سیکوئل فلموں کے درمیان کامیابی اور ناکامی پر ایک نظر

گذشہ دنوں بالی ووڈ فلموں کی ریلیزسے کامیاب اور ناکام فلموں کا ایک نیا قافلہ سامنے آیا ہے۔ ان تمام ریلیزوں کے ساتھ بالی ووڈ فلم انڈسٹری اپنی منزل کی سمت رواں دواں ہے۔ حالیہ عرصہ میں متعدد بڑے بجٹ کی اور ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں تمام بڑے بڑے ستارے اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جلوہ گر ہوئے۔ان میں ایکشن بھی ہے اور ری ایکشن بھی۔ فلم انڈسٹری کے چاہنے والے بھی بڑے فلم سازوں اور ہدایت کاروں سے بہترین کام کی امیدلئے نئے سال میں داخل ہوئے ہیں۔گوکہ 2008 سے شروع ہونے والی عالمی کساد بازاری کے اثرات بالی ووڈ انڈسٹری میں دوسال بعد یعنی 2010 کے آخر تک نظر آتے رہے اور انڈسٹری کو 500کروڑ روپے کا شدید خسارہ بھی اٹھانا پڑا لیکن 2010میں بڑی کاسٹ اور بڑے بجٹ کی فلموں نے چھوٹے بجٹ اور چھوٹی کاسٹ والی فلموں سے مات کھائی۔ اس کے باوجود انڈسٹری کے لوگوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور نئے سال یعنی 2012 میں ان کے نئے عزم دکھائی دے رہیں۔

پچھلے چند برسوں سے بالی ووڈ میں بھی سیکول فلموں کا رجحان زور پکڑ رہا ہے۔ اس رجحان کو اپناتے ہوئے رواں سال بھی کئی سیکول فلمیں ریلیز کیلئے رکھی گئیں۔ ان میں فرحان اختر کی ہدایات میں بنی فلم ڈان 2 سرفہرست ہے جوپہلے امیتابھ بچن اور پھر شاہ رخ کی فلم’ ڈان‘ کا سیکول ہے۔ علاوہ ازیں عباس مستان کی ریس2'، ابھشیک کپور کی راک آن ٹو، ڈیوڈ دھون کی پارٹنرٹو، اندر کمار کی دھمال2، سنجے گاڈوی کی دھوم3، ترون من سکھانی کی دوستانہ2 اور انیس بزمی کی ہیرا پھیری4 شامل ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ صرف وہی فلمیں کامیاب ہوں گی جن کی کہانی میں نیا پن ہوگا جبکہ اچھی ہدایت کاری کی حامل فلم بھی باکس آفس پر کامیابی کی ضامن ہوسکتی ہے۔ عامر خان کی دو نئی فلمیں ریلیز ہوئیں۔ شاہ رخ خان کی بھی دو فلمیں ریلیز ہوئیں۔ سلمان خان نے تو عامر اور شاہ رخ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اس سال ان کی چھ فلمیں ریلیز ہوں گی۔ ریتک روشن کی تین اور اکشے کمار کی سات فلمیں ریلیز ہوئیں۔ اجے دیوگن کی دو جبکہ عمران خان اور رنبیر کپور کی تین، تین فلمیں اس سال نمائش کیلئے پیش ہوئیں ۔ یعنی تعداد کے لحاظ سے سب سے زیادہ فلمیں اکشے کمار کی ریلیز ہوئیں۔ دوسرے نمبر پر رہے سلمان خان۔فلمی مبصرین کا کہنا ہے کہ نئے سال میں تمام بڑے فنکار کم بیک کریں گے یعنی ایک مرتبہ پھر انڈسٹری کو سر کرتے نظر آئیں گے۔ویسے تو رواں ہفتہ کے دوران دو فلموں کی ریلیز متوقع ہے جن میں عمران خان اورقرینہ کپور کی ’ایک میں اور ایک تو‘ جبکہ دوسری فلم ’ویلنٹائن نائٹ‘شامل ہے تاہم ان میں سے پہلی فلم کا لوگوں کو شدت سے انتظار ہے۔

گزشتہ دنوں شاہ رخ خان کی ہوم پروڈکشن فلم را ون کوئی خاص تاثر نہ چھوڑ سکی۔ اسی فلم کے آگے پیچھے دیول فیملی کی فلم ’یملا پگلا دیوانہ‘کا بھی شائقین نے بڑی بے تابی سے انتظار کیا تھا لیکن مایوسی ہوئی۔ نکھیل ایڈوانی نے اکشے کمار کے ساتھ فلم ’پٹیالہ ہاوس‘ بنائی۔ اسی دوران شیریش اپنے وقت کی سب سے ہٹ جوڑی سلمان خان، سوناکشی سنہا کے ساتھ فلم ’کک‘لے کر میدان میں اترے۔ اسی مدت میں عامر خان اپنی پہلی انگریزی فلم ’دہلی بیلی‘ ریلیز کی جس میں ان کے بھتیجے عمران خان ہیروتھے۔ عامر خان فرحان اختر کے ساتھ ایک اور فلم بنا رہے ہیں ۔ فلم کیلئے قرینہ کپور اور رانی مکھرجی کو سائن کیا گیا ۔اس کے علاوہ روہن سپی کی ابھیشیک بچن کے ساتھ ’دم مارو دم‘ نئے ہدایت کار علی عباس ظفرکی ’میرے برادر کی شادی‘، وشال بھردواج کی ’سات خون معاف‘، ’روک اسٹار‘، ’تیرا کیا ہوگا جانی‘ اور ’یہ سالی زندگی‘ نے بھی جھنڈے گاڑھے۔ اجے دیوگن اور عمران ہاشمی کی’دل تو بچہ ہے جی‘ میں نظر آئے۔ زویا اخترکی’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ انوراگ کشیپ ،عامر خان اور پنکج کپور کے ساتھ’موسم‘نے کوئی خاص اث نہیں چھوڑا۔راج کمار گپتا کی نوون کلڈ جیسیکا، تھینک یو، ہیرا پھیری4، رئیلی ایٹس مائی لائف اور کرن راؤ جو عامر خان کی بیوی ہیں ان کی پہلی فلم دھوبی گھاٹ نے اچھا رسپانس حاصل کیا۔

فلمی صنعت پر نظر رکھنے والے کچھ مبصرین کے نزدیک چونکہ دوہفتے پہلے ریلیز ہونے والی ہٹ فلم ’اگنی پتھ‘ ابھی سینماگھروں میں رش لے رہی ہے اس لئے ہوسکتا ہے ’یک میں اور ایک تو‘ کو فوری طور پر وہ رسپانس نہ ملے جس کی بہت زیادہ توقع کی جارہی ہے۔ پچھلے ہفتے ایک اور فلم ’گلی گلی چور ہے‘ بھی ریلیز ہوئی تھی مگر فلم بینوں سے اسے کچھ خاص پسند نہیں کیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق فلم نے ہفتے بھر میں صرف سوا تین کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ویسے بھی ’اگنی پتھ‘ نے جہاں اور دوسری فلموں کو اپنے سامنے کھڑا نہیں ہونے دیا وہیں ’گلی گلی۔۔۔‘کو بھی اس نے پچھاڑ دیا۔’اگنی پتھ‘ کا ذکر نکلا ہے تو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ریتک روشن اور پرینکا چوپڑا کی اداکاری اور کرن ملہوترا کی ڈائریکشن میں بنی یہ فلم ایک ارب روپے کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔ فلم نے محض ممبئی میں گیارہ کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا جبکہ دیگر بڑے شہروں سے بھی اچھا بزنس کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جبکہ’اگنی پتھ ‘پر مجموعی طور پرمحض 75کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے جن میں سے نصف پہلے ہی سیٹیلائٹ حقوق سے حاصل ہوگئے تھے لہذا فلم نے پیسہ کمانے میں نیاریکارڈ تو قائم توکرنا ہی تھا۔’اگنی پتھ‘ کی ریلیز سے پہلے جو تین ہٹ اور اچھا بزنس کرنے والی فلمیں چل رہی تھیں مثلاً’دی ڈرٹی پکچر‘، ’ڈان ٹو‘ اور’ پلیئرز‘ان فلموں کا بزنس بھی ’اگنی پتھ‘ کی وجہ سے متاثرہوا اور مجموعی طور پر تینوں فلمیں نے دس‘ دس لاکھ سے زیادہ کا بزنس نہیں کیا۔اس حوالے سے پچھلے ہفتے کی بہترین فلم کسی کواگر قرار دیا جاسکتا ہے تو وہ ’اگنی پتھ‘کے علاوہ اور کوئی نہیں۔
S A Sagar
About the Author: S A Sagar Read More Articles by S A Sagar: 147 Articles with 126043 views Reading and Writing;
Relie on facts and researches deep in to what I am writing about.
Columnist, Free Launce Journalist
http://sagarurdutahzeeb.bl
.. View More