شاباش وینا ملک

1947سے قبل متحدہ ہندوستا ن کے اندر مسلمانوں کی کیا حالت تھی؟پاکستان کلمے اور نظریے کی بنیاد پر کیوں قائم ہوا؟ہندوستان کے مسلمانوں نے کیوں آزادی کی تحریک کا آغاز کیا؟اس کے پیچھے ایک عقیدے کی بنیاد پر قائم ہونے و الی نظریاتی وجہ تھی اور بے شک اسی نظریاتی عقیدے کی بنیاد پر مسلمانوں نے عظیم قربانیوں کے خونی سمندر کو عبور کرکے مملکت خداد پاکستان کی بنیاد ڈالی۔ 1947میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک ہوا ان کے ساتھ کس طرح کے فوجی مظالم ڈھائے گئے۔مسلمان عورتوں کی کیسے انداز میں عصت دری کے کھیل کھیلے گئے کن کن عزیت ناک مناظر کو زندہ جاوید آنکھوں سے دیکھنا پڑا یہ تمام باتیں 1947کے مناظر کو دیکھنے والے گومورخ نے اپنی تحریر کے سپرد کر دیاہے لیکن اس کے باوجود وہ یادیں جب کسی کے ذہن کے اندر چہل قدمی کریں تو انسانی ذہن پر خوف طاری ہو جاتا ہے انسانی جسم خوف کی وجہ سے بے طاقت ہو جاتا ہے یقینا ان تما م چیزوں کے متعلق پاکستانی اداکارہ وینا ملک اچھی طرح جانتی ہو نگی کیونکہ یہ تمام چیزیں پڑھنے سے حاصل ہوتی ہیں اور یقینااپنے ملک کی تاریخ کے متعلق تو ہر باشندے کو آگاہی ہونے کے علاوہ وینا ملک بھی آگاہ ہونگی۔ بھارت چونکہ ہمارا قدیم حریف ہے پاکستان کے اندر کون کہاں کیا کر رہا ہے اگر بھارت معلومات حاصل کر سکتا ہے اور اپنی پاکستان کے ساتھ دشمنی کے تمام نقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ہر وقت چوکنا رہ سکتا ہے تو ہم بحیثیت پاکستانی اس کی چالوں کا نوٹس کیوں نہیں لیتے ؟وینا ملک کا بھارتی اداکاروں کے ساتھ شراب پینا ، قابل اعتراض حالت میں ڈانس کرنا اور قابل اعتراض حالت میں اپنی تصویروں کو شوبز سے متعلقہ فوٹو گرافروں کو دینا وینا کے خیال میں بھارت میں ان کا یہ سب کچھ کرنا فلمی دنیا کے اندر ایک منفرد اور بلند مقام حاصل کرنے کا مترادف تھا۔مگر ایسا نہیں ہے پاکستانی قوم کے علاوہ فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں نے وینا ملک کی تصویریں اور ایسی تصویریں جو ایک غیرت مند پاکستانی کسی صورت میں نہیں دیکھ سکتا کو دیکھنے کے بعد پاکستانی قومی کے سرشرم سے جھک گئے خود پاکستانی فلم انڈسٹری کو بھی اپنے دشمن کے سامنے شرمندگی اور ندامت کا سامنا ہے ملکہ ترنم نور جہاں کے گانوں کا وہ جذبہ اور طاقت جو1971کی جنگ میں پاکستانی فوج کو ملاتھا آج ملکہ ترنم کے ان گانوں کی تحریروں کو بھی شرمندگی ہے دیکھئے بھارتی اداکار اور اداکارائیں بھی پاکستان آتے ہیں مگر بھارت واپسی پر بھارتی اداراکاروں کو اپنے کردار کے باعث بھارتی قوم کے سامنے کبھی شرمندگی نہیں ہوتی کیونکہ بھارتی اداکارائیں اوراداکاروں نے وینا ملک کی طرح کی حرکتیں نہیں کی ہوتی دینا ملک نے خود تو شرمندگی والا کام کر دیکھایا ساتھ ساتھ قوم کیلئے بھی شرمندگی اور ندامت پیدا کردی اور پھر جب بات محاسبے کی آئی تو وینا ملک نے اپنے ان نازیبا اور ناقابل بیان حرکتوں کو قومی خدمت قرار دیکر اپنے دل کو تسلی دے لی حالانکہ یہ خدمت نہیں بلکہ ذلالت کی انتہا تھی میرے خیال میں وینا ملک کو پاکستانی تاریخ اور پاکستانی قوم کی جرات مندی ، غیرت مندی اور بہادری کا بالکل علم نہیں ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے انہوں نے پیدائش سے لیکر آج تک صرف فلمی دنیا سے وابستہ تاریخ کا مطالعہ ہی کیا ہے جس کہ وجہ سے ان کو اپنے کیئے پر بالکل شرمندگی نہیں ظاہر ہے شرمندگی اس آدمی کیلئے ہوتی ہے جس کو اپنے کیئے پر شرمندگی اور ندامت ہو اوپھر جیسے اپنے کیئے پر شرمندگی نہیں آئی کوعام حالات میں شرمندگی کیا ہو گی واقفان حال کے مطابق وینا ملک پر پاکستان کی عدالتوں میں مقدمہ قائم کرکے اس کو اس کے کیئے کی سزا ضرور دینی چاہیے تاکہ آئندہ کے بعد کسی پاکستانی اداکار کو بھارت جا کر نازیبا حرکتیں کرنے کی جرات نہ ہو اور ویسے بھی قانون سازی کی ضرورت بھی سے جس کے ذریعے نیم پاگل لوگوں کا علاج ممکن ہو سکے -
Mumtaz Ali Khaksar
About the Author: Mumtaz Ali Khaksar Read More Articles by Mumtaz Ali Khaksar: 49 Articles with 37598 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.