شادی کا دعوت نامہ موت کی خبر میں بدل گیا٬ دلہن شادی سے صرف ایک دن پہلے اچانک کیسے انتقال کرگئی

image
 
موت کا ایک وقت طے ہے اور جب یہ آئے گی تو نہ ایک لمحے کی تاخیر ہوگی اور نہ ہی ایک لمحہ روح نکلے گی- لیکن کبھی کبھی موت اچانک ایسے بھی آتی ہے دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں-

ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں سعودی عرب میں بھی پیش آیا ہے جس میں ایک نوجوان خاتون کا انتقال ان کی شادی سے صرف ایک روز قبل ہوا-

20 سالہ راغد سلیمان کا تعلق سعودی عرب سے تھا اور شادی سے صرف ایک دن پہلے اچانک ان کی موت واقع ہوگئی- راغد اپنے کزن ایمن بن سلیمان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی تھیں-
 
image
 
وہ اپنی زندگی کے سب سے بڑے دن سے ایک رات قبل سونے گئی لیکن بدقسمتی سے اگلی صبح اٹھ نہ سکیں- راغد کا اپنے بستر پر ہی انتقال ہوچکا تھا-

جب راغد کی فیملی ان کو اسپتال لے کر پہنچی تو ڈاکٹروں نے انہیں یہ افسوسناک خبر سنا دی کہ آپ کی بیٹی پہلے ہی انتقال کر چکی ہے-

یہ خبر پورے خاندان پر بجلی بن کر گری اور وہ گھر جس میں چند گھنٹے پہلے تک خوشیاں ہی خوشیاں ہی تھیں اب اس اچانک موت پر غم میں ڈوب چکا تھا-
 
image
 
فیملی ذرائع کے مطابق اس اچانک اور غیر یقینی موت کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ہے اور راغد کا انتقال رات کے وقت ہی ہوچکا تھا-

راغد کے والد نے یہ افسوسناک خبر ٹوئٹر پر شئیر کی جہاں پہلے راغد کی شادی کا کارڈ شئیر کیا گیا تھا وہاں اب ان کے انتقال کی خبر موجود تھی- صارفین نے اس موقع پر راغد اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور ساتھ ہی راغد کی مغفرت کی دعا بھی کی-
YOU MAY ALSO LIKE: