مچھلی کھا کر دودھ پینا

جیسا کہ پہلے کئی مرتبہ اس بات کا حوالہ دے چکا ہوں کہ بچپن کے پانچ سوالوں میں سے ایک سوال "خدا کون ہے؟" کا جواب 35 سال کی عمر میں مجھے اپنے بڑے سالے صاحب سے ملا کہ " انسان جس مقام پر بے بس ہوتا ہے وہاں سے خدا شروع ہوتا ہے"، ایسے ہی سوالات کے سلسلے کی ایک اور کڑی ہے کہ توہمات کیا ہیں اور کیوں ہیں؟"۔ ایک فکر کے مطابق خدا پر بھروسہ ذراسا ڈگمگائے تو وہموں کا مجموعہ اپنی جگہ بنانے لگتا ہے۔جیسے بِنا تحقیق یہ مشہور ہو گیا کہ مچھلی کھا کر فوراً دودھ پینے سے "بَرَص" کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔

( جاپان میں صبح روایتی ناشتہ کچی ثابت مچھلی اور دودھ کی بوتل کے ساتھ)

جیسا کہ پہلے کئی مرتبہ اس بات کا حوالہ دے چکا ہوں کہ بچپن کے پانچ سوالوں میں سے ایک سوال "خدا کون ہے؟" کا جواب 35 سال کی عمر میں مجھے اپنے بڑے سالے صاحب سے ملا کہ " انسان جس مقام پر بے بس ہوتا ہے وہاں سے خدا شروع ہوتا ہے"، ایسے ہی سوالات کے سلسلے کی ایک اور کڑی ہے کہ توہمات کیا ہیں اور کیوں ہیں؟"۔ ایک فکر کے مطابق خدا پر بھروسہ ذراسا ڈگمگائے تو وہموں کا مجموعہ اپنی جگہ بنانے لگتا ہے۔جیسے بِنا تحقیق یہ مشہور ہو گیا کہ مچھلی کھا کر فوراً دودھ پینے سے "بَرَص" کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔
اور آج تک اس وہم سے ہم جان نہ چھڑا سکے حالانکہ کئی مرتبہ کئی لوگوں نے مچھلی کھانے کے فوراً بعد دودھ پی لیا لیکن ان کو کچھ نہ ہؤا لیکن پھر بھی وہم ایسا جڑ پکڑ چکا ہے کہ دھڑکا لگا ہی رہتا ہے کہ کچھ ہو نہ جائے۔خیر یہ بحث تو نہ معلوم کب تک جاری رہے آج مقصود یہ تھا کہ اپنی ماضی کی غلطیوں سے ہمیں سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیئے جیسا کہ چین نے اپنے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ۔ جب قبائلی جنگوں سے کوئی مثبت نتیجہ نہ نکلا، دیوارِ چین بنا کر اپنے آپ کو دنیا سے الگ تھلگ کر کے بند کر لینے سے اپنا ہی نقصان ہؤا، تو اپنے ماضی کے تجربات کی روشنی میں چین نے طے کیا کہ نہ تو دنیا کی سب سے بڑی طاقتور مملکت بننے کے لئے جنگوں کی ضرورت ہے اور نہ ہی دنیا سے لاتعلق ہو کر کوئی اچھی مثال قائم کی جاسکتی ہے بلکہ دنیا کا ایک مثبت طریقے سے ہر فیلڈ میں مقابلہ کرکے اپنا لوہا منوانے سے ہی اپنی برتری ثابت کرنا ہی ایک بڑی کامیابی ہو سکتا ہے۔کمزور اقوام اور کمزور ممالک کو اپنا غلام بنا کر اپنی برتری قائم نہیں رکھی جاسکتی بلکہ ان کی ہر طریقہ سے مدد کرکے اپنی معیشت کو بھی بڑھاوا ملتا ہے اور اپنی برتری بھی ثابت ہوتی ہے، نیز ان کمزور اقوام میں ہماری قدرو منزلت بھی رنگ لاتی ہے۔اور یوں آج چین معیشت کی دنیا میں دنیا کی سب سے بڑی مملکت ہے اور آنے والے وقت کی سُپر پاور۔
Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 181 Articles with 149432 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More