خوشبو آنہیں سکتی کبھی کاغذ کے پھولوں سے

(اسپرنگ اور دیوارِ چین گوگل سے لی گئی تصویریں)
یعنی مصنوعی شے کچھ بھی ہو ، خواہ خدا ہی کیوں نہ ہو،فطری تاثیر ہو نہیں سکتی اس میں۔ پہلا مصرعہ ہے "سچائی چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے"، فطرت میں جو تاثیر ہوتی ہے وہ بناوٹی شے میں نہیں ہو سکتی۔ مصنوعی ذہانت کے بارے میں پہلے بہت کچھ لکھا جاچکا ، آئندہ بھی لکھوں گا ، آج ایک اور مصنوعی شے کے بارے میں بات کرنی ہے اور وہ ہے "دیوارِ چین" جو خالقِ کائنات نے نہیں بنائی تھی بلکہ چین کی عظیم دیوار دس ہزار چینی میل لمبی دیوار چین میں قلعوں کا ایک سلسلہ ہے۔ وہ قدیم چینی ریاستوں اور امپیریل چین کی تاریخی شمالی سرحدوں کے پار یورپین ایشیائی ممالک کے مختلف خانہ بدوش گروہوں کے خلاف تحفظ کے طور پر بنائے گئے تھے۔ دفاع میں مدد کے لیے گریٹ وال نے واچ ٹاورز، فوجی بیرکوں، گیریژن اسٹیشنوں، دھوئیں یا آگ کے ذریعے سگنلنگ کی صلاحیتوں اور نقل و حمل کی راہداری کے طور پر اس کی حیثیت کا استعمال کیا۔ گریٹ وال کے دیگر مقاصد میں سرحدی کنٹرول (ہجرت اور ہجرت کے کنٹرول کی اجازت دینا اور شاہراہ ریشم کے ساتھ لے جانے والے سامان پر ڈیوٹی عائد کرنا اور تجارت کا ضابطہ شامل ہے۔
کہنے کا مقصد ہے کہ اپنے ارد گرد دیوار بنا لینے سے چین کسی حد تک محفوظ تو ہو گیا لیکن دنیا کی بڑی طاقت نہ بن سکا آج جب ایک اسپرنگ کی مانند بند دیواروں کے اندر سے چینی معیشت باہر نکلی تو اسپرنگ ایفیکٹ کے تحت بہت ہی کم عرصے میں دنیا چین کو مستقبل کی سپر پاور کہنے لگی ہے۔لہٰذا کسی بھی شے کو زبردستی دبا کر رکھنے سے ہم وہ مقا صد حاصل نہیں کر سکتے جو اس کو آزاد چھوڑ کر کئے جا سکتے ہیں۔اسپرنگس لچکدار آلات ہیں جو کمپریشن اور لمبائی کے ذریعے توانائی کو ذخیرہ کرتے اور جاری کرتے ہیں۔ وہ ہُکس لاء کی بنیاد پر کام کرتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ سپرنگ کے ذریعے لگائی جانے والی قوت اس کے توازن کی پوزیشن سے منتقل ہونے کے تناسب سے ہے۔

Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 309 Articles with 242335 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More