الخدمت بنو قابل2.0 کا تاریخی Aptitueٹیسٹ

الخدمت کے تحت باغ جناح میں کراچی کے نوجوانوں کیلئے مفت آئی ٹی کورسز پروگرام “بنو قابل ٠.٢ “ کا ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ منعقد کیا گیا جس میں ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی ، ٹیسٹ کے دوران منعقدہ کانووکیشن میں کورسزمکمل کرنے والے دس ہزارنوجوانوں کو شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کر کےمبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر انہیں سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے ،ٹیسٹ اورتقریب کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔


ایک بار پھر میدان سج گیا ،بنو قابل2.0کے تاریخی Aptitude ٹیسٹ کا اہتمام باغ جناح میں کیا گیا ۔الخدمت نے اس مرتبہ 15 مفت آئی ٹی کورسز کروانے کا اعلان کیا تھا ۔ پہلے سیشن میں 10,000 سے زائد بچوں کو 6 اور3ماہ کے آئی ٹی کورسز کروانے کے انتظامات کیے گئے۔ بنو قابل 2.0 Aptitudeٹیسٹ کے لیے ایک لاکھ سے زائد بچوں نے رجسٹریشن کروائی،جبکہ پہلے سیشن میں کامیاب ہونے والے بچوں کو بھی سرٹیفکیٹس و صول کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ یہ دوسرااہم موقع تھا کہ جب بڑے پیمانے پر شہر کے نوجوانوں کو موبلائز کیا گیا کہ وہ آئیں ، پڑھیں اور آگے بڑھیں اور آئی ٹی کورسز کر کے اپنا مستقبل روشن کریں اور یہی وجہ تھی کہ پورے شہر سے جوق درجوق لڑکے اور لڑکیاں باغ جناح میں آرہے تھے ۔آتے بھی کیوں نہ سوال جو ان کے اپنے مستقبل کا تھا۔ نوجوانوں کی گراو ¿نڈ میں آمد کے ساتھ ہی ان کی رہنما ئی کے لیے اعلانات کیے جا رہے تھے۔
گراو ¿نڈ میں طلبہ کے بیٹھنے کے لیے دوپورشن مختص کیے گئے تھے اور کلزسٹرز میں تقسیم کیا گیا تھا۔B1سے B5 لڑکیوں اور A1سے A5 تک لڑکوں مخصوص کیا گیا تھا ۔ باغ جناح میں بھاری کنٹینرز کے ذریعے بلند اور بڑا اسٹیج تیار کیا گیا تھا ۔ اسٹیج کے بائیں طرف پریس گیلر ی بنائی گئی تھی جبکہ باغ جناح کے داخلی راستے پر دیدہ زیب دروازہ بنایا گیا تھا ۔ طلبہ کی رہنمائی کے لیے ریسیپشن بنایا گیا ،جس کے ذریعے ٹیسٹ کے لیے آنے والے طلبہ کی مکمل رہنمائی کی جا رہی تھی۔ اسٹیج کے عقب میں مہانوں کے لیے لاو ¿نج بنایا گیا تھا ،ٹیسٹ کے لیے لڑکے اور لڑکیوں کے ساتھ آنے والدین کے لیے انتظار گاہ قائم کیا گیا تھا ۔ اسی گراؤنڈ میں ایگزیبیشن ایریا قائم کیا گیا تھا ۔گراو ¿نڈ میں ہیوی جنریٹرز ،موبائل واش رومز کا بھی انتظام تھا۔ یہاں فوری طبی امداد کے لیے میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔ کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر 1122 کی ریسکیو گاڑیاں بھی الرٹ تھیں ۔ باغ جناح میں الخدمت کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ بم ڈسپوز اسکواڈ نے باغ جناح کی اسکریننگ کی ۔مہمانوں کے لیے اسٹیج کے عقب میںگیسٹ ایریا بنایا گیا تھا ۔اسی گیسٹ ایریامیں ایگزیشن کے لیے کچھ جگہ مختص کی گئی تھی جہاں الخدمت بنو قابل کے پہلے سیشن میں کورسز کرنے والے طلبہ وطالبات کے نمایاں اور منفرد پروجیکٹس کو ڈسپلے کیا گیا تھا ۔ کراچی کے نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد باغ جناح گراو ¿نڈ میں ٹیسٹ دینے پہنچ گئی کہ باغ جناح میں تنگی داماں کا احسا س ہونے لگا ۔ان حصوں میں بھی کرسیاں بچھائی گئیں جہاں جگہ خالی تھی ،جب گراو ¿نڈ کی کرسیاں پر ہوگئیں تو اسٹیج کے نیچے موجود جگہ پر بھی سیکڑوں نوجوان براجمان ہو گئے ۔
ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی اور قاضی سید صدرالدین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ دونوں ذمہ داران نے نوجوانوں کی رہنمائی کی اور وقتاً فوقتاً نوجوانوں میں جوش اور امید پیدا کرنے اور ٹیسٹ سے متعلق معلومات کی فراہمی کا اہتمام کیا ۔ ہرطرف نوجوانوں کا رش تھا کہ اعلان کیا گیا کہ گراو ¿نڈ میں توقع سے زیادہ نوجوان آئے ہیں ،مگر سب سے ٹیسٹ لیا جائے گا کسی کو بغیر ٹیسٹ نہیں بھیجا جائے گا ، سو ایساہی ہوا۔
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نگراں وزیرداخلہ سندھ بریگیڈیئر(ر) حارث نواز،چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ ،سیکرٹری جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ،جماعت اسلامی خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر،معروف بزنس مین جاوید بلوانی، زاہد چھیپا فاو ¿نڈر 360،ریحان اللہ والا( سوشل میڈیا انفلوئنسر) ،مزاحیہ اداکارایاز خان ،کاشف خان ،اسپورٹس اینکریحییٰ حسینی،سائٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین ریاض الدین، ڈائریکٹر بنو قابل فاروق کاملانی، ڈائریکٹربنو قابل پروجیکٹ سلیمان شیخ ودیگر معزز مہمان تقریب میں موجودتھے ۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ قومی ترانہ پیش کیا گیا ،جس کے لیے مختلف کیمپس سے منتخب کیے گئے لڑکے لڑکیوں نے اسٹیج پر جا کر معزز مہانوں کے ساتھ ترانہ پڑھا ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ،پہلے سیشن میں کامیاب ہونے والے بچوں کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے آتش بازی کا شاندار مظاہر ہ کیا گیا جس سے فضا میں قوس قزح کے دلکش رنگ بکھر گئے۔ تقریب میں سماں بندھ گیا ،جس سے وہاں گراو ¿نڈ میں موجود طلبہ وطالبات اور بھی پرجوش ہوگئے۔ تقریب میں پہلے مرحلے میں نمایاں کارکردگی کے حامل بچوں کو شیلڈزاور میڈلز دیئے گئے،جبکہ کورسز پاس کرنے والے بچوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔پاس آو ¿ٹ ہونے والے بچوں کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی اور وہ آئی ٹی کی دنیا میں اپنا نام بنانے اور مستقبل سے مطمئن نظر آتے تھے۔گراو ¿نڈ میں موجو دتما م طلبہ وطالبات نے اطمینان کے ساتھ ٹیسٹ دیا۔ پیپر کی تقسیم اور وصولی کے لیے بڑی تعداد میں موجود رضاکاروں نے انتہائی خوبصورتی سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں ۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اسٹیج پر موجود تھے تو نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیر ( ر)حارث نواز نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں آکر اور نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ نوجوان پڑھنا اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے الخدمت کراچی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کو جب نوجوانوں سے خطاب کے لیے دعوت دی گئی تو نوجوانوں نے حافظ حافظ کے نعروں سے ان کا استقبال کیا ۔ حافظ نعیم الرحمن نے روایتی انداز میں نوجوانوں سے پرجوش خطاب کیا ،جس میں ان کے لیے امید اورحوصلہ بڑھانے کا پیغام تھا ۔حافظ نعیم الرحمن نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوانوںکبھی مایوس مت ہونا کیونکہ مایوسی ابلیس کا راستہ ہے۔ قیام پاکستان سے قبل دور دور تک علیحدہ وطن کا علم نہیں تھا لیکن قائد اعظم نے جدوجہد کی تو یہ دنیا کے لیے یہ ایک عجوبہ بن گیا کہ پاکستان کیسے بن گیا ۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔آپ کو پڑھنا ہے اورآگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سے آپ کا حق چھین کر آپ کو دیں گے۔ پڑوسی ملک آئی ٹی کے میدان میں ترقی کررہا ہے ۔ ہم کیو ں نہیں کر سکتے۔انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ہمارا ساتھ دیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ہم 2024میں بنو قابل آئی ٹی یونیورسٹی کابنائیں گے۔ آئی ٹی یونیورسٹی میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ وطالبات بی ایس کمپیوٹر سائنس ،سافٹ ویئر انجینئرنگ ،آرٹیفیشل انٹیلیجنس ،ڈیٹاسائنسز ،سائبر سیکیورٹیز کے 4سالہ بیچلرپروگرام سے مستفید ہو سکیں گے۔سینٹرل سپیریئرسروسز(سی ایس ایس )کراچی کے نوجوانوں کے لیے ٹریننگ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعدادوشما رکے مطابق کراچی کے تقریباً 4لاکھ بچے میٹرک کا امتحان دیتے ہیں جبکہ انٹر میڈیٹ کے مر حلے تک 2لاکھ سے بھی کم بچے پہنچ پاتے ہیں۔وہ 2لاکھ نوجوان پاکستانی ” گولڈ مائن “ہیںکو ہم سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (ایس بی ٹی ای)اور سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (سٹیوٹا)کراچی سے الحاق کے ساتھ انٹر کے مساوی کمپیوٹرسائنس میں 2سالہ سرٹیفکیٹس/ ڈپلومہ کروائیں گے۔اس سلسلے میں 50کالج قائم کیے جائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہزاروں طلبہ وطالبات نے 6 اور3ماہ کے سرٹیفکیٹ کورس مکمل کیے ہیں۔ ان کورسز کو انٹر نیشنل ڈگری ایوارڈنگ باڈی، لرننگ ریسورس نیٹ ورک ( ایک آراین )یوکے اور ایوارڈنگ باڈی اسکل ڈیو لپمنٹ کونسل ( ایس ڈی سی ) نے کوالٹی ایشورڈ کیا ہے اور لرننگ ریسورس نیٹ ورک ( ایل آراین ) نے ووکیشنل لرننگ سرٹیفکیٹ جاری کیا جو دنیا بھر میں قابل قبول ہے۔ ہم نے بنوقابل 1.0میں جو 6کورسز متعارف کروائے تھے ان کے مقابلے میں 2.0میں انہیں بڑھا کر 15کورس کردیئے ہیں۔کیمپس کی تعداد 12سے بڑھا کر 30، طلبہ کی گنجائس 15ہزار سے بڑھا45ہزار کر دی ہے۔لاکھوں کی تعداد میں وہ طلبہ جو میٹرک کے امتحان کے بعد انٹر میڈیٹ کی تعلیم معاشی ودیگر مسائل کی وجہ سے حاصل نہیں کر پاتے۔ ان طلبہ وطالبات کے لیے بنو قابل کے تحت دو سالہ ڈگری پروگرام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمار انوجوان پڑھے گا اورآگے بڑھے گا اور یہ ملک ان شااللہ ترقی کرے گا ۔تقریب کے اختتام پر تمام معز زمہمانوں کا تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا گیا ۔
تقریب کے اختتام پر نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے ہمراہ ان اسٹالز کا دورہ کیا جہاں بنوقابل کے مرحلے میں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں نے”نمایاں اور منفرد پراجیکٹس“ بناکر وہاں ڈسپلے کیے تھے۔ نگراں وزیر داخلہ سندھ اور حافظ نعیم الرحمن نے بچوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے پراجیکٹس کی نمایاں خصوصیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ان کی کاوشوں کو سراہا ۔

zain siddiqui
About the Author: zain siddiqui Read More Articles by zain siddiqui: 2 Articles with 829 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.