مختصر کہانی کے مختصر سوال

ڈاکٹر ژاکرہ نندنی، پُرتگال

ایک لڑکی نے ایک لڑکے سے پوچھا کہ، کیا میں خوبصورت ہوں؟
تو اس لڑکے نے کہا، نہیں!
پھر لڑکی نے اس لڑکے سے پوچھا کہ، کیا وہ ہمیشہ اس کے ساتھ رہنا چاہتا ہے؟
لڑکے نے پھر جواب دیا، نہیں!
پھراس لڑکی نے آخری سوال پوچھا کہ، کیا وہ روئے گا اگر میں چلی گئی؟
لڑکے کا جواب حسبِ سابق "نہیں" میں تھا۔
لڑکی ان باتوں سے دل برداشتہ ہو گئی۔
اور اسے چھوڑ کر جانے ہی لگی تھی کہ
تب لڑکے نے اس کا بازو تھام لیا اور کہنا شروع ہوا۔
تم خوبصورت نہیں ہو بلکہ تم بہت خوبصورت ہو،
میں ہمیشہ تمہارے ساتھ صرف رہنا ہی نہیں چاہتا بلکہ مرنا بھی چاہتا ہوں
اور اگر تم چلی گئیں تو میں نہیں روؤں گا بلکہ مر جائوں گا۔
 

Dr. Shakira Nandini
About the Author: Dr. Shakira Nandini Read More Articles by Dr. Shakira Nandini: 238 Articles with 236771 views Shakira Nandini is a talented model and dancer currently residing in Porto, Portugal. Born in Lahore, Pakistan, she has a rich cultural heritage that .. View More