باپ بیٹے سے پیار اور بیٹی سے نفرت کیوں کرتا ہے

باپ بیٹے کو کیوں پسند کرتا ہے؟؟؟
انسان مادیت پرست ہے ۔ اسے جس چیز میں دنیا کے اندر فائدہ نظر آتا ہے وہ اسے پسند کرتاہے ۔ پرانے زمانے میں بیٹا اس لئے پسند کی جاتا تھا کہ کہ وہ باپ کے شانہ بشانہ جنگ میں لڑائی میں حصہ لیتا تھا، باپ کے مال و متاع کی حفاظت کرتا تھا اور آج کے دور میں وہ بڑھاپے میں باپ کی لاٹھی بنتا ہے ، تنخواہ لا کر دیاتا ہے۔ اور جہاں چاہے پھرے کوئی ڈر نہیں ہوتا رات کو دیر سے آئے کوئی چنتا نہیں ہوتی، اور جب بیاہ کرے گا تو خرچ کم ہوگا اور آمدن زیادہ ہوگی اور بیٹے سے اسکی نسل چلے گی

باپ بیٹی سے نفرت کیوں کرتا ہے؟؟؟
یہ میدان جنگ میں باپ کے شانہ بشانہ نہیں جا سکتی۔ یہ مال و متاع کی حفاظت نہیں کر سکتی، بلکہ اس کی حفاظت کرنی پڑتی ہے، اور لڑکی مستقل کماؤ نہیں ہوتی آخرکار اس نے خاوند کے ساتھ چلے جانا ہوتا ہے ۔ باپ اس کی پیدائش پر ہی پریشان ہو جاتا ہے اب مجھے اس کیلئے لڑکا ڈھونڈنا پڑے گا ۔ میں نیچے لگ جاؤں گا، یہ لڑکی مجھے ذلیل کرے گی اس لئے وہ نفرت کرتا ہے۔ اور جب شادی ہو گی میری سب جمع پونجی لے جائے گی، زیادہ خطرہ باپ کو یہ ہوتا ہے کہ اگر یہ بہک گئی یعنی کسی لڑکے کو پسند کر لیا تو میرا کیا رہ جائے گا ، زیادہ تر اس وجہ سے باپ لڑکی سے نفرت کرتا ہے۔ لیکن یورپین معاشرہ کے اندر کچھ فرق نہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں غیرت نام کی کوئی چیز نہیں بس لڑکی جوان ہوئی وہ اپنی ذمہ دار ہے جدھر جائے جائے۔ چونکہ وہ بوجھ کو محسوس نہیں کرتے اس لئے نفرت نہیں کرتے ، ہمارے ہاں بھی اگر شادی کا طریقہ اسلامی ہوتا تو لڑکی کبھی بوجھ نہ بنتی ، جب سے ہندوستانی رسم و رواج داخل ہوئے ہیں شادی عذاب بن گئی ہے-
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 9 Articles with 10944 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.