نوٹ :محترم قارئین کرام : میں آج
آپ کی بارگاہ میں ایسی احادیث پیش کر رہا ہوں جن پر عمل پیرا ہوکر ہم ایک
باکردار مسلمان بن سکتے ہیں-
تمام احادیث با غور پڑھیں ان شاء اللہ بہت سے علم دین کے موتی پائیں گے۔۔
(١ ) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : مومن ایک سوراخ میں سے دو مرتبہ نہیں
ڈسا جاتا۔
]مسلم حدیث رقم:٧٤٩٨ ، بخاری حدیث رقم:٦١٣٣ ، ابوداؤد حدیث رقم:٤٨٦٢ ، ابن
ماجۃ حدیث رقم:٣٩٨٢
، مسند احمد حدیث رقم:٨٩٥٠[۔
(٢) حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہفرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم ننے فرمایا : آہستگی اﷲ کی طرف سے ہے اور جلدی شیطان کی
طرف سے ہے۔
]ترمذی حدیث رقم:٢٠١٢[
(٣)حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہروایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : کوئی حِلم والا نہیں سوائے لغزش والے کے اور
کوئی حکیم نہیں سوائے تجربہ کار کے۔
]ترمذی حدیث رقم:٢٠٣٣ ، مسند احمد حدیث رقم:١١٦٦٧، شعب الایمان للبیہقی
حدیث رقم:٤٦٤٨[۔
(٤) حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے عرض کیا مجھے وصیت فرمائیں۔ فرمایا : کام کو
تدبیر سے ہاتھ ڈال اور تم دیکھو کہ اسکے انجام میں بہتری ہے تو اسے کر گزرو
اور اگر اس میں نقصان کا ڈر محسوس کرو تو رک جاؤ۔(شرح السنۃ حدیث رقم:٣٦٠٠)
(٥) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہفرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : جس سے مشورہ مانگا جائے وہ امانت دار ہوتا ہے۔
(ترمذی حدیث رقم:٢٨٢٢)
(٦) حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : جب تم لوگوں کے بھید کی جستجو
کرو گے تو انہیں متنفر کر دو گے۔
(ابو داؤد حدیث رقم:٤٨٨٨)۔
(٧)حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا :تدبیر جیسی کوئی عقل نہیں ، زبان پر قابو جیسا
کوئی ورع نہیں ، اچھے اخلاق جیسا کوئی حسب نہیں۔
(شعب الایمان للبیہقی حدیث رقم:٤٦٤٦ ، ابن ماجۃ حدیث رقم:٤٢١٨)
(٨) حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں رسول اﷲ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : خرچ میں میانہ روی آدھی معاشیات ہے اور لوگوں
کے ساتھ محبت سے پیش آنا آدھی عقل ہے اور سوال کا سلیقہ آدھا علم ہے۔
ِ(شعب الایمان للبیہقی حدیث رقم:٦٥٦٨)
(٩) حضرت ابن ِ مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:اگلی نبوتوں کے کلام سے جو کچھ لوگوں نے
پایا وہ یہ تھا کہ'' اگر تجھے حیاء نہیں تو جو چاہے کرتارہ''۔
(بخاری حدیث رقم:٣٤٨٣ ، ٣٤٨٤ ، ٦١٢٠ ، ابوداؤد حدیث رقم:٤٧٩٧ ، ابن ماجۃ
حدیث رقم:٤١٨٣ ، مسند احمد حدیث رقم:١٧٠٩٤[۔
(١٠) حضرت نواس بن سمعان رضی اللہ تعالیٰ عنہفرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے نیکی اور گناہ کے بارے میں پوچھا تو فرمایا :
نیکی اچھے اخلاق ہیں اور گناہ وہ ہے جو تیرے سینے میں چبھے اور تو نہ چاہے
کہ لوگ اس سے آگاہ ہوں۔
(مسلم حدیث رقم:٦٥١٦ ، ٦٥١٧ ، ترمذی حدیث رقم:٢٣٨٩ ، سنن الدارمی حدیث
