ہم ایک بھی اچھا انسان نہ بنا سکے

انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دنیا کی تمام مذہبی شخصیات میں سب سے کامیاب شخصیت تھے۔عربی زبان میں لفظ "محمد" کے معنی ہیں 'جس کی تعریف کی گئی'۔ یہ لفظ "حمد" سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے تعریف کرنا۔عرب قوم نے چالیس برس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کسی قسم کی اجتماعی ذمہ داری کے لئے منتخب نہ کیا کیونکہ ان کو خدشہ تھا کہ آپ ﷺ ہمارے سردار بن گئے، تو یہ بھی اُسی کردار کا مطالبہ کریں گے جو ان کااپنا ہے۔ اور تو اور یہ جو کمزوروں اور غریبوں کے ساتھی ہیں، تو یہ اُنہیں بھی ہمارے برابر لے آئیں گے اور اِس طرح سارا نظام ہی درہم برہم ہو جائے گا۔

عرب قوم کی نفرت اس وجہ سے نہیں تھی کہ آپؐ اُن سے دنیا کی کوئی چیز مانگ رہے تھے بلکہ صرف اِس بات پر تھی کہ وہ پرہیزگاری اور نیک عملی کی تعلیم کیوں دیتے ہیں۔سرداروں کی سرداری کا جادو کیوں توڑتے ہیں، اِنسان اور اِنسان کے درمیان سے اونچ نیچ کا فرق کیوں مٹانا چاہتے ہیں‘ قبائلی اور نسلی تعصبات کو جاہلیت کیوں قرار دیتے ہیں، ایک زمانے سے سوسائٹی کا جو نظام چلا آرہا ہے اُسے کیوں بدلنا چاہتے ہیں۔ قوم کہتی یہ سب باتیں خاندانی روایات اور قومی طریقے کے خلاف ہیں قوم ان کو بادشاہی دینے پر آمادہ تھی، دولت کے ڈھیر ان کے قدموں میں ڈالنے کو تیار تھی، بشرطیکہ وہ اس تعلیم سے باز آجائیں مگر انہوں نے ان سب کو ٹھکرا دیا اور اپنی تعلیم کی خاطر پتھر کھانا اور ظلم سہنا قبول کیا۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت ابتدائی دس سال میں یہ ثابت کر چکی تھی کہ اس کی پشت پر ایک بلند سیرت، عالی ظرف اور دانش مند علمبردار موجود ہے ۔
آج دنیا بھر میں موٹیویشنل اسپیکرز کے خطاب لئے لاکھوں افراد دنیا کے کروڑوں انسانوں کو "اچھا انسان " بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن خاطر خواہ نتیجہ نہیں نظرآتا۔اللہ تعالی ہم پر اپنا کرم فرمائے، آمین!

Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 229 Articles with 166592 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More