شکر الٰہٰی

بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم

سب سے پہلے ایک بار درود شریف پڑھیں اس پیارے نبی ص کے نام پر جس نے ہمیں ایک بہترین مذہب سے نوازا جس میں نا تو کسی کا حق کھایا جاتا ہے نا کسی کو برا کہا جا سکتا ہے دیں اسلام کے( الف) سے لیکر ( م ) تک ایک ایک حروف ہماری بھلائی کا ہے سب سے پہلی بات تو یہ کہ ہمارے لئے حضور پاک ص کی امّت میں سے ہونا بڑی خوش نصیبی ہے اس لئے خود کو کبھی بدنصیب نا سمجھیں اگر سمجھتے ہیں تو غلط کرتے ہیں کیوں کہ گزشتہ امتیں اس امت میں ہونے کی خواھش رکھتے تھے اور اسکے علاوہ دنیا میں طرح طرح کی مصیبت ہیں کیوں کہ زندگی ایک مشن کا نام ہے مطلب آپنے پہلے تو بڑا ہونا ہے پھر کام کرنا ہے پھر شادی اور پھر بچوں کی شادی پھر اپنی آخری آرام گاہ میں آرام کی آسائشیں ساتھ لے جانی ہیں کیوں کہ وہاں صرف مٹی ہوگی اور تنگ سی جگہ ہوگی اس لئے پہلے ھی پلاٹ کے لئے قسطیں شروع کردیں تاکہ جب آپ وہاں پہچیں تو جگہ بھی بڑی ملے آپ کو اور وہاں کی آسایشیں بھی اور یہ تمام چیزیں آپنے کیسے لینی ہیں آپ خوب جانتے ہیں دوسری بات وقت کی قدر کریں قدر مطلب کم از کم نماز ضرور پڑھیں اور اپنے ایمان کو پکّا بنای کسی بھی قسم کے جھوٹ وغیرہ سے پرہیز کریں اور شکر کریں ہر حال میں کیوں کہ اس دور میں انسان نا شکری بہت کر رہا ہے کیوں کہ غربت ظاہر سی بات ہے کہ زیادہ ہوگئی ہے لیکن آپ ایک بات محسوس کریں کہ خوب سردی کی رات ہو آپ ایک سڑک پر چل رہے ہیں اور تھکن بھی بہت ہے لیکن آپ کے پاس کوئی ٹھکانہ نہیں جہاں آپ ایک گرم بستر میں پر سکوں ہوکر سو سکیں (اگر رات کو آپ کو گرم بستر آسانی سے مل جاتا ہے تو آپ خوشنصیب ہیں) دوسری بات دو وقت کھانا اگر آپ کو بغیر کہیں ہاتھ پھیلاے مل جاتا ہے تو بھی آپ خوشنصیب ہیں اور سبسے بڑی بات یہ کہ اگر آپ مکمل جسم کے ساتھ اپنا وجود رکھتے ہیں تو آپ سے بڑا کوئی خوشنصیب نہیں کیوں کہ انسان وہ مخلوق ہے جسکے پیچھے ہر وقت شیطان لگا رہتا ہے اسی لئے انسان میں پیسوں کی اور ملکیت کی ہوس ختم نہیں ہوتی اور نا کبھی ہوگی۔ سٹیفن ہاکنگ نے اپنی ایک کتاب میں لکھا تھا جو اسنے ساینڈروم ہونے کے بعد لکھی تھی (ساینڈروم ایک فالج کی قسم ہے) (کہ انسان اگر چاہے تو ایک پلک کے کام کرنے سے بھی اپنا خواب پورا کر سکتا ہے) تو انسان بس شکر ادا کرے اس رب کا جسنے انسان کو اس قابل بنایا اختتام میں اپنے ایک قول سے کرتا ہوں کہ (رزق میں کمی روزی کم ہونے سے نہیں بلکہ شکر کم ہونے سے آتی ہے)۔ بس پھر آج سے شکر کا وظیفہ ساتھ رکھیں اور زندگی کو خوشگوار بنانے کی کوشیش کریں کیوں کہ زندگی دوبارہ نہیں ملنی اور یہ وقت بھی دوبارہ نہیں ملنا چاہو تو اچھائیاں ساتھ لےجاو چاہو تو برائیاں فیصلہ آپ کا اپنا ہے ۔

نماز 5 وقت اور اخلاق 24 گھنٹے فرض ہے۔

ABDUL REHMAN ARSHAD (AR POET)
About the Author: ABDUL REHMAN ARSHAD (AR POET) Read More Articles by ABDUL REHMAN ARSHAD (AR POET): 4 Articles with 2547 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.