رقم:٢٧٩١ ، مسند احمد حدیث رقم: ١٧٦٥١[۔
(١١) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : امیری زیادہ دولت سے نہیں ہوتی بلکہ
امیری دل کی امیری ہے۔
]مسلم حدیث رقم:٢٤٢٠ ، بخاری حدیث رقم:٦٤٤٦ ، ترمذی حدیث رقم:٢٣٧٣ ، ابن
ماجۃ حدیث رقم:٤١٣٧ ، مسند احمد حدیث رقم:٧٥٧٢ ، ٨١٩٤[۔
(١٢)حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : دنیا سے بے رغبت ہو جا اﷲ تجھ سے محبت
رکھے گا۔ اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے بے نیاز ہو جا،لوگ تجھ سے محبت
کریں گے۔
َ]ابن ماجۃ حدیث رقم:٤١٠٢[۔
(١٣) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہروایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : مضبوط مومن اﷲ کے ہاں کمزور مومن سے
زیادہ اچھا اور محبوب ہے۔ ویسے دونوں اچھے ہیں۔ اپنے فائدے کے کام کی کوشش
کر اور اﷲ سے مدد مانگ اور سستی نہ کر۔ اگر تجھے کوئی نقصان دِہ چیز پیش آ
جائے تو مت کہہ کہ اگر میں ایسے کرتا تو ایسے ہوتا ، بلکہ کہہ : اﷲ نے مقدر
کیا تھا اور جو اس نے چاہا وہ کر دیا۔ کاش کے لفظ سے شیطانی عمل کا دروازہ
کھلتا ہے۔
]مسلم حدیث رقم:٦٧٧٤ ، ابن ماجۃ حدیث رقم:٧٩ ، مسند احمد حدیث رقم:٨٨٥٠[۔
(١٤) حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : اگر تم لوگ اﷲ پر توکل کرو
جس طرح توکل کا حق ہے تو وہ تمہیں اس طرح رزق دے جیسے پرندوں کو دیتا ہے
صبح خالی پیٹ جاتے ہیں اور رَج کے آتے ہیں۔
َ]ترمذی حدیث رقم:٢٣٤٤ ، ابن ماجۃ حدیث رقم:٤١٦٤ ، مسند احمد حدیث
رقم:٢٠٦[۔
(١٥) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم نے فرمایا : لوگوں سے ان کے مرتبے کے مطابق پیش آؤ۔
]ابوداؤد حدیث رقم:٤٨٤٢[۔
(١٦) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہنے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ
وسلم سے روایت کیا ہے کہ فرمایا : مومن بھولا اور مہربان ہوتا ہے اور کافر
چالباز اور مکار ہوتا ہے۔
]مسند احمد حدیث رقم:٩١٤٢، ابوداؤد حدیث رقم:٤٧٩٠ ، ترمذی حدیث رقم:١٩٦٤[
(١٧) حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہنے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ
وسلم سے روایت کیا ہے کہ فرمایا :کسی چیز کی محبت تجھے اندھا بھی کر دیتی
ہے اور بہرہ بھی۔
(ابوداؤد حدیث رقم:٥١٣٠، مسند احمد حدیث رقم:٢١٧٥١ ، ٢٧٦١٦)
(١٨) حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : جو خاموش رہا نجات پا گیا۔
]مسند احمد حدیث رقم:٦٤٨٨ ، ٦٦٦٣ ، ترمذی حدیث رقم:٢٥٠١، دارمی حدیث
رقم:٢٧١٥ ، شعب الایمان للبیہقی حدیث رقم:٤٩٨٣[
(١٩) حضرت حسین بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : کسی آدمی کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ
اس چیز کو ترک کر دے جس سے اس کا تعلق نہیں۔
]مؤطا امام مالک ، کتاب حسن الخلق حدیث رقم:٣ ، ابن ماجۃ حدیث رقم:٣٩٧٦ ،
ترمذی حدیث رقم:٢٣١٧ ، ٢٣١٨ ، مسند احمد حدیث رقم:١٧٤٢[۔
(٢٠) حضرت ابن ِ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہروایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : بعض بیان جادو ہوتے ہیں۔
]بخاری حدیث رقم:٥١٤٦ ، ٥٧٦٧ ، ترمذی حدیث رقم:٢٠٢٨، ابوداؤد حدیث
رقم:٥٠٠٧[۔
(٢١) حضرت یعلی رضی اللہ تعالیٰ عنہروایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: اولاد بخیل اور بزدل بنا دیتی ہے۔
ُ]مسند احمد حدیث رقم:١٧٥٧٦، ابن ماجۃ حدیث رقم:٣٦٦٦[۔
(٢٢) حضرت سیدنا حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہفرماتے ہیں کہ میں نے رسول
اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے یہ حدیث یاد کی: جو چیز یقینی ہو اس کے
مقابلے پر اس چیز کو ترک کر دے جو تجھے شک میں ڈالے۔ پس بے شک سچائی
اطمینان فراہم کرتی ہے اور جھوٹ شک میں ڈالتا ہے۔
]مسند احمد حدیث رقم:١٧٢٨، ترمذی حدیث رقم:٢٥١٨، نسائی حدیث رقم:٥٧١١ ، سنن
الدارمی حدیث رقم:٢٥٣٥[
(٢٣)حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہفرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : ہر چیز کا ایک عروج ہے اور ہر عروج کو زوال
ہے۔
]ترمذی حدیث رقم:٢٤٥٣[
(٢٤) حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا :بے شک رزق بندے کو اس طرح تلاش کرتے ہے
جیسے اسے اس کی موت تلاش کرتی ہے۔
ِ]حلیۃ الاولیاء ٦/٨٦[۔
(٢٥)حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : طاقتور وہ نہیں جو پچھاڑ دے بلکہ طاقتور
وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے نفس پر قابو رکھے ۔
]مسلم حدیث رقم:٦٦٤٣ ، بخاری حدیث رقم:٦١١٤ ، ابوداؤد حدیث رقم:٤٧٧٩ ، مسند
احمد حدیث رقم:٧٢٣٨[۔
(٢٦) حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : سنی ہوئی بات آنکھوں دیکھی کی طرح نہیں ہوتی۔
ُ]مسند احمد حدیث رقم:٢٤٥١[۔
(٢٧) حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے منبر پر کھڑے ہو کر فرمایا :
اے لوگو! عاجزی اختیار کرو۔ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو
فرماتے ہوئے سنا : جس نے اﷲ کی خاطر عاجزی اختیار کی اﷲ نے اسے بلند کر
دیا۔ وہ لوگوں میں اپنے آپ کو چھوٹا سمجھتا ہے مگر لوگوں کی نظر میں عظیم
ہوتا ہے اور جس نے تکبر کیا اﷲ نے اسے گرا دیا۔ وہ لوگوں کی نظروں میں حقیر
ہو تا ہے اور اپنے خیال میں بڑا ہوتا ہے۔ حتیٰ کہ وہ لوگوں کی نظروں میں
خنزیر اور کتے سے بھی بد تر ہوتا ہے۔
ِ]شعب الایمان للبیہقی حدیث رقم:٨١٤٠[۔
(٢٨) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا :جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اﷲ کا
بھی ناشکرا ہے۔
]مسند احمد حدیث رقم:٧٥٢١ ، ترمذی حدیث رقم:١٩٥٥[۔ الحدیث صحیح
(٢٩) انہی سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا
:کسی آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ ہر سنی سنائی بات آگے کرتا
رہے۔
]مسلم حدیث رقم:٧ ، ابوداؤد حدیث رقم:٤٩٩٢[۔
(٣٠) انہی نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ
فرمایا : اچھا بول بھی صدقہ ہے۔
]بخاری حدیث رقم:٢٩٨٩[۔
