ایپل کے ’ایپ اسٹور‘ سے 25 بلین ڈاؤن لوڈ

چین کے ایک آئی فون صارف کی طرف سے معروف امریکی کمپیوٹر ساز ادارے ایپل کے آن لائن ’ایپ اسٹور‘ سے ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشن کے ساتھ ہی اس اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جانے والے ایپلیکیشنز کی تعداد 25 ارب تک پہنچ گئی ہے۔

ایپل کی طرف سے ایسے خوش نصیب صارف کے لیے جو 25 ارب ویں ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرے گا اس کے لیے 10 ہزار امریکی ڈالرز مالیت کے گفٹ کارڈ کا انعام مقرر کیا گیا تھا۔ چینی شہر شینگ ڈاؤ کے رہائشی چُنلی فُو نے ایپل کے ایپ اسٹور سے جو ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کی اس کا نام ’ویئر از مائی واٹر ہے‘۔
 

image


ایپل کی طرف سے اپنا پہلا آئی فون سال 2007ء میں متعارف کرایا گیا تھا، اس کے کچھ عرصے بعد ہی اس معروف امریکی کمپیوٹر کمپنی نے اپنے ایپ اسٹور کو بھی لانچ کر دیا۔ اس آن لائن اسٹور کا مقصد ابتداء میں آئی فون پر کام کرنے والی مختلف ایپلیکیشنز صارفین کو فراہم کرنا تھا۔

اس وقت ایپل کے ایپ اسٹور پر ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ایپلیکیشنز دستیاب ہیں جو آئی فون کے علاوہ، آئی پیڈ اور اس کمپنی کے آئی پاڈ یعنی آئی ٹچ کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین دنیا کے 123 ممالک میں موجود ہیں۔
 

image


محض چار برس کے دوران 25 ارب ایپلیکیشنز ڈاؤن لوڈ کیے جانے سے اس آن لائن اسٹور مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ یہ مقبولیت محض مبصرین اور صارفین کے لیے ہی نہیں بلکہ ایپل کی انتظامیہ کے لیے بھی حیران کن ہے۔ ایپل کمپنی کے ایگزیکٹیو ایڈی کیو کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے: ’’جب ہم نے آج سے چار برس قبل ایپ اسٹور لانچ کیا تھا، تو ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ موبائل فون ایپلیکیشنز اس قدر مقبول ہو جائیں گی، نہ ہی یہ ہمارے وہم وگمان میں تھا کہ سوفٹ ویئر ڈویلپرز ایپل کے آپریٹنگ سسٹم iOS کے ساتھ کام کرنے والی ایپلیکیشنز اتنی بڑی تعداد میں تیار کریں گے۔‘‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کمپنی کی طرف سے اس کا نیا آئی پیڈ یعنی آئی پیڈ تھری سات مارچ کو پیش کیا جا رہا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

The Apple App Store is certainly pleased with itself, for reaching 25 billion downloads about two weeks after the contest was declared. While the winner has not been named, we do know that he or she is from China (apt). Apple has also released another list of "winners", as one may call them. This list comprises of the top 25 apps (seperate list for free and paid) across all their iOS devices.