نوڈلز آج کل ہماری نوجوان نسل میں بہت مقبول ہیں۔ یہ
آسانی سے تیار ہونے والی نہایت ہی خطرناک غذا ہے، جو عموماً لذت یا پھر
وقتی کمی کے باعث استعمال کی جاتی ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ
نوڈلز درحقیقت کیا ہیں؟
فوری نوڈلز دراصل چکنائی، آٹے، نمک، اور دیگر کیمیکل کا مرکب ہیں، جو انہیں
ایک مخصوص ذائقہ اور شکل دیتے ہیں۔ یہ ایک ایسی مصنوعات ہیں جو جلدی تیار
کی جا سکتی ہیں، بس انہیں گرم پانی میں بھگو کر چند منٹ میں تیار کر لیا
جاتا ہے۔
نوڈلز میں پروٹین کی مقدار کم ہوتی ہے، جو جسم کی نشوونما کے لئے ضروری ہے۔
ان میں فائبر کی مقدار بھی کم ہوتی ہے، جو ہاضمہ کے لئے اہم ہے اور بہت
زیادہ سوڈیم اور MSG (مونو سوڈیم گلوتامیٹ) پر مشتمل ہوتے ہیں۔ MSG ایک
کیمیکل ہے جو کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ
صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
نودلز کے مسلسل استعمال متوازن غذا کی کمی کا باعث بنتے ہیں، جس سے جسم کی
صحت متاثر ہوتی ہے۔ ان میں موجود زیادہ کیلوریز اور کم غذائیت کی وجہ سے
وزن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سوڈیم کی کث مقدار دل کی بیماریوں کا باعث بن
سکتی ہے۔ مسلسل استعمال سے مختلف صحت کی خرابیاں جیسے ہائی بلڈ پریشر،
ذیابیطس، اور دیگر دائمی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
آج کی نوجوان نسل INSTANT NOODLES کا استعمال کرتے وقت یہ نہیں جانتی کہ یہ
ان کی صحت کیلئے کتنے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے کھانے
کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی رکھیں۔ نوڈلز ایک آسان اور سستا کھانا
ہیں، لیکن صحت کے لیے خطرناک بھی ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی صحت کا خیال
رکھنا چاہتے ہیں، تو فوری نوڈلز کو کم سے کم کھائیں۔ صحت مند اور متوازن
غذا کا انتخاب ہی ہماری صحت کے لئے بہتر ہے۔
یاد رکھیں! تندرستی ہزار نعمت ہے۔
|