(٣١) حضرت جریر بن عبداﷲ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا اس پر
رحم نہیں کیا جاتا۔
]مسلم حدیث رقم:٦٠٣٠ ، بخاری حدیث رقم:٧٣٧٦ ، ترمذی حدیث رقم:١٩٢٢، مسند
احمد حدیث رقم:١٩١٩٤[۔
(٣٢) حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: بعض علم بھی جہالت ہوتے ہیں۔
]ابوداؤد حدیث رقم:٥٠١٢[۔
(٣٣) حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اﷲعنہما فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میں دسویں مہینے کی دس تاریخ کو حاضر ہوا، آپ کے
پاس انصار میں سے ایک آدمی حاضر ہوا ، اس نے عرض کیا یا نبی اﷲ! سب لوگوں
سے زیادہ سمجھدار اور سب سے زیادہ محتاط کون ہے؟ فرمایا : جو شخص اُن میں
سب سے زیادہ موت کو یاد کرتا ہو اور سب سے زیادہ موت کے لیے تیار ہو اس سے
پہلے کہ موت نازل ہو ، وہی لوگ سب سے زیادہ سمجھدار ہیں ، وہی دنیا کا شرف
اور آخرت کی کرامت پا گئے ہیں۔
ِ]المعجم الاوسط للطبرانی حدیث رقم:٦٤٨٨[۔
(٣٤) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے جامع کلام دے کر بھیجا گیا ہے۔
]مسلم حدیث رقم:١١٦٨، بخاری حدیث رقم:٢٩٧٧ ، نسائی حدیث رقم:٣٠٨٧ ، مسند
احمد حدیث رقم:٧٦٠٢[۔
ّ(٣٥) حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہفرماتے ہیں کہ میں رسول اﷲ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا۔ آگے آپ نے لمبی حدیث بیان فرمائی ہے۔
یہاں تک کہ فرمایا :میں نے عرض کیا یا رسول اﷲ مجھے نصیحت فرمائیں۔ فرمایا
:میں تجھے اﷲ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں۔ یہ چیز تمام معاملات کی زینت ہے۔
میں نے عرض کیا مزید فرمائیں۔ فرمایا :قرآن کی تلاوت اور اﷲ عزو جل کا ذکر
لازم پکڑ ، یہ تیرے لیے آسمان میں ذکر کا سبب ہے اور زمین میں تیرے لیے نور
ہے۔ میں نے عرض کیا مزید فرمائیں۔ فرمایا :دیر تک خاموش رہا کرو۔ یہ چیز
شیطان کو بھگانے والی ہے اور تیرے دینی معاملات میں تیری مدد گار ہے۔ میں
نے عرض کیا مزید فرمائیں۔ فرمایا:زیادہ ہنسنے سے بچو، زیادہ ہنسی دل کو
مردہ کر دیتی ہے اور چہرے کا نور ختم کر دیتی ہے۔ میں نے عرض کیا مزید
فرمائیں۔ فرمایا :حق کہو خواہ کڑوا ہو۔ میں نے عرض کیا مزید فرمائیں۔
فرمایا:اﷲ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے مت ڈر۔ میں نے
عرض کیا مزید فرمائیں۔ فرمایا :جو کچھ تو اپنے بار ے میں جانتا ہے وہ تجھے
لوگوں کے خلاف بولنے سے روکے رکھے۔
ِ]شعب الایمان للبیہقی حدیث رقم:٤٩٤٢[
(٣٦) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہفرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : دانائی کی بات دانا آدمی کی کھوئی ہوئی میراث
ہے۔ وہ اسے جہاں بھی پاتاہے وہ اس کا زیادہ حقدار ہے۔
]ترمذی حدیث رقم:٢٦٨٧ ، ابن ماجۃ حدیث رقم:٤١٦٩[
آپ نے پڑھا تو کیا خیال ہے آپ کا ؟ اب نیت کرلیں کہ ان تمام احادیث پر عمل
کرکے اپنی زنگی کو عین شریعت کے مطابق گزارے گے۔۔۔۔۔
!ان شاء اللہ
ۤاللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو |