پاکستان: حتف دوئم ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے پیر کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل حتف دوئم ابدالی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل 180 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 

image


ماضی میں اس قسم کے تجربات پاکستان اور اس کے روایتی حریف بھارت کے درمیان تناؤ کا باعث بنتے تھے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان ان سے متعلق پیشگی اطلاع دینے کے دوطرفہ سمجھوتا طے پانے کے بعد یہ معمول کی کارروائی کی حیثیت اختیار کر گئے ہیں۔

بھارت نے ایک روز قبل کروز میزائل براہموس کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو 290 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Inter-Services Public Relations (ISPR) said Monday it the military successfully test fired a short-range ballistic missile capable of carrying atomic warheads. The Hatf II (Abdali) has a range of 180 kilometres and carries nuclear as well as conventional warheads with “high accuracy”, the military said in a statement.