اُس کی پسند واضح ہے

مختلف رنگ و نسل اور تقریباً ہر عقیدہ کے انسان سے ملاقات ان کے اپنے اپنے آبائی علاقہ میں جا کر کرنے سے جو تجربہ حاصل ہؤاوہ تمام زندگی کتابیں پڑھنے سے بھی حاصل نہ ہوتا۔ 1969 سے لے کر آج تک یعنی 55 سال ٹوکیو (جاپان) سے لے کر لاس اینجلز( امریکہ) تک متعدد بارغریب و امیر ، مذ ہبی و لادینی انسان نے مجھ سے دو ہی سوال کئےکیونکہ تعارف ہوتے ہی میں نے ایک سوال پہلے ہی داغ دیا ہوتا تھا۔سوال پہ سوال زیادہ اٹھتے رہے لیکن تھوڑی سی بحث کے بعدجس نقطہ پر اتفاق ہؤا وہ ایک ہی تھا ، ہے اور رہے گا ۔

(یہ تصویر گوگل سے لی گئی ہے)

کسی بھی نہایت حسین سر زمین پر کسی بھی دولت مند انسان سے جو سوال میں نے کیا وہ کسی دیگر بد نما زمین کے ٹکڑے پر ایک مفلوک الحال انسان سے نہیں کیا جاسکتا تھا لیکن ہم اپنے کان کو سیدھا سیدھا پکڑیں یا بازو گھما کے ، نتیجہ تو ایک ہی ہوتا ہے کے مصداق ہماری گفتگو بھی اسی ایک نکتہ پر اختتام پذیر ہوتی جس پر ایک خوبصورت سر زمین کے ایک امیر آدمی سے بحث کے بعد ہوئی ہوتی تھی۔موضوع ِبحث "آپ کا ملک اتنا خوبصورت کیوں ہے؟" یا " آپ کا ملک اتنا بدنما کیوں ہے؟" کسی بھی انسان سے گفتگو شروع کرنے سے پہلے میں اس پر واضح کر دیتا ہوں کہ مذہب میرا موضوع ہر گز نہیں البتّہ میں آپ کا فلسفہ ضرور جاننا چاہوں گا۔جس میں تقدیر و تدبیر کا ذکر نہ ہو کیونکہ میں ایک ائیروناٹیکل انجینئر ہوں ، نہ تو عالمِ دین ہوں اور نہ ہی پی ایچ ڈی فلسفی۔ میری خوش قسمتی ہے کہ پوری دنیا میں ہر قسم کے لوگوں سے تعامل کرنے کے بعد میرے اس خیال کو تقویت ملی ہے کہ "وہ سرزمین جنت کی مانند ہے جہاں مِن حیث القوم قول و فعل میں تضاد نہ ہونے کے برابر ہے"
اللہ تعالیٰ ہمیں سچ کہنے اور حق پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین!

Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 228 Articles with 166413 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More