|
پاکستان ریلوے نے شادی کی تقریبات
کے لیے باراتیوں کی سہولت کے پیشِ نظر اسپیشل شادی ٹرین شروع کرنے کا اعلان کیا
ہے- یہ ٹرین 27 باراتیوں کے لیے مکمل سہولیات کے ساتھ بکنگ کے لیے دستیاب ہے٬
جس میں 24 بزنس کلاس ائیر کنڈیشنڈ برتھ٬ دولہا دلہن کے لیے “برائیڈل روم“ اور
ایک عدد کچن بمعہ خانساماں پر مشتمل ہے-
فی الوقت میرج ٹرین 5 مخصوص اسٹیشنوں کے لیے دستیاب ہے جس میں کراچی٬ ملتان٬
لاہور٬ اسلام آباد/راولپنڈی اور پشاور شامل ہیں- سب سے زیادہ کرایہ کراچی سے
لاہور کے لیے 70 ہزار روپے ہے جبکہ دیگر شہروں کے درمیان فاصلہ کی مناسبت سے کم
کرایہ پر یہ سروس دستیاب ہے- |
وہ لوگ جو یہ سروس
حاصل کرنا چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں چیف کمرشل(پسنجر یونٹ) پاکستان ریلوے سے
بمعہ دیگر معلومات کے- |