کو بچانا بہت مشکل ہو جالٰ گا-
YOU MAY ALSO LIKE: