اللہ کی موجودگی کی دلیل

دنیا میں تین قسم کے انسان ہیں پہلے وہ انسان ہے جو اللہ کو دل و جان سے مانتے ہیں اللہ کے ہونے پر یقین رکھتے ہیں اللہ کے حکم مانتے ہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے آخری نبی ہونے پر یقین رکھتے ہیں
دوسرے وہ انسان ہے جو اللہ کی موجودگی کا اعتراف کرتے لیکن دل و جان سے اس بات کو تسلیم نہیں کر پاتے کہی نہ کہی ان کے دل میں بہت سے سوال ہوتے
تیسرے وہ انسان ہوتے ہیں جو اللہ کی موجودگی کو ہی نہیں مانتے اللہ کے ہونے پر ہی یقین نہیں رکھتے
سورت ابراہیم:10
کیا تمہیں آسمانوں اور زمین کے بنانے والے اللہ کے وجود میں شک ہے
اب جن کے دل میں اللہ کی موجودگی کا شک و شعبہ ہے یا پھر ان کا یہ کہنا ہے کہ سارا نظام خود ہی چل رہا اس کو چلانے والا کوئی نہیں ہے
انہیں میں اپنی ذندگی کا ایک واقعہ سناتی ہوں زیادہ دور نہیں آج صبح کا واقعہ سناتی
میں آج صبح آٹھی تو بہت ٹھند تھی میں نے کالج جانا تھا پر مجھے آٹھنے کا دل نہیں کر رہا تھا میں نے دل میں یہ سوچا کہ کچھ ایسا ہو جائے کہ میں خود ہی تیار ہو کر کالج پہنچ جاو ابھی میں سوچ ہی رہی تھی کہ میں تیار ہوئ کالج میں پہنچ گئ نہ مجھے تیار ہونا پڑا نہ مجھے اٹھنا پڑا صرف میرے سوچنے سے سب ہو گیا خود بخود اتنے سکوں سے پھر صبح سے لے کر ابھی تک مجھے جو کام کرنا یا کہیں جانا ہو یا کچھ بھی ہو میں سوچتی ہوں اور ہو جاتا ہے
اس لیے میں نے سوچا کہ اب میں نے جو کرنا ہوا بس سوچو گی اور ہو جائے گا اور سکون و اطمینان سے زندگی گزارو گی
کیا آپ سب کو یقین آیا میری اس بات پر۔۔۔؟ نہیں نا
جب آپ کو میری اس بات پر یقین نہیں آیا کہ سب کچھ خودبخود نہیں ہو سکتا تو میں پھر کیسے اس بات پر یقین کرو کہ اتنی بڑی کائنات کا اتنا پرامن نظام خودبخود چل رہا ہے
جب آپ کو صرف میری زندگی کا نظام خود بخود چلنے پر یقین نہیں آ رہا تو اتنا بڑا نظام خودبخود چلنے پر کیسے یقین کر سکتے ہیں آپ
سابقہ کتب تحریف کے باوجود اللہ کے وجود کے بارے میں گواہی دیتی ہیںمیرے خیال میں صرف ایک یہ بات ہی آپ کے بہت سے سوالات کا جواب دے رہی ہے
اس بات پر سوچے اور اپنے کئ سوالوں کے جواب اس بات میں ڈھونڈ کر خود کے اندر سے فضول سوچ کو ختم کرے
سورت الذاریات:21
اور اس کی ہستی کی نشانیاں تمہارے وجود میں ہیں کیا تم دیکھتے نہیں ہو؟
سورت الروم:30
اللہ تعالٰی کی اس فطرت کی پیروی کرو جس پر اس نے انسانوں کو پیدا کیا
سورت البقرہ:177
سب سے بڑی نیکی یہ ہے کہ کوئی اللہ،یوم آخرت، فرشتوں،کتاب (قرآن مجید )اور نبیوں پر ایمان لائےاور رب پر یقین کرےایک وہی ہے جو سب کے چھوڑ جانے کے بعد بھی آپ کے ساتھ ہیں ہر مشکل میں
ایک وہی ہے جس کی آپ لکھ نافرمانیاں کرے لیکن کبھی بھی وہ مشکل میں آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گا
بے شک میرا رب بے مثل ہے
 

TASMIA SHAHZAD
About the Author: TASMIA SHAHZAD Read More Articles by TASMIA SHAHZAD: 4 Articles with 87 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.