پہچانِ پاکستان ادبی ایوارڈ 2025: اردو ادب کے فروغ کا سنگ میل

24 فروری 2025 بروز سوموار، لاہور کے تاریخی الحمراء ہال 3، مال روڈ میں ایک شاندار اور یادگار تقریب "پہچان پاکستان ادبی ایوارڈ 2025" کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب اردو زبان کی ترقی، ترویج، اور اس کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے ادیبوں، شاعروں اور فن کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کی گئی۔

تقریب میں ملک بھر سے نامور ادبی شخصیات، شعرا، مصنفین، فنکار، اور ادب دوست افراد شریک ہوئے۔ اس باوقار تقریب میں ریاض، سعودی عرب اور پاکستان سے بھی ممتاز شعراء اور ادبی شخصیات نے شرکت کی، جن میں علی زریون،فاطمہ قمر،محمد سلیم ہاشمی،شہزاد واثق،صابر علی صابر شامل تھے۔ان کی موجودگی نے تقریب کو بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں کردیا۔

یہ تقریب روزنامہ "پہچان پاکستان نیوز گروپ" کی ایک قابلِ قدر کاوش تھی، جس کے پیچھے چیف ایڈیٹر زکیر احمد بھٹی اور ڈپٹی چیف ایڈیٹر آمنہ منظور کی شب و روز محنت شامل تھی۔ تقریب کے دیگر منتظمین اور معاونین میں عزیز قدیر مغل،مرکزی صدر پنجاب حنا اختر انصاری،آمنہ عذرا، غزالہ سلطانہ،عظمیٰ وفا سید، سلمٰی رانی،شازیہ یاسین، عبد الحفیظ شاہد،عذرا انصاری اور دیگر شامل ہیں۔

اس تقریب میں ان ممتاز ادیبوں، شاعروں، اور فن کاروں کو ایوارڈز اور اسناد سے نوازا گیا، جنہوں نے اپنی تحریروں، شاعری، اور فن کے ذریعے اردو زبان و ادب کی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ یادگاری شیلڈز، میڈلز اور تعریفی اسناد کے علاوہ علی زریون کو سونے کے تاج سے نوازا گیا۔ تاکہ ان کی خدمات کو سراہا جا سکے اور ان کے تخلیقی کاموں کو مزید نکھارنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

تقریب کا آغاز حسبِ روایت تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس مشاعرے کی خاص بات یہ تھی معروف شعراء نے اپنے کلام بھی سنائے، جسے سامعین نے بے حد سراہا۔ شعرا نے اپنے کلام کے ذریعے اردو زبان کی محبت کو مزید پروان چڑھایا اور سامعین کے دلوں میں ادب کی چاشنی گھول دی۔

"پہچان پاکستان ادبی ایوارڈ" جو نہ صرف اردو زبان کے ادیبوں اور شاعروں کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی اردو ادب کی محبت میں سرشار کرتا ہے۔ اس ایوارڈ نے ثابت کیا ہے کہ اگر سچی لگن اور نیک نیتی کے ساتھ کام کیا جائے تو اس کے مثبت نتائج ضرور برآمد ہوتے ہیں۔

اس تقریب میں شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اردو زبان کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مزید ترقی دی جائے اور اسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔ خاص طور پر نوجوان نسل کو اردو کے تخلیقی ادب سے جوڑنے کے لیے مزید کاوشیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

یہ تقریب صرف ایک ایوارڈ شو نہیں تھی بلکہ یہ اردو ادب کی ترقی کے عزم کی تجدید بھی تھی۔ ادب سے محبت کرنے والے افراد، نوجوان لکھاری، اور نامور شعرا سبھی نے اردو زبان کی ترویج کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ تقریب میں شریک تمام افراد نے "پہچان پاکستان نیوز" کی ٹیم، بالخصوص زکیر احمد بھٹی اور آمنہ منظور کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس شاندار تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ ان کی محنت، لگن اور ادب دوستی نے ثابت کیا کہ اگر جذبہ اور خلوص شامل ہو تو کامیابی قدم چومتی ہے۔

آخر میں تمام شرکاء، مہمانانِ خصوصی اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا اور یہ عزم دہرایا گیا کہ آئندہ بھی اسی طرح کی تقریبات منعقد کر کے اردو زبان و ادب کی ترقی کے سفر کو جاری رکھا جائے گا۔

 

SALMA RANI
About the Author: SALMA RANI Read More Articles by SALMA RANI: 58 Articles with 25912 views I am SALMA RANI . I have a M.PHILL degree in the Urdu Language from the well-reputed university of Sargodha. you will be able to speak reading and .. View More