مینار پاکستان بنانے کے پیسے کہاں سے آئے، 23 مارچ کے حوالے سے کچھ ایسے حقائق جو نوجوان تو کیا بزرگ بھی نہیں جانتے ہوں گے

image
 
23 مارچ کے دن کو پوری قوم یوم پاکستان کے طور پر مناتی ہے۔ اس دن کے حوالے سے اگر نئی نسل سے پوچھا جائے تو ان کا کہنا ہو گا کہ 23 مارچ وہ دن ہوتا ہے جس دن چھٹی ہوتی ہے۔ اس دن ماضی میں عام طور پر کچھ واقعات ایسے ہوتے تھے جو نئی نسل کو اس دن کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کرتا تھا۔ جن میں دن کے آغاز میں توپوں کی سلامی اس کے بعد پرچم کشائی، فوجی پریڈ اور سربراہ مملکت کی جانب سے سول اور ملٹری سوسائٹی کو دیے جانے والے ایوارڈ اس دن کو خاص بنا دیتے تھے- مگر آج کی نسل ان حوالوں سے واقف نہ ہونے کے سبب اس دن کو صرف چھٹی کا دن سمجھ کر مناتی ہے-
 
23 مارچ کے حوالے سے کچھ خاص حقائق
آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ حقائق بتائيں گئے جن کا جاننا اور یاد رکھنا ہر پاکستانی کے لیے ضروری ہے-
 
 یوم پاکستان کیا ہے
یوم پاکستان 23 مارچ کو منایا جانے والا ایک خاص دن ہے۔ 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے منٹو پارک میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں ایک قرارداد پیش کی گئی جو قیام پاکستان کی بنیاد ثابت ہوئی۔ یہ قراردار وزير اعلیٰ بنگال مولوی فضل الحق نے پیش کی تھی۔ جس میں مسلم اکثریتی علاقوں کو ایک علیحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا-
 
image
 
قرارداد پاکستان کو یہ نام کس نے دیا
اس معاملے کا سب سے حیرت انگیز مطالبہ یہ ہے کہ اس قرار داد کو قرارداد پاکستان کا نام مسلمانوں نے نہیں دیا تھا۔ بلکہ اس کو یہ نام ہندو اخبار نویسوں اور صحافیوں نے دیا تھا۔ جنہوں نے 24 مارچ کے اخباروں میں مسلم لیگ کے اجلاس میں پیش ہونے والی قرارداد کو قرارداد پاکستان قرار دے کر اس کی خوب مخالفت کی۔
 
مینار پاکستان اور یوم پاکستان میں تعلق
مینار پاکستان جس کو یادگار پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔ یہ یادگار منٹو پارک میں اسی جگہ تعمیر کی گئی ہے جہاں پر قرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی۔ آج منٹو پارک کو اقبال پارک کے نام سے یاد کیا جاتا ہے- مینار پاکستان کی تعمیر کا فیصلہ ایوب خان کے دور حکومت میں 1960 میں کیا گیا تھا۔ جس کے بعد 8 سال کے عرصے میں اس کی تعمیر کی گئی-
 
مینار پاکستان کی تعمیر کے اخراجات
اس مینار کی تعمیر کی مشاورت کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کے مطابق اس مینار کی تعمیر میں اخراجات کا تخمینہ 75 لاکھ لگایا گیا۔ جس کو اس وقت کی حکومت نے 5 پیسے سینما کے ٹکٹ پر ٹیکس لگا کر اور 50 پیسے ریس کورس کے ٹکٹ پر ٹیکس لگا کر پورا کیا-
 
قراد داد پاکستان کا مسودہ
23 مارچ کو منظور ہونے والی اس قرار داد کا مسودہ واضح طور پر مینار پاکستان پر کندہ کیا گیا ہے۔ تاکہ اس مینار میں آنے والوں کو اس کے حقائق اور اہمیت کے بارے میں پتہ چل سکے-
 
image
 
یوم پاکستان اور فوجی پریڈ کا تعلق
یوم پاکستان کے موقع پر ملک کی تمام افواج کی پریڈ ایک ایسا ایونٹ ہوتا ہے جو کہ اس دن کو یادگار ترین بناتا ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یوم پاکستان کا اور اس فوجی پریڈ کا آپس میں کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے- تاہم 1956 میں پہلی بار یوم پاکستان کی تقریبات کے حوالے سے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس وقت اس تقریب کا انعقاد کراچی جو اس وقت کا دارالخلافہ تھا اس میں کیا گیا تھا ۔
 
جس کے بعد سے کئی دفعہ ملتوی ہونے کے باوجود بھی یہ پریڈ جاری ہے۔ اس پریڈ کا مقصد اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔ تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ آج بھی اس پاک وطن کے تحفظ کے لیے ہم ایک ہیں-
 
امید ہے یہ تمام نکات آپ کی معلومات میں اضافے کا سبب بنے ہوں گے۔ ان کو اپنی اگلی نسل تک پہنچائیں تاکہ وہ بھی تاریخ سے آگاہ ہو کر اس دن کو صرف ایک چھٹی کے طور پر نہ منائے-
YOU MAY ALSO LIKE: