چند خصائص کبریٰ

1۔ آپ ﷺ کا پیدائش کے اعتبار سے "اول الانبیاء" ہونا جیسا کے حدیث شریف میں آیا ہے کَانَ نَبِیَّا وَّ اٰدَمُ بَیۡنَ الرُّوۡحِ وَالۡجَسَدِیعنی حضور ﷺ اس وقت شرف نبوت سے سرفراز ہوچکے تھے جب کہ حضرت آدم علیہ السلام جسم و روح کی منزلوں سے گزر رہے تھے۔ (زرقانی علی المواہب جلد 5 ص 242)
2۔ آپ ﷺ کا خاتم النبیین ہونا۔
3-تمام مخلوق آپ ﷺ کے لیے پیدا ہوئی۔
4- آپ ﷺ کا مقدس نام عرش اور جنت کی پیشانیوں پر تحریر کیا گیا۔
5- تمام آسمانی کتابوں میں آپ ﷺ کی بشارت دی گئی۔
6-آ پ ﷺ کی ولادت کے وقت تمام بُت اوندھے ہو کر گر پڑے۔
7-آپ ﷺ کا شق صدر ہوا۔
8-آپ ﷺ کو معراج کا شرف عطا کیا گیا اور آپ کی سواری کے لیے براق پیدا کیا گیا۔
9-آپ ﷺ پر نازل ہونے والی کتاب تبدیل و تحریف سے محفوظ کر دی گئی اور قیامت تک اس کی بقا ء و حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ کرم پر لے لی۔
10-آپ ﷺ کو آیتہ الکرسی عطا کی گئی ۔
11-آپ ﷺ کو تمام خزاءن الارض کی کنجیاں عطا کر دی گئی۔
12- آپ ﷺ کو جوامع الکلم کے معجزہ سے سرفراز کیا گیا۔
13- آپ ﷺ کو رسالت عامہ کے شرف سے ممتاز کیا گیا۔
14-آپ ﷺ کی تصدیق کے لیے معجزہ شق القمر ظہور میں آیا۔
15- آپ ﷺ کے لیے اموال غنیمت کو اللہ تعالیٰ نے حلال فرمایا۔
16- تمام روءے زمین کو اللہ تعالیٰ نے آ پ ﷺ کے لءے مسجد اوار پاکی حاصل کرنے (تیمم ) کا سامان بنادیا۔
17- آپ ﷺ کے بعض معجزات (قرآن مجید) قیامت تک باقی رہیں گے۔
18- اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء کو ان کا نام لے کر پکارا مگر آپ ﷺ کو اچھے اچھے القاب سے پکارا-
19- اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو" حبیب" کے معزز لقب سے سربلند فرمایا۔
20- اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کی رسالت آپ کی حیات آپ کے شہر آپ کے زمانے کی قسم یاد فرمائی۔
21- آپ ﷺ تمام اولاد آدم کے سردار ہیں۔
22- آپ ﷺ اللہ تعالیٰ کے دربار میں "اکرام الخلق"ہیں
23-قبر میں آپ ﷺ کی ذات کے بارے میں منکر نکیر سوال کریں گے۔
24-آپ ﷺ کے بعد آپ ازواج مطہرات کے ساتھ نکاح کرنا حرام ٹھرایا گیا۔
25- ہر نمازی پر واجب کردیا گیا کہ بحالت نمازاَلسَّلامُ عَلَیۡکَ اٰیُّھَاالنَّبِیُّ کہہ کر آپ ﷺ کو سلام کرے۔
26- اگر کسی نمازی کو بحالت نماز حضور ﷺ پکاریں تو وہ نماز چھوڑ کر آپ ﷺ پر دوڑ پڑے یہ اس پر واجب ہے اور ایسا کرنے سے اس کی نماز بھی فاسد نہیں ہو گی۔
27- اللہ تعالیٰ نے اپنی شریعت کا آپ ﷺ کو مختار بنادیا ہے۔ آپ ﷺ جس کے لیے جو چاہیں حلال فرما دیں اور جس کے لیے جو چاہیں حرام فرما دیں۔
28- آپ ﷺ کے منبر اور قبر انور کے درمیان کی زمین جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔
29-صور پھونکنے پر سب سے پہلے آپ ﷺ اپنی قبر انور سے باہر تشریف لائے گئے۔
30- آپ ﷺ کو مقام محمود عطا کیا گیا۔
31- آپ ﷺ کو شفاعت کبریٰ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
32- آپ ﷺ کو قیامت کے دن "لواء الحمد " عطا کیا گیا۔
33- آپ ﷺ سب سے پہلے جنت میں داخل ہو نگے۔
34-آپ ﷺ کو حوض کوثر عطا کیا گیا۔
35- قیامت کے دن ہر شخص کا نسب و تعلق منقطع ہو جاءے گا مگر آپ ﷺ کا نسب و تعلق منقطع نہیں ہو گا۔
36- آپ ﷺ کے سوا کسی نبی کے پاس حضرت اسرفیل علیہ السلام نہیں اترے۔
37- آپ ﷺ کے دربار میں بلند آواز سے بولنے والے کے اعمال صالحہ برباد کردیے جاتے ہیں۔
38- آپ ﷺ کو حجروں کے باہر سے پکارنا حرام کر دیا گیا ہے۔
39-آپ ﷺ کی ادنیٰ سی گستاخی کرنے والے کی سزا قتل ہے۔
40- آپ ﷺ کو تمام انبیاء علیھم السلام سے زیادہ معجزات عطا کئے گئے ۔

(فہرست زرقانی علی والمواہب جلد 5)
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1397391 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.