بزرگانِ دین اور ان کی اہمیت

جس طرح دنیا میں اور بہت سے فتنے اور بُرے عقائد پھیل رہے ہیں، اُسی طرح ایک بڑا فتنہ یہ بھی ہے کہ دین کے بُزرگوں کی ذاتِ اقدس میں زبان درازیاں کرنے والے بہت سے ناپاک لوگ اپنی ان گستاخیوں کو دین کا حصہ سمجھ کر ثواب کی اُمید لگائے ہوئے نظر آتے ہیں۔
اور اگر ہم تاریخ کا مطالعہ کریں تو ہمیں اندازہ ہو جائے گا کہ یہ کوئی نیا فتنہ نہیں ہے، کیونکہ ہم نے بہت سے ایسے واقعات اور احادیثِ پاک میں پڑھ اور سن رکھے ہیں۔ ہمارے پیارے آقا ﷺ کے مبارک جیسے دَور میں بھی بہت سے منافقین ہمارے آخری نبی پاک ﷺ پر طعن و تشنیع کرتے تھے۔ اس کے بعد صحابۂ کرام کے دَور میں افضل البشر حضرت ابوبکر صدیقؓ جیسے اور حضرت عمر فاروقؓ جیسے صحابی اس فتنہ اور زبان درازیوں سے محفوظ نہ رہ سکے، تو پھر بزرگانِ دین تو انہی کے بعد ہی آتے ہیں۔

ہمیں یہ دیکھنا اور سمجھنا نہایت ضروری ہے کہ ہر دور میں ہمارے بزرگانِ دین نے دین کی خدمت کر کے ہم پر کتنا بڑا احسان کیا ہے۔ کیونکہ اگر ہمارے بزرگانِ دین اپنے علم کے ذریعے دین کی خدمت نہ کرتے تو شاید آج ہمارے سامنے دینِ اسلام کی وہ حقیقت نہ ہوتی جو آج ہمیں میسر ہے۔
مگر اس کے باوجود کچھ نادان اور بےوقوف لوگ اپنی کم عقلی اور سستی شہرت کی خاطر دین اور ہمارے بزرگانِ دین کی مقدس ہستیوں پر بے جا بہتان تراشی کر کے لوگوں کو دینِ حق سے متنفر کر رہے ہیں۔
اگر ہم ائمۂ اربعہ کو دیکھیں اور سمجھیں تو ہمیں اندازہ ہوگا کہ ان مقدس ائمۂ کرام نے اپنے علم کی مدد سے اُمتِ مسلمہ کے لیے دین پر عمل کرنے کے مشکل سے مشکل مسائل کو آسان اور سہل طریقوں سے حل فراہم کیے، جو عین قرآن و حدیث کے مطابق ہیں۔
ائمۂ اربعہ اور ان کی خدمات:
1. امام ابوحنیفہ (رحمت اللہ علیہ) – فقہ حنفیہ کے بانی، عوام کے مسائل کو آسان شرعی حل فراہم کرنے میں مہارت۔
2. امام مالک بن انس (رحمت اللہ علیہ) – الموطأ کے ذریعے سنت اور عملی زندگی میں دین کے نفاذ کی حفاظت۔
3. امام شافعی (رحمت اللہ علیہ) – فقہ شافعیہ اور اصول فقہ کے بانی، قرآن و حدیث پر مضبوط استدلال۔
4. امام احمد بن حنبل (رحمت اللہ علیہ) – احادیث جمع کرنے اور فقہ حنبلیہ کی بنیاد رکھنے والے، صبر اور استقامت کے نمونہ

اسی طرح ہمیں ان ائمۂ دین کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے اپنی انتھک محنت، تقویٰ اور پرہیزگاری کے ذریعے اُمت محمدیہ کو احادیثِ پاک کو جمع کر کے ایک مستند شکل میں عطا کیا، جو قیامت تک مسلمانوں کے لیے حق اور باطل میں فرق کرنے کا ذریعہ ہیں۔

مام بخاری (رحمت اللہ علیہ) صحیح البخاری سب سے مستند مجموعہ احادیثِ صحیح
امام مسلم (رحمت اللہ علیہ) صحیح مسلم احادیثِ صحیح کی جامع ترتیب اور مستند حوالہ جات
امام نسائی (رحمت اللہ علیہ) سنن النسائی احادیث کی ترتیب اور فروعِ فقہ پر روشنی
امام ترمذی (رحمت اللہ علیہ) سنن ترمذی احادیث کے صحیح و ضعیف ہونے کی درجہ بندی اور فقہی مسائل
امام ابو داؤد (رحمت اللہ علیہ) سنن ابو داؤد عملی زندگی کے مسائل کے لیے احادیث کا انتخاب
امام ابن ماجہ (رحمت اللہ علیہ) سنن ابن ماجہ فقہی اور اخلاقی احادیث کا جامع مجموعہ

یہی نہیں، بلکہ ہر صدی میں اللہ عزوجل اپنے بندوں کو سیدھی راہ پر چلانے کے لیے مجدد کی صورت میں اپنے بندوں پر نعمت اور رحمت فرماتا ہے، جو ہمیں اس صدی کے حالات کے مطابق دین کی اصل حقیقت اور اس کی روحانیت سے آشنا کرتا ہے۔


ہمیں چاہیے کہ جو بزرگانِ دین دن رات ایک کرکے اُمت کے لیے علمی خزانہ چھوڑ گئے ہیں، ہم اس سے مستفید ہو کر اللہ اور اس کے رسول کو راضی کرنے والے کاموں میں لگ جائیں، اور جو لوگ بزرگانِ دین پر بےجا زبان درازی کر کے اپنی آخرت برباد کر رہے ہیں، ہم ان فتنے سے دور رہیں۔

 
ابو قربان رضا
About the Author: ابو قربان رضا Read More Articles by ابو قربان رضا: 6 Articles with 499 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.