ہوتا وہی ہے جو منظورِ خدا ہوتا ہے

(گوادر پورٹ کی یہ تصویر گوگل سے لی گئی ہے)

سامان کی نقل و حرکت اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کرنے کے لئے سمندری بندرگاہ کا ازل سے نہایت اہم رول رہا ہے۔حکومتِ پاکستان نے گوادر 3 ملین ڈالر میں 8ستمبر 1958 کو اومان سے خریدا۔سوویٹ یونین نے گوادر تک پہنچنے کیلئے دسمبر 1979 سے فروری 1989 تک نو سال افغانستان میں جنگ لڑی اور وہیں سے نامراد لوٹنا پڑا۔اس کے بعد سے امریکہ نے اپنی عقل و تدابیر کے مطابق ہر حربہ استعمال کر کے دیکھ لیا لیکن آج تک گوادر پورٹ کا مکمل کنٹرول نہ سنبھال سکا۔
اس کے برعکس چین نے کوئ جنگ نہیں کی۔ تدبّر، فہم و فراست سے کام لیا، ظلم و زیادتی کے باوجود صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور یہی وجہ ہے کہ ہم گوادر کیا پورا پاکستان اس کی جھولی میں ڈالنے کیلئے بے چین ہیں۔22، 23مئی 2013ء کو پاکستان میں چینی وزیر اعظم کے دورے کے دوران، صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چینی وزیر اعظم کے درمیان گوادر پورٹ کی حوالگی اور پاک چائنہ اقتصادی راہداری سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر چین اور پاکستان کے درمیان منصوبوں پر دستخط ہوئے تھے۔ پاک چین اقتصادی راہداری ایک بہت بڑا تجارتی منصوبہ ہے، جس کا مقصد جنوب مغربی پاکستان سے چین کے شمال مغربی خود مختار علاقے سنکیانگ تک گوادر بندرگاہ، ریلوے اور موٹروے کے ذریعے تیل اور گیس کی کم وقت میں ترسیل کرنا ہے۔ اقتصادی راہداری پاک چین تعلقات میں مرکزی اہمیت کی حامل تصور کی جاتی ہے، گوادر سے کاشغر تک تقریباً 2442 کلومیٹر طویل ہے۔یہ منصوبہ مکمل ہونے میں کئی سال لگیں گے اس پر کل 46 بلین ڈالر لاگت کا اندازہ کیا گيا ہے۔ راہداری چین کی اکیسویں صدی میں شاہراہ ریشم میں توسیع ہے۔چین کی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ اس قوم نے ہر دور میں کڑی محنت سے اپنا ایک بلند مقام حاصل کیا ہے۔
گوادر پورٹ کے آپریشنل ہونے میں تاخیر کی سب سے بڑی وجہ ہمارے حکمرانوں کی نااہلی ہے جو محض اپنے اقتدار کے بارے میں سوچتے ہیں ، اپنے ملک کی بالکل پرواہ نہیں۔ اسمیں سب ہی شامل ہیں صرف سیاستدان ہی نہیں۔ اس پروجیکٹ میں اب کئی ممالک شامل ہو چکے ہیں۔ ہوتا وہی ہے جو منظورِ خدا ہوتا ہے ، میری دعا ہے کہ اللہ ہمارے حکمرانوں کو عقل کے ناخن عطا فرمائے، آمین!

Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 147 Articles with 134148 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More