خواتین کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل

پاکستان جیسے ملک میں جہاں مڈل کلاس اور غرباء کو آئے روز نت نئی مصیبت پریشانی اور مہنگائی کی چکی میں پیسنا ہوتا ہے مردوں کا معاشرہ کہلوانے کے باوجود آئے روز زہنی دماغی اور دل کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے یہ اضافہ انفرادی اور اجتماعی خودکشیاں کی صورت میں آئے روز بڑھ رہا ہے. اس کی مختلف وجوہات ہیں لیکن مقامی مسائل اور انصاف کی عدم فراہمی قابل زکر ہے. اب ہم اگر دوسری طرف دیکھتے ہیں بے چاری عورتیں. عورت ہماری آبادی کا تقریباً 52 فیصد ہے. مردوں کے مقابلے میں تعلیم روز گار کم مگر زمہ داریاں زیادہ ہیں. عورتوں کو ہراساں کرنا تعلیم اور صحت کے معاملے میں بھی فوقیت نہیں دی جاتی جس سے عورتوں کے ساتھ ناانصافی کے کیس بھی مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں. عورتوں کو اپنے حق کا پوری طرح ادراک نہ ہونے سے بھی انصاف نہیں ملتا یہ بات بھی بلا شک و شبہ عیاں ہے کہ شہروں کی نسبت دیہاتوں کی عورتوں کو زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے
گزشتہ روز اسی سلسلے میں جہلم کے ایک مقامی ہوٹل میں

جہلم میں "سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن لاہور کا "خواتین کھلی کچہری"کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ۔

لاہور کی مشہور فلاحی تنظیم سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کا "خواتین کھلی کچہری جہلم"کے حوالے سے فرسٹ مون میرج ہال سول لائنز جہلم میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا ۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن لاہور کے عہدیداران نےجہلم میں"خواتین کھلی کچہری جہلم" کے حوالے سے بتایا۔کہ اس کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کو درپیش مختلف مسائل مثلاً بلدیہ کی جانب سے صفائی وغیرہ کے ناقص انتظامات،بارش کے دنوں میں نکاسی آب کی ناقص کارکردگی،ہسپتالوں میں مناسب علاج کا نہ ہونے کے ساتھ ساتھ ضروری ادویات کا نہ ہونا سمیت مختلف اداروں میں شنوائی نہ ہونا وغیرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیئے اس کھلی کچہری کا مقصد خواتین کو اس حوالے سے آگہی دینا ہے۔اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے یہ طے پایا گیا۔کہ مورخہ 30-جولائی 2024ء کو فرسٹ مون میرج ہال سول لائنز جہلم میں دن کے گیارہ بجے "خواتین کھلی کچہری"کا انعقاد کیا جائے گا۔جس میں جہلم کی خواتین بھرپور انداز میں شرکت کریں گی۔اس سلسلے میں انتظامیہ کے مختلف اداروں کے عہدیداران کو بھی مدعو کیا جائے گا۔تاکہ خواتین ان کو براہ راست اپنے مسائل سے آگاہ کر سکیں۔انہوں نے مذید بتایا کہ اس سے پہلے پنجاب کے مختلف شہروں مثلاً شیخو پورہ،لاہور،کھیوڑہ،گوجرہ اور منڈی بہاؤ الدین میں خواتین کھلی کچہری کا انتہائی کامیابی سے انعقاد کیا جا چکا ہے۔انہوں نے سیدہ شاہدہ شاہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ جن کی بھرپور کوششوں سے یہ پروگرام انتہائی کامیابی سے ہم کنار ہوا۔اس مشاورتی اجلاس میں وکلاءبرادری،محکمہ تعلیم سے متعلقہ شخصیات،سماجی تنظیموں کے عہدیداران،میڈیا نمائندگان اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔جس میں سیدہ شاہدہ شاہ، عبدالغفور چوہان، ڈاکٹر تصور حسین مرزا ،
کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹرمحمد اسد مرزا،
ملک شوکت علی ایڈووکیٹ، سرور بٹ، سید اختر علی شاہ، مرزا عبدالجبار سیدہ صباحت رضوی،سمیرا فضل،فوزیہ سلیم، فلک ناز سیٹھی، روبینہ تبسّم سابق پرنسپل گورنمنٹ مدرستہ للبنات جہلم،
ڈاکٹرفرخندہ ، ڈآکٹر رفعت ارسلان ،
مسرت سلطان شامل تھیں۔
اجلاس کے اختتام پر تمام حاضرین کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا. امید ہے سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن لاہور نے عورتوں کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل کرنے کی جو کاوش شروع کی ہے وہ پاکستانی خواتین کیلئے عملی طور پر کار آمد ثابت ہوگئی ۔
 

Dr Tasawar Hussain Mirza
About the Author: Dr Tasawar Hussain Mirza Read More Articles by Dr Tasawar Hussain Mirza: 299 Articles with 331705 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.