نام کا شخصیت پر بہت گہرا

بھیا کو یقین تھا کہ نام کا شخصیت پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے،وہ کہتے ہیں ،کہ میرے اندر لوگوں کی خدمت اور مدد کا بہت جذبہ ہے،اس لئے ابا نے میرا نام امداد رکھ دیا۔۔بڑے بھائی پکے نمازی،نام عابد۔
منجھلے بھائی مزاحیہ طبیعت نام ظریف۔
بڑی آپا نگینہ، حسن بے مثال
آپا نفیسہ، نفاست پسند۔۔
منجھلی آپا صاعقہ، ہر وقت آسمانی بجلی کی طرح کڑکنے والی۔۔
چھوٹی مسرت، اپنے نام کی طرح خوشیاں بکھیرنے والی۔۔
لیکن سب سے زیادہ باتیں ابا کو چھوٹے بھائی کا نام رکھنے پر سننے کو ملیں۔وہ ہر وقت سویا رہتا ہے،ابا نے اس کا نام ضمیر جو رکھ دیا ہے

 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 333 Articles with 514495 views I am honest loyal.. View More