|
|
گزشتہ سال ایک صاحب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی
وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اس بات کی وجوہات بیان کی تھیں کہ عورتوں
کے مقابلے میں مرد جلدی کیوں مر جاتے ہیں- ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرد
ساری عمر محنت کرتا ہے کماتا ہے- مگر اس کے مقابلے میں ہمیشہ اچھا کھانا،
اچھا پہننا صرف عورتوں کا حق ہوتا ہے جب ہ مرد کا کام صرف اور صرف کمانا
ہوتا ہے- |
|
اگرچہ ان صاحب کی اس ویڈيو کے بعد بہت ساری خواتین نے ان
پر تنقید بھی کی- مگر اب ایک سال بعد ایک خاتون کی ایک ویڈیو سامنے آگئی ہے
جس میں انہوں نے ان صاحب کے دعویٰ کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی پیاری پیاری
بہنوں اور دیگر خواتین کو دل کھول کر نصیحتیں کی ہیں- |
|
خاتون کا دوسری خواتین
کو مشورہ |
اپنی ویڈيو کے ابتدا میں ہی ان خاتون کا کہنا تھا کہ
اپنے شوہروں کو اتنا زيادہ تنگ نہ کریں کہ وہ پریشان ہو جائيں ڈپریشن میں
چلے جائيں۔ |
|
شوہر سے برانڈڈ کپڑے نہ
مانگیں |
ان خاتوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کل کے دور میں جب
مہنگائی شدید ہے اور انسان اپنی بنیادی ضروریات پوری نہیں کر پا رہے ہیں
راشن پورے نہیں کر پاتے ہیں بل جمع نہیں کرواتے ہیں- تو ایسے حالات میں گھر
کی عورت کو اپنے شوہر سے برانڈڈ کپڑوں اور جوتوں کی فرمائش نہیں کرنی چاہیے-
کیونکہ مہنگائی کے سبب شوہر بیوی کی یہ خواہش پوری نہیں کر پائے گا اور جب
ایسا نہیں کر پائے گا تو یا تو ڈپریشن میں چلا جائے گا یا پھر اس کے گھر
میں لڑائی جھگڑا ہوگا- |
|
آنے والے دنوں کے لیے کچھ بچا لیں |
ان خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ مہنگائی اس سے قبل بھی ملک میں ہوتی
رہی ہے مگر اس سے قبل کبھی بھی ملک کے حالات اتنے غیر یقینی نہ تھے۔ اس وقت
ہر شخص اس خوف کا شکار ہے کہ آنے والے وقت میں کیا ہو سکتا ہے- |
|
|
|
تو خواتین کو اس وقت غیر ضروری اخراجات سے خود کو نہ صرف
روکنا ہے بلکہ ضروری اخراجات کی مد میں بھی بچت کرنے کی کوشش کرنی ہے- تاکہ
کچھ نہ کچھ آنے والے وقت کے لیے پس انداز کر سکیں
اس وقت عورت ہی سب کر سکتی ہے- |
|
ان خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ نے عورت کے اندر
بہت لچک رکھی ہے اور وہ ہر قسم کے حالات میں گزارا کر سکتی ہے عورت اگر
چاہے تو ایک وقت میں لاکھوں روپے خرچ کر سکتی ہے- دوسری طرف یہی عورت اگر
چاہے جو چند ہزار روپے میں بھی نہ صرف گزارا کر سکتی ہے بلکہ ان سے بچت بھی
کر سکتی ہے- |
|
ان خاتون نے بچت کرنے کے
جو طریقے بتائے وہ کچھ اس طرح سے تھے |
• باہر کا کھانا بہت مہنگا ہوتا ہے اس کی جگہ گھر کا
کھانا کھانے کی عادت خود بھی اپنائيں اور اپنے گھر والوں کو بھی کہیں- |
• کچھ عرصے کے لیے شاپنگ نہ کریں۔ ان حالات میں جب کہ ہر
طرف مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔ اور آنے والے غیر یقینی حالات سے بچنے کے
لیے بچت کو یقینی بنانا سب سے زيادہ ضروری ہے۔ تو اس کے لیے خواتین کو
چاہیے کہ وہ ان دنوں نئے کپڑے جوتے خریدنے سے خود کو روکیں اور ان پیسوں کی
بچت کریں۔ |
• شوہر سے لڑنا جھگڑنا بند کریں۔ ان خاتوں کا یہ بھی
کہنا تھا کہ اس وقت ایک مرد کی کمائی میں گھر چلانا بہت مشکل ہو گیا ہے اور
ایسے وقت میں فرمائشیں کر کے مرد کی زندگی کو مزيد دشوار نہ بنائيں- |
|
|
|
عورتوں کی کی گئی ان فرمائشوں اور ان کے سبب
ہونے والے ڈپریشن کے نتیجے میں گھروں میں لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں جو کہ مسائل
کا سبب بن سکتے ہیں- تو اگر آپ کو اپنے شوہر کی لمبی زندگی اور اس کا صحت
مند ساتھ چاہیے تو ان خاتون کے مشوروں پر لازمی عمل کریں - |