حلال نیل پالش

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ۔۔۔۔۔۔
ایک تاجر نے سستی سی نیل پالش برآمد کر لی جو تهوڑی دیر کے بعد ہی اتر جاتی تھی. وہ مارکیٹ میں نہ چل سکی اور اس تاجر کا بہت نقصان ہو گیا.
.
وہ پریشان حال مارا مارا پهر رہا تھا کہ کہیں اسے ابن رشد کا یہ قول سنائی دیا کہ
"اگر جاہلوں پر حکمرانی کرنا ہو تو ہر باطل پر مذہبی غلاف چڑھا دو".
.
وہ بے حد خوش ہوا. اس نے فوراً اشتہار دیا کہ "اللہ کے فضل و کرم سے ہم نے حلال نیل پالش منگوا لی ہے جو وضو کرتے وقت با آسانی اتاری جا سکتی ہے".
.
یہ سنتے ہی عورتیں دهڑا دهڑ اس نیل پالش پر ٹوٹ پڑیں اور اس تاجر کا کاروبار چمک اٹھا. اس نے کروڑوں کا منافع کمایا، ان پیسوں سے اپنے لیے ایک عظیم الشان محل تعمیر کرایا اور اس کے دروازے پر ایک تختی لگوائی جس پر لکھا تھا،
"هذا من فضل ربی"

 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 308 Articles with 431074 views I am honest loyal.. View More