میڈیا کا کردار

میڈیا کا ہماری زندگی اور ذہن سازی میں بہت اہم کردار ہے
آج کل کے دور میں میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے ساتھ عوام بالخصوص نوجوان نسل کی ذہن سازی کر سکتے ہیں۔نظریات یا عقائد کو راسخ کر سکتے ہیں۔نئے رحجانات متعارف کروا سکتے ہیں۔پرنٹ میڈیا طاقتور ہے لیکن سکرین کا جادو تو سر چڑھ کر بولتا ہے۔۔۔یہ دور سکرین کا ہے خواہ وہ کمپیوٹر کی ہو یا موبائل کی ۔۔یا پھر ٹی وی کی۔۔۔مجھے یاد ہے کہ بچپن میں جو کارٹون ہم دیکھتے تھے ان میں لازمی کوئی نہ کوئی پیغام پوشیدہ ہوتا۔۔سنڈریلا سنووائٹ،راپنزل میں آخر میں نیکی کی فتح دکھائی جاتی تھی۔۔۔ہالی وڈ کی فلموں میں محض ایکشن،مارکٹائی،رومینس نہیں ہوتا بلکہ ایک نظریہ بھی ہے جس کے ذریعے وہ اپنی برتری ثابت کرتے ہیں۔بالی وڈ اپنی ثقافت،مذہبی عقائد کو بڑی عمدگی سے پیش کرتے ہیں وجہ ہندوازم کا پرچار۔۔۔انکے رقص،تہوار،سوچ انکے ڈراموں فلموں سے ظاہر ہے۔اب آ جائیں ہماری ڈرامہ انڈسٹری کی طرف۔۔۔۔یہاں سازشی ماحول،ٹاکسک رشتے،تنگ ذہنیت دکھا کر ہم کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔ہمارا معاشرہ یا خاندانی نظام رشتوں کی بنیاد پر قائم ہے۔اگر ہر دوسرا رشتہ ٹاکسک،بدکردار،سازشی یا بد فطرت ہو گا تو معاشرے میں کیسے اخلاقی اقدار کا فروغ ہو گا۔۔۔۔۔بہنوئی کی سالی پر نظر،دیور بھابھی کا افئیر،ساس اور نند کی چقلش۔ ۔۔۔سسر کی بہو پر نیت خراب ۔۔۔۔یہ کیا ہے؟
میرا جی چاہتا ہے کہ میں #پیپمرا سے پوچھوں کہ ہر ادارے کی ایک نظریاتی سوچ ہوتی ہے جس پر عمل پیرا ہوا جاتا ہے آپ کی سوچ کیا ہے؟؟
اپنے اردگرد دیکھیں۔۔۔اپنے خاندان پر نظر ڈالیں کتنے ایسے کردار نظر آئیں گے؟؟
ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے ڈھلی ڈھلائی تکمیل یافتہ شکل میں نظر آئیں۔۔۔۔بیٹیاں شرم و حیا کی پتلیاں اور بیٹے شرافت و نجابت کا معیار۔۔۔لیکن کیا آپ وہ موادفراہم کر رہے ہیں؟؟
پھوپھو نامی رشتہ ایک عفریت بن گیا ہے۔۔۔۔ساس ایک پھاپھا کٹن اور بھابھی منفی ذہنیت کی جادو ٹونہ کرنے والی۔
ہم اپنے ہاتھوں سے رشتوں کا تقدس پامال کر رہے ہیں۔۔یہ سچ ہے کہ کچھ رشتے منفی ہو سکتے ہیں یہ انکا کردار ہو گایا نیچر۔لیکن اس رشتے کو ہی آلودہ کرنا کیا معنی رکھتا ہے۔عورت کی درگت بنا کر اس پر ریٹنگ بڑھانے کا فائدہ؟؟؟
یہ سچ ہے کہ اب کچھ ڈراموں میں عورت کو مضبوط دکھایا جا رہا ہے لیکن رشتوں کو مضبوط بنانے کی اب بھی ضرورت ہے۔ہم کب تک اس بات پر اتراتے رہیں گے کہ ہمارا ڈرامہ ساری دنیا میں مقبول ہے؟؟؟آپ اپنے معاشرے کی بھی تصویر کشی کریں۔مانا کہ زندگی میں کچھ منفی ہے لیکن انسان کی روح مثبت دیکھنا چاہتی ہے اور آنکھیں زندگی کا حسن اور رشتوں کی خوبصورتی۔۔۔#عندلیب زہراء

 

Andleeb zahra
About the Author: Andleeb zahra Read More Articles by Andleeb zahra: 8 Articles with 5867 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.