انہیں کم نہ سمجھیں٬ 6 چیزیں جو آپ کے بچے آپ سے زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں

image
 
چاہے ہم اپنے بچوں پر توجہ دیں یا نہیں ہمارے بچوں کا سیکھنے کا سسٹم ہر روز نئے طریقے سے مسلسل تشکیل پا رہا ہوتا ہے- یہ بچے اپنے والدین٬ دوستوں٬ ٹیچرز یا پھر مختلف ٹی وی پروگرامز سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھ رہے ہوتے ہیں- جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یہ بہت سی چیزیں آپ سے زیادہ آسانی سے کرسکتے ہیں-
 
دوستی
آج کل کے بچے اعتماد سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ جلد ہی دوسروں سے نہ صرف بات چیت شروع کردیتے ہیں بلکہ ان سے دوستی بھی قائم کرلیتے ہیں- جبکہ یقیناً بالغ افراد اتنی آسانی سے کسی کو اپنا دوست نہیں بناتے-
 
کھیل میں مشغول
بچوں میں یہ خاصیت بھی پائی جاتی ہے کہ یہ خود ہی کوئی نہ کوئی کھیل ایجاد کر کے کھیلنا شروع کردیتے ہیں وہ زیادہ دیر بور نہیں بیٹھ سکتے- اگر آپ انہیں صرف ایک چھڑی بھی دیکھیں تو یہ اسے تلوار یا کرکٹ کھیلنے کے لیے بلے میں تبدیل کر کے کھیلنا شروع کردیں گے-
 
image
 
ٹیکنالوجی
یہ ایک حیرت انگیز بات ہے کہ آج کل کے بچے میں سیکھنے کی صلاحیت زیادہ پائی جاتی ہے- یہاں تک کہ آپ نے اپنے اردگرد بھی مشاہدہ کیا ہوگا کہ چند ماہ کا بچہ بھی آپ سے زیادہ اچھے طریقے سے ٹی وی کا ریموٹ یا موبائل فون استعمال کر رہا ہوتا ہے-
 
اعتبار
بچوں کو بالغ افراد کی طرح کسی پر اعتبار یا یقین کرنے کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہیں ہوتا- یہ کسی بھی چیز پر فوراً یقین کرلیتے ہیں چاہے آپ انہیں افسانوی کہانیاں ہی کیوں نہ سنائیں یہ انہیں سچ سمجھیں گے-
 
تخلیقی صلاحیت
آج کل کی نسل کے بچوں میں حیرت انگیز حد تک تخلیقی صلاحیت موجود ہوتی ہے- یہ روزانہ کی بنیاد پر نئی چیزیں تلاش کرتے ہیں اور ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں- جبکہ بالغ افراد کا معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے- انہیں کچھ نیا سوچنے میں بھی ایک طویل وقت درکار ہوتا ہے-
 
image
 
ایک ساتھ کئی کام
بچوں میں توانائی بہت زیادہ پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ ایک ساتھ کئی کام سرانجام دے سکتے ہیں- یہ ایک ہی وقت میں پڑھائی٬ کھیل کود اور دیگر من پسند کام سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: