ابھی حال ہی میں چین نے "اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے لئے وژن اور اقدامات: اگلی دہائی کے لئے روشن امکانات" کے عنوان سے ایک دستاویز شائع کی۔یہ دستاویز بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کو فروغ دینے اور گزشتہ دہائی میں بی آر آئی کی کامیابیوں اور تجربے کا خلاصہ پیش کرنے کی بنیاد پر اگلی دہائی میں اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے لئے وژن اور اقدامات پیش کرتی ہے۔گزشتہ 10 سالوں میں بی آر آئی ایک مقبول بین الاقوامی عوامی مفاد اور تعاون کا پلیٹ فارم بن گیا ہے جو عالمی معیشت میں ترقی کے نئے محرکات کا اضافہ کرتا ہے، جس میں 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2013 سے اکتوبر 2023 تک ، چین اور شریک ممالک کے مابین مجموعی درآمدات اور برآمدات 21 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئیں ، اور بی آر آئی کے شراکت دار ممالک میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری 270 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
انہی اعداد و شمار کی روشنی میں کہا جا سکتا ہے کہ مشترکہ طور پر بی آر آئی کی تعمیر کے امکانات بہت روشن ہیں۔دستاویز کے مطابق، اگلی دہائی میں، تمام فریقوں کو مساوی تعاون اور باہمی فائدے کے لئے کوشش کرنے کی ترغیب دی جائے گی، جس سے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو اعلیٰ معیار کی ترقی کی خصوصیت والے ایک نئے مرحلے میں لے جایا جائے گا.دستاویز میں پانچ مقاصد کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں ایک ہموار اور زیادہ موثر رابطے کے نیٹ ورک کی تعمیر، نئی سطحوں تک پہنچنے کے لئے جامع اور عملی تعاون کو یقینی بنانا، تمام شریک ممالک کے عوام کے لئے فائدہ اور تکمیل کے احساس کو بلند کرنا، زیادہ ترقی یافتہ مرحلے میں چین کی کھلی معیشت کی حمایت کے لئے ایک نیا نظام قائم کرنا اور مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری کے وژن کو مقبول بنانا شامل ہیں۔دستاویز کے مطابق پالیسی کوآرڈینیشن، انفراسٹرکچر کنیکٹیوٹی، بلا روک ٹوک تجارت، مالیاتی انضمام، عوام سے عوام کے درمیان روابط اور نئے شعبوں میں تعاون آئندہ دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے اہم شعبے اور سمتیں ہیں۔اگلے مرحلے کے لئے چین کا ایک اہم اقدام بنیادی ڈھانچے کے رابطے پر بی آر آئی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنا ہوگا۔اس ضمن میں چین دیگر فریقوں کے ساتھ مل کر یوریشیائی براعظم میں ایک نئی لاجسٹک کوریڈور کی تعمیر میں حصہ لے گا جو براہ راست سڑک نقل و حمل اور ٹرانس کیسپین بین الاقوامی نقل و حمل راہداری سے منسلک ہے۔ چین کی یہ کوشش بھی رہے گی کہ "سلک روڈ میری ٹائم" کے تحت بندرگاہوں، شپنگ اور تجارتی خدمات کو بھرپور طریقے سے ضم کیا جائے اور نئی بین الاقوامی زمینی۔سمندری تجارتی راہداری اور ایئر سلک روڈ کی تعمیر میں تیزی لائی جائے۔حقائق کے تناظر میں یہ ترقیاتی خاکہ اس باعث لازم ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو آج دنیا میں بنیادی ڈھانچے اور تعاون کے لیے سب سے اہم اقدام ہے۔بیلٹ اینڈ روڈ کنیکٹیوٹی نیٹ ورک کی تعمیر کے علاوہ چین نے سات دیگر امکانات میں بھی اپنے عزم کو بڑھایا ہے جن میں کھلی عالمی معیشت کی حمایت، سبز ترقی کو فروغ دینا، عملی تعاون کرنا، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو آگے بڑھانا، لوگوں کے درمیان تبادلوں کی حمایت کرنا، سالمیت پر مبنی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینا اور ادارہ جاتی تعمیر کو مضبوط بنانا شامل ہیں۔گزشتہ ایک دہائی کے دوران، اس اقدام کے تحت نئے ہوائی اڈے اور بندرگاہیں، ریلوے، سڑکیں اور صنعتی پارک تعمیر کیے گئے ہیں، جس سے نئی اقتصادی راہداریاں اور ترقی کے نئے ڈرائیور پیدا ہوئے ہیں اور عالمی سطح پر اقتصادی سماجی ترقی کی کوششوں کو عمدگی سے فروغ مل رہا ہے۔
|