قطب جنوبی پر پاکستانی جھنڈا لہرانے والی پہلی پاکستانی خاتون

نمیرہ سلیم پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے قطب جنوبی پر پاکستانی پرچم لہرایا- نمیرہ سلیم مہم جوئی کی ایک ٹیم کے ہمراہ 10 جنوری کے دن قطب جنوبی پہنچی اور نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو کی طرف سے خصوصی طور پر دیا گیا جھنڈا قطب جنوبی پر نصب کیا-

علاوہ ازیں 21 اپریل 2007 کو اسی طرح ایک سفر میں قطب شمالی پر بھی پاکستانی پرچم لہرانے کا اعزاز رکھتی ہیں-
نمیرہ سلیم کی ایک انتہائی اہم بات کہ وہ پہلی پاکستانی خلاﺀ باز بھی بننے جا رہی ہیں جو کہ ممکنہ طور پر سن 2009 میں امریکی خلائی سینٹر سے خلا میں سفر کے لیے تیار ہونگی- اس سفر سے متعلق ضروری تربیت بھی وہ مکمل کر چکی ہیں-

نمیرہ سلیم شاعرہ اور موسیقار بھی بتائی جاتی ہیں انہوں نے پاکستانی نوجوان خاص طور پر خواتین کے نام اپنے پیغام میں زور دیا ہے کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے زندگی کے ہر شعبہ میں موجود مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں-
YOU MAY ALSO LIKE: