وطن کے محافظوں کے نام
(Dr Zahoor Ahmed Danish, karachi)
وطن کے محافظوں کے نام میرا وطن، میرا مان ہے،!! میرے دل کی یہ جان ہے میری سانسوں کی خوشبو، میری مٹی کی پہچان ہے! یہ پہاڑ، یہ دریا، یہ بادل، یہ سرسبز کھیتوں کی قلقل یہ سب تیرے دم سے ہے، اے میرے محافظِ جاں، سلام! وہ جو سینہ سپر ہے اندھیروں میں، وہ جو جاگے ہیں جاگتی راتوں میں، وہ جو سرحد پہ کھڑے ہیں وفا لے کے، وہ جو رکھوالے ہیں خدا کے نام پہ! اے فوجی! تو فخرِ زمین ہے، تو بہادری کی نشانی ہے، تیری ہمت پہ یہ قوم ناز کرے، تیری جیت پہ یہ دنیا حیران ہے! نہ گولیوں کا ڈر، نہ توپوں کا زور، ہمارے حوصلے ہیں فلک سے بھی اور! جہاں دشمن کا سایہ بھی نہ گزرے، وہ بستی ہمارا میدان ہے! ہم نے لہو سے گلشن سجایا، ہم نے درد کو مسکاں بنایا، ہم نے دعاؤں کی لو جلائی، ہم نے چاندنی میں نغمہ گایا! اے میرے وطن! تو رہے سلامت، تیرا ہر سپوت رہے سلامت، تیری ہر سرحد پہ جاں فدا ہو، تیرا ہر پرچم رہے بلند تر! میرا وطن، میرا مان ہے، میرے دل کی یہ جان ہے، ظہورمیری سانسوں کی خوشبو، میری مٹی کی پہچان ہے!
|