تمہیں کچھ یاد کیوں نہیں رہتا

آج کل زیادہ تر نوجوان رات دیر تک جاگتے ہیں اور وقت پر سونے کی عادت نہیں رکھتے

آج کل ہر دفتر، اسکول، مدرسہ اور گھر میں دن بھر نوجوان اپنے باس، استاد، والدین کی ڈانٹ سنتے ہیں کہ تمہیں کچھ یاد کیوں نہیں رہتا..؟نوجوانوں میں یادداشت کی کمزوریکا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ شاید آپ نے بھی کبھی محسوس کیا ہو گا کہ دفتر یا گھر میں کسی بات کا ذکر ہوتا ہے، اور ایک دو دن دن بعد وہ بات دماغ سے نکل جاتی ہے۔..! یہ کوئی معمولی بات نہیں،
بلکہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جو نوجوانوںکی زندگی پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ آئیے، اس بارے میں سوچتے ہیں کہ اس کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں۔

سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یادداشت کی کمزوری کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سب کچھ بھول جاتے ہیں، بلکہ یہ وہ باتیں، کام، جو ہمیں حالیہ وقت میں یاد رکھنی چاہیے، مگر ہم انہیں بھول جاتے ہیں۔ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جنہیں جاننا ضروری ہے تاکہ اس مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔ سب سے پہلی وجہ نیند کی کمی ہے۔ آج کل زیادہ تر نوجوان رات دیر تک جاگتے ہیں اور وقت پر سونے کی عادت نہیں رکھتے۔ نیند کی کمی دماغ کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے، جس سے یادداشت بھی کمزور ہو جاتی ہے۔
دوسری وجہ جسمانی سرگرمیوں کی کمی ہے۔

جب ہم ورزش نہیں کرتے، تو خون کا بہاؤ کم ہو جاتا ہے، جس کا اثر دماغ کی فعالیت پر پڑتا ہے۔ جسمانی سرگرمیاں نہ صرف جسم کو بلکہ دماغ کو بھی ترو تازہ رکھتی ہیں۔
تیسری وجہ غیر صحت بخش غذا ہے۔ زیادہ تر نوجوان جنک فوڈ اور پروسیسڈ کھانے پسند کرتے ہیں، جو دماغ کے لیے نقصان دہ ہیں۔ اچھی صحت کے لیے مناسب اور متوازن غذا کا ہونا ضروری ہے۔ چوتھی وجہ پانی کی کمی ہے۔ ہمارے جسم میں پانی کی کمی دماغ کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہے۔ پانی دماغ کو ترو تازہ رکھتا ہے اور اس کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔

پانچویں وجہ پیٹ کی صفائی کی کمی اور قبض ہے۔ جب جسم صاف نہیں ہوتا، تو زہریلے مادے دماغ تک پہنچ کر اس کی کارکردگی کم کر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اسکرین ٹائم موبائل کا زیادہ استعمال، دماغی دباؤ اور آکسیجن کی کمی گہرے سانس نہ لینا بھی یادداشت کی کمزوری کی وجوہات ہیں۔ موبائل اور کمپیوٹر کا زیادہ استعمال دماغی توانائی کو کم کر دیتا ہے، جبکہ ذہنی دباؤ یادداشت کو متاثر کرتا ہے۔ یہ تمام مسائل اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ یادداشت کی کمزوری خاص ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جسے ہم سادہ طریقوں سے حل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ نیند کو بہتر بنائیں، روزانہ ورزش کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں، اور صحت مند غذا کھائیں تو آپ کی یادداشت میں بہتری آ سکتی ہے۔

یاد رکھیں کہ زندگی میں کامیابی کے لیے یادداشت کی مضبوطی ضروری ہے۔ اگر آپ ان سادہ طریقوں کو اپنائیں گے تو نہ صرف آپ کی یادداشت بہتر ہو گی، بلکہ آپ کی زندگی میں سکون اور خوشی بھی آئے گی۔

دعاؤں کا طلبگار محمد مسعود نوٹنگھم یو کے
 

Mohammed Masood
About the Author: Mohammed Masood Read More Articles by Mohammed Masood: 63 Articles with 180517 views محمد مسعود اپنی دکھ سوکھ کی کہانی سنا رہا ہے

.. View More