بوڑھے اور ایک حجام کی دلچسپ باتیں



بوڑھے آدمی نے اطمینان سے بسم اللّٰہ پڑھی اور حجام کی کرسی پر بال کٹوانے کے لئے بیٹھ گیا۔ بوڑھے کے چہرے پر موجود نرم مسکراہٹ سے حجام کو بات چیت کا حوصلہ ھوا۔

حجام نے کہا: "دنیا میں بہت سے مذاہب خدا کو مانتے ھیں، لیکن میں خدا کے وجود کو نہیں مانتا۔"

مسلمان بوڑھے نے پوچھا: "کیوں نہیں مانتے؟"

حجام نے کہا: "دنیا میں بہت پریشانیاں، مصیبتیں بدحالی اور افراتفری ھے۔ اگر خدا کا وجود ھوتا تو یہ سب مصیبتیں اور پریشانیاں بھی موجود نہ ھوتیں۔"

بوڑھے نے مسکراتے ھوئے کہا: "میں بھی اس دنیا میں حجام کے وجود کو نہیں مانتا۔"

حجام نے پریشان ھو کر پوچھا: "کیا مطلب؟ میں آپ کی بات نہیں سمجھا."

بوڑھے نے حجام کی دکان سے باھر گزرتے ایک گندے اور لمبے بالوں والے شخص کی طرف اشارہ کر کے کہا: "کیا تم اس شخص کے لمبے اور گندے بال دیکھ رھے ھو؟

حجام نے کہا: "جی ھاں۔ لیکن اسکا میری بات سے کیا تعلق؟"

بوڑھے نے نرم لہجے میں کہا: "اگر حجام ھوتے تو لمبے اور گندے بالوں والے لوگ بھی نہ ھوتے۔"

حجام نے کہا: "ھم موجود ھیں، لیکن ایسے لوگ ھمارے پاس آتے ھی نہیں!"

بوڑھے نے مسکراتے ھوئے کہا: "بالکل۔ خدا بھی موجود ھے لیکن لوگ ہدایت کے لئے خدا کی طرف رجوع نہیں کرتے۔ اسی لیے دنیا میں بہت سے مسائل اور پریشانیاں ھیں۔"

❤سبحان اللّٰہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم❤
Asif Jaleel
About the Author: Asif Jaleel Read More Articles by Asif Jaleel: 226 Articles with 276848 views میں عزیز ہوں سب کو پر ضرورتوں کے لئے.. View More