ٹائی ٹینک سے پانچ گنا بڑا اور ۔۔ دنیا کے سب سے بڑے جہاز "آئیکون آف دا سیز"کی اہم خوبیاں کیا ہیں؟

image
 

سن 1913 میں دنیا کے سب سے انوکھے اور مضبوط جہاز کا دعویٰ کرکے سمندر میں اترنے والے ٹائی ٹینک کے حادثے کی ایک صدی بعد فن لینڈ کی کمپنی کی طرف سے بنایا گیا دنیا کا سب سے بڑا جہاز سمندر میں اترنے کیلئے تیار ہے۔

فن لینڈ کی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ جہاز کو کھلے سمندروں میں آزمایا جا رہا ہے اور اب تک سیکڑوں میل تک ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اس کے انجن، بریک، شور کم کرنے کے نظام، تھرتھراہٹ اور اسٹیرنگ کو ہرطریقے سے جانچا جارہا ہے۔ پوری ٹیم اسے محفوظ بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹائی ٹینک کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار پانچ سو بارہ تھی۔ٹائی ٹینک اپنے سفر کے آغاز کے چوتھے اور پانچویں روز کی درمیانی شب برف کے پہاڑ سے ٹکرا کر دوٹکڑے ہو گیا تھا اور اس کا ملبہ شمالی بحر اوقیانوس میں سمندر میں تین سے چار ہزار میٹر گہرائی میں موجود ہے۔

 

image

 

آئیکون آف دا سیزجانچ کے تمام مراحل سے گزارے جانے کے بعد رواں سال اکتوبر میں بحری کمپنی کے حوالے کیا جائے گا اور جنوری 2024 میں اس میں عام مسافر سوار ہوسکیں گے جبکہ جہاز کے پہلے تاریخی سفر کا مسافر بننے کے لیے لوگ انتہائی بے چین ہیں اور ہزاروں افراد کئی مہینوں پہلے اس سفر کے لیے پیشگی ٹکٹ بک بھی کرا چکے ہیں۔

چلیں آپ کو اس جہاز کے بارے میں کچھ اہم باتیں بتاتے ہیں، یہ جہاز ٹائی ٹینک سے پانچ گنا بڑا ہے اور دنیا کا یہ سب سے بڑا بحری جہاز 1200 فٹ لمبا اور 165 فٹ چوڑا ہے جس میں ایک ہزار پرتعیش کمرے موجود ہیں۔

 

image

 

اس جہاز میں 6 بڑے سوئمنگ پولز، کھیلوں کے میدان بھی موجود ہیں۔ بچوں اور بڑوں ک لیے الگ الگ سوئمنگ پولز اور تفریحی میدانوں رکھے گئے ہیں۔اس جہاز میں 8 ہزار افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے۔ ان میں 5610 مسافر جب کہ ڈھائی ہزار کے لگ بھگ جہاز کا عملہ ہوگا۔

کروز شپ میں سفر کو یادگار بنانے کے لیے تمام سہولتیں دستیاب ہیںاورآئیکون آف دا سیز میں شاپنگ مال سمیت 40 مختلف اقسام کے ہوٹلز، فوڈ کیفے ٹیریاز بھی موجود ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE: