ہرقل کو خط:مان لو دنیا والوں

نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ہرقل بادشاہ کو ایک تبلیغی خط لکھا تھا جس میں آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا۔

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
مِنْ مُحَمَّدٍ عَبْدِ اللّٰہِ وَ َرسُولِہ اِلیٰ ہِرَقْلَ عَظِیْمِ الرُّومِ ، سَلَامٌ عَلیٰ مَنِ اتَّبَعَ الْہُدٰی اَمَّا بَعْدُ فَاِنِّی اَدْعُوکَ بِدَاعِیَۃِ الْاِسْلَامِ ، اَسْلِمْ تَسْلِمْ وَاَسْلِمْ یَؤْتِکَ اللّٰہُ اَجْرَکَ مَرَّتَینِ ، وَاِنْ تَوَلَّیْتَ فَعَلَیْکَ اِثْمُ الْاَرِیْسِیِّیْنَ رَوَاہُ مُسْلِم وَالْبُخَارِی
ترجمہ:۔ بسم اﷲ الرحمن الرحیم یہ خط محمد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے روم کے بادشاہ ہرقل کی طرف لکھا جا رہا ہے۔ سلام ہو اس پر جس نے ہدایت کو تسلیم کیا۔ اس کے بعد میں آپ کو اسلام کی دعوت دیتا ہوں۔ اسلام لے آؤ ، سلامتی حاصل کرلو۔ اﷲ تعالیٰ آپ کو اس کا دوہرا اجر دے گا۔ اور آپ نے انکار کر دیا تو پوری قوم کے گناہ کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔ اے اہل ِ کتاب ، اس کلمے کی طرف آؤ جو ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک ہے ، یہ کہ ہم اﷲ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور اﷲ کا شریک کسی کو نہ ٹھہرائیں اور کوئی کسی کو اﷲ کے سوا رب نہ مانے ، پھر اگر یہ لوگ پھر جائیں تو کہو کہ گواہ رہنا کہ ہم مسلمان ہیں(بخاری جلد٢ صفحہ٦٥٤ ، مسلم جلد٢ صفحہ٩٨ ، المستندصفحہ٢٣٤)۔

محترم قارئین ِ کرام دیکھا آپ نے کہ آج کے جدید ابلاغی استعداد بھی مان گئی کہ خط آدھی ملاقات ہے ۔اور جس پیرائے میں نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مکتوب الیہ کو مخاطب اور اصلاحی پہلو ،معاشرتی اقدار کا پاس رکھا ۔جدید تحقیق نے social attitude کا نام دیا،اخلاقی اقدار ،عزت نفس کا پاس،حکمت بھرے انداز میں بات کو پہنچانا بہترین ابلاغ ہے ،آج بہت سے مطبوعات ملتے ہیں جس میں ابلاغ کی دنیا میں جزلاینفک قرار دیا گیاہے ۔ذرا غور کریں میرے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کتنے احسن انداز میں یہ خط رقم فرمایا ۔سبحان اللہ ۔

طالب ِ دعا:
ڈاکٹرظہوراحمد دانش
چیر مین:ورلڈ اسلامک ریوولیوشن
دوٹھلہ ڈبسی ضلع کوٹلی آزادکشمیر
DR ZAHOOR AHMED DANISH
About the Author: DR ZAHOOR AHMED DANISH Read More Articles by DR ZAHOOR AHMED DANISH: 381 Articles with 593840 views i am scholar.serve the humainbeing... View More