محمد بن موسی الخوارزمی

وجھ شھرت
الجبرا کا با نی ما ہر ریاضی دان فلکیات اور جغرافیہ دان
ریاضی اور سائنس میں اس کے کام کی بدولت ہندوں اور یونانیوں کے علم میں اضافہ ہوا۔

الجبرا کا با نی ما ہر ریاضی دان فلکیات اور جغرافیہ دان
ابو عبداللہ محمد ابن موسی الخوارزمی خوارزم میں پیدا ہوئے ۔ ان کی ابتدائی زندگی کے متعلق بہت کم معلومات ہیں سوائے اس کے کہ ان کے والدین نے بغداد کے جنوب میں واقع ایک علاقے کی طرف ہجرت کی کس علاقے سے آئے تھے اس کے متعلق کچھ معلوم نہیں۔ ان کی اصل تاریخ پیدائش اور وفات کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہے لیکن یہ بات پکی ہے کہ وہ بغداد میں المامون کے دور حکومت میں 833 ۔813 کے درمیانی عرصے میں پروان چڑھے اور ایک اندازے کے مطابق 840C-E عیسوی میں وفات پاگئے۔خوارزمی ماہر ریاضی دان ، ماہر فلکیات اور جغرافیہ دان تھا۔ خوارزمی ریاضی کی بہت سی شاخوں اورنظریات کا بانی تھا۔ فلپ ہٹی کے مطابق اس نے ریاضی کے بارے میں اپنی تحریروں سے لوگوں کی سوچ کو بدل کر رکھ دیا ۔ الجبرا پر بھی اس کا کام قابل ذکرہے کیونکہ اس نے الجبرا کو منظم طریقے سے لکھنا شروع کیا۔ بلکہ اس میں فارمولے ایجاد کیے جن کی مدد سے LinearequationاورQuadratic equation حل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے اس کام کی وجہ سے اس کو الجبرا کا بانی کہتے ہیں اور ریاضی کی اس شاخ الجبرا کا نام بھی اس کی کتاب Al-jabr-wa-al-Muqabilahالجبرا و المقابلہ کی وجہ سے پڑا۔ریاضی اور سائنس میں اس کے کام کی بدولت ہندوں اور یونانیوں کے علم میں اضافہ ہوا۔ زبروں کے استعمال کی وضاحت یا زبروں کی ریاضی میں اہمیت بھی الخوارزمی نے ہی بیان کی، جبکہ اس کو ایجا د کرنے والے عرب تھے۔ اعشاری نظام بھی الخوازمی ہی کی ایجاد ہے ، جس کی وجہ سے ریاضی اور لوگرتھم کے پورے نظام کو بہتر طور پر بیان کیا جانے لگا۔ لوگر تھم کا نام بھی اس کے اعشاری نظام کے دریافت کے بعد لوگرتھم رکھا گیا۔اس نے نہ صر ف ہندوئو ں کے علم الاعداد کو ایک نظام کی صورت میں سب سے پہلے عربوں میں اور پھر یورپ میںمتعارف کروایا۔ ٹرگنومیٹری کے ٹیبل بھی الخوارزمی نے نہایت ہی تفصیل اور وضاحت کے ساتھ تیار کئے، جن میںSinefunction دئیے گئے ۔ ان Sinefunctionکی بدولت ہی بعد میں Maslama نے Tangentfunction کو بیان کیا۔الخوارزمی نے جیومیٹری کے علم کو بھی تکمیل کے مراحل تک پہنچایا خاص کر مخرطی اشکال پر اس نے بہت کام کیا ۔ اسی بدولت اس نے Calculusکو ایجاد کیا اورCalculus پر ہی کام کرتے ہوئے وہ Differentiationکے نظریے تک پہنچ گیا۔الخوارزمی نے فلکیات کے جدول بڑی وضاحت سے تیا ر کئے جن کی وجہ سے علم فلکیات میںبڑی ترقی ہوئی۔ اس پر اس نے ایک کتاب بھی لکھی ہے۔ جغرافیہ میں الخوارزمی کا کام قابل ذکر ہے۔ اس میں اس نے نہ صرف Ptoleny کے نظریات میں ترمیم کی بلکہ ان کودرست بھی کیا۔ خاص کر اس کے بتائے ہوئے دنیا کے نقشے کوتفصیل کے ساتھ درست کیا۔اس کے علاوہ الخوارزمی نے گھڑیوںSundial and Astrolabes ایک آلہ بھی ایجاد کیا جس کی مدد سے سورج اور ستاروں کا ارتقاع معلوم کرتے تھے اب اس کی جگہ ربع اور سدس نے لے لی ۔خوارزمی کی بہت سی کتابوں کا ترجمعہ بارہویں صدی میں لاطینی زبان میں ہو چکا ہے-
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1283218 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.