خواب و خیال(پارٹ2)

جناب عالی۔۔۔ہماری کھلی آنکھوں سے دیکھے گئے وہ خواب و آواز جنکی تعبیر اللہ نے چاہا تو روز روشن کیطرح عیاں ہے۔۔۔ایسی ہی کاوش کو شاعر مشرق نے یوں بیان کیا ہے۔۔۔۔کہ یہ جہاں ہے تیرے لیئے ۔۔۔تو نہیں اس جہاں کے لئیے۔۔۔۔اور یہ ہی وہ خواب ہیں جنکی تعبیر یں ہمارے بچوں نے مکمل کرنی ہیں۔۔۔۔ہمارے وہ نوجوان جنہیں ان کے بزرگوں نے یقین محکم اور عمل پہیم کا درس دیا ہے۔۔۔۔اور ہماری بھی اپنے بچوں کو وحدانیت ۔۔یقین۔۔اور ایمان کا سبق پڑھانے پر توجہ دینی چاہیے۔۔۔کیونکہ۔۔

ہمارے نصاب میں اک یہ باب بھی شامل ہے
جو سر جھکا کر جئیں وہ جیا نہیں کرتے

اس دنیا میں رہنے والے لوگوں کے خیالات مختلف ہو سکتے ہیں ۔۔۔۔مگر ہمارے خیالات محض ایک جھوٹا خواب نہیں۔۔۔اور نہ ہی خوابوں کا ایک ایسا گھر ہے۔۔۔جہاں منز لیں ناپید اور نیک مقاصد اپنی تکمیل کی راہ تکتے رہ جائیں ۔۔۔۔بلکہ ہمارے خیالات ایک ایسا نظریہ اور ایسی وسیع سوچ ہے جہاں انسانیت کا راج ہے۔۔۔اور اس ہوائ گھوڑے کی لگام جن کے ہاتھوں میں ہے۔۔۔انکی صورتیں اب محض ماضی کا حصہ بن کر رہ گئ ہیں۔۔۔۔مگر ہمارا یقین ہے کہ۔۔۔۔

اندھیرا لاکھ ہو مجھ کو سحر کی آس رہتی ہے
یہ ہی وہ روشنی ہے جو مجھے ڈرنے نہیں دیتی

لہذا میرے خیال میں ہر ایمان کامل رکھنے والا انسان اس کھلی حقیقت سے واقف ہے۔۔۔جی ہاں وہی ہستیاں جنکے قدموں کی دھول ہمیں اپنی جان و مال سے بھی عزیز ہے ۔۔۔۔اور انکی روشن خیالی کی رکھی گئ وہ عمارتیں جنہیں تعمیر کرنے کے لئیے ہمیں اپنی نسلوں کو ٹرینڈ کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔اور ہمارا اپنی نئ نسلوں کو یہ ہی پیغام ہے کہ ہمارے مقاصد اور ہماری منزلیں لا محدود ہیں۔۔۔اور ان منازل کو طے کرنے کے لئیے ہما را یہ کا میابی کی سیڑھی پر پہلا قدم ہے کیونکہ

خوبصورت زندگی بہتر بنانے کے لئیے
اتباع مصطفی ہیں ہر زمانے کے لئیے
naila rani riasat ali
About the Author: naila rani riasat ali Read More Articles by naila rani riasat ali: 111 Articles with 164364 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.