روزہ و قرآن شفاعت کریں گے(فضائل رمضان)

گزشتہ سے پیوستہ۔۔۔۔
روزہ اور قُرآن روزِ محشر مُسلمان کیلئے شَفاعَت کاسامان بھی فراہم کریں گے ۔ چُنانچِہ مدینے کے سلطان، سردارِدوجہان ، رحمتِ عالمیان ، سرورِ ذیشان ، محبوبِ رحمٰن عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں،روزہ اور قُراٰن بندے کیلئے قِیامت کے دن شَفاعت کریں گے۔روزہ عَرض کرے گا،اے ربّ ِکریم عَزَّوَجَلَّ ! میں نے کھانے اور خواہِشوں سے دن میںاِسے روک دیا، میری شَفاعَت اِس کے حَقّ میں قَبول فرما۔ قُرآن کہے گا ، میں نے اِسے رات میں سونے سے باز رکھا،میری شَفاعَت اِس کے لئے قَبول کر ۔ پس دونوںکی شَفاعَتیں قَبول ہوں گی۔''
(مُسند امام احمد، ج٢،ص٥٨٦،حدیث٦٦٣٧)

بخشش کا بہانہ:
امیرُ الْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات ، علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اﷲ ُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں ، ''اگراللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کو اُمَّت مُحَمَّدِی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عذاب کرنا مقصود ہوتا تَو ان کو رَمَضان اور سُورہء قُلْ ھُوَ اللّٰہ شریف ہرگِز عِنایت نہ فرماتا ۔
''(نُزْہَۃُ المجالِس،ج١،ص٢١٦)
ڈر تھا کہ عِصیاں کی سَزا اب ہوگی یا روزِ جَزا
دی اُن کی رَحمت نے صَدا یہ بھی نہیں،وہ بھی نہیں
(حدائق بخشش)

لاکھ رمضان کا ثواب
حضرتِ سَیِّدُناعبداللہ ابنِ عبّاس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار،بِاِذنِ پروَردگار،دو عالَم کے مالِک و مختار، شَہَنْشاہِ اَبرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں ،'' جس نے مکّہ مکرّمہ میں ماہِ رَمَضان پایا اور رَوزہ رکھا اور رات میں جتنا مُیَسَّر آےا قِیام کیا تَو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اُس کے لئے ایک لاکھ رَمَضان کا ثواب لکھے گا اور ہردن ایک غُلام آزاد کرنے کا ثواب اور ہر رات ایک غُلام آزادکرنے کا ثواب اور ہر روز جِہاد میں گھوڑے پر سُوار کردینے کا ثواب اور ہر دن میں نیکی اور ہر رات میں نیکی لکھے گا۔
''(ابنِ ماجہ، ج٣،ص٥٢٣،حدیث٣١١٧)

فیضان سنت کا فیضان ۔۔۔۔۔جاری ہے۔۔۔
وہ آج تک نوازتا ہی چلا جارہا ہے اپنے لطف وکرم و عنایت سے مجھے
بس ایک بار کہا تھا میں نے یا اللہ مجھ پر رحم کر مصطفی کے واسطے
Abu Hanzalah M.Arshad Madani
About the Author: Abu Hanzalah M.Arshad Madani Read More Articles by Abu Hanzalah M.Arshad Madani: 178 Articles with 371156 